وجود

... loading ...

وجود
وجود

شور بازار کا صبغت اللہ مجددی

پیر 25 فروری 2019 شور بازار کا صبغت اللہ مجددی

کابل کے شور بازار کے معروف علمی و روحانی حضرات گھرانے کے صبغت اللہ مجددی 11 ؍فروری کو 93 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے ، خطاؤں ا ور لغزشوں سے درگزر فرمائے۔ افغان سرکردہ جہادی رہنماؤں سے تعارف اپنے قبلہ محترم مولانا نیاز محمددرانی مرحوم کے طفیل ہوا۔جنہوں نے زندگی کا ایک بڑاحصہ مفلوک الحال افغان مہاجرین کی خدمت میں بسر کیا۔ والد محترم کے انجینئر گلبدین حکمت یار ، مولوی یونس خالص، برہان الدین ربانی سمیت سب ہی قائدین سے اچھے تعلقات تھے۔ محاذ ملی کے سربراہ پیر سید احمد گیلانی،حرکت انقلاب اسلامی کے امیر محمد نبی محمدی، اور نجات ملی کے صبغت اللہ مجددی سے تعلق محبت اور دوستی کا تھا۔ والد کے ہمراہ مولوی محمد نبی کی دعوت میں شریک ہوا ہوں۔ پیر سید احمد گیلانی اور صبغت اللہ مجددی کو دیکھنے کا شرف اپنی رہائشگاہ پر حاصل ہوا ہے کہ والد کی دعوت پر عشائیہ میں شریک ہوئے تھے۔ گو کہ صبغت اللہ مجددی کی جماعت چھوٹی تھی لیکن وہ افغانستان کی سیاست اور جہاد میں روسی قبضہ کے خلاف نمایاں حیثیت رکھتے تھے۔ روسی افواج کے نکلنے کے بعد پشاور معاہدہ کی رو سے مجددی مرحوم 24 ؍اپریل 1992 کو دو ماہ کے لیے افغانستان کے عبوری صدر بنائے گئے۔ بے اختیار اور زیر اثر قسم کے صدر تھے۔ سابق کمیونسٹ رجیم و شمال کی قوتوں کے مکمل حصار میں تھے۔ کابل ایئر پورٹ پر ان کا طیارہ راکٹوں سے نشانا بھی بنایا گیا۔ کمیونسٹ دور کے جنرلوں کو ترقیاں دیں۔ رشید دوستم کو جنرل کے عہدے پر ترقی دی۔ انہیں اقتدار کی خواہش بہت زیادہ تھی اس غرض کے لیے دانستہ و نادانستہ طور پر اس سازش کا حصہ بن گئے جس کا مقصد افغانستان میں خود مختار حکومت نہ بننے دینا اور بالخصوص حزب اسلامی کو کسی بھی صورت اقتدار سے دور رکھنا تھا۔اپنی صدارت کے دنوں ہی میں مجددی نے گلبدین حکمت یار کے موقف ،رائے اور خدشات کو درست تسلیم کر لیا ۔بلکہ یہ بھی کہا کہ حکمت یار قول و قرار اور عہد و پیمان کے پابند و سچے ہیں ۔ گویاجن کے خلاف سالوں جنگ کی گئی ،مجددی جیسے کمزور اعصاب کے حامل رہنماء ان کی حرص اور خطاؤں سے، وہ پھر سے اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہوئے۔ان کمیونسٹ عناصر ہی نے اپریل 1978 ء میں اقتدار پر قبضے کے بعد مجددی خاندان پر خُونی وار کیا تھا ، خاندان کے معزز و بزرگ قتل کر دیے گئے ۔
صبغت اللہ مجددی شور بازار کے حضرات خاندان کے فرد تھے۔یہ خاندان اپنا سلسلۂ نسب خلیفہ دوئم حضرت عمر بن خطاب کی نسل سے بتاتا ہے۔ اس خاندان کا افغانستان کی سیاست میں طویل عرصہ اہم عمل دخل رہا۔ کابل کے شور بازار میں رہائش کی بناء پر انہیں شور بازار کے حضرات کہتے ہیں۔ وقت کی وہ معروف شخصیات احتراماً شاہ آغا، شیر آغا اور گل آغا کے نام سے یاد کیے جاتے۔ شاہ آغا (فضل عمر مجددی) کے بڑے بھائی تھے۔ دوسرے نمبر پر شیر آغا(فضل محد مجددی) اور تیسرے نمبر پر گل آغا تھے۔ حکومت نے اولاالذکر کو نُورالمشائخ اور ثانی الذکر کو شمس المشائخ کا خطاب دیا تھا۔ ان کے والد بھی اسی طرح کے مقام و مر تبے کی حامل شخصیت تھے۔
امیر افغانستان حبیب اللہ خان کے لغمان میں تفریح کے دوران پُر اسرار قتل کے بعد شاہی خاندان میں اقتدار کیلئے تگ و دو شروع ہوئی۔ مختصر کھینچا تانی کے بعد امان اللہ خان کی امارت پر اتفاق ہوا۔ کابل کی عید گاہ مسجد میں شاہ آغا نے ایک ریشمی پگڑی قندھاری ٹوپی پر باندھ کر امان اللہ خان کی تاج پوشی کی۔ شاہ آغا اور شیر آغا 1919ء کی تیسری اینگلو افغان جنگ جو جنرل نادر خان کی قیادت میں لڑی گئی تھی میں عملاً شریک تھے جس میں اپنے خطابت کے حوالے سے مشہور’’ بابڑہ ملا‘‘ بھی شامل تھے۔ان علماء و عظام کی تقریروں،شرکت، اوردعوت کے سبیل ہزاروں افغان انگریز کے خلاف لشکر میں شامل ہوگئے ۔ یوں افغانستان فتح مند ہو ا ۔ شاہ آغا نے 19 نومبر 1920 کو کابل کی جامع مسجد میں بڑے اجتماع سے خطاب میں امان اللہ خان کو مسلمانوں کا سربراہ قرار دیا کہ وہ اب مسلم دنیا میں واحد آزاد حکمران رہ گئے ہیں اور انہیں خلیفہ کی حیثیت حاصل ہے اور کہاکہ ہر مسجد میں امان اللہ خان کے نام کا خطبہ پڑھا جانا چاہیے۔ شاہ آغا 1923 میں انتقال کر گئے۔ جس کے بعد خاندان کے سربراہ شیر آغا ٹھہرے۔ امان اللہ خان کے نئے ’’نظام نامہ‘‘ کے خلاف ملک میں شوراُٹھا۔ شیر آغا اعتراض کرنے والوں میں شامل تھے۔ جوامان اللہ خان کی پالیسیوں سے نالاں ہوکر افغانستان چھوڑنا چاہتے تھے۔گل آغا پابند سلاسل کر دیے گئے۔ چناں چہ معاہدے کے تحت شیر آغا حج کی ادائیگی کیلئے چلے گئے۔ حج کرنے کے بعد افغانستان کی بجائے ہندوستان چلے گئے۔ رفتہ رفتہ امان اللہ کے ہاتھوں سے اقتدار کی باگیں نکلتی گئیں۔ یوں انہیں اقتدار چھوڑ کر عافیت ڈھونڈنی پڑی۔ اقتدار اپنے بھائی عنایت اللہ کے حوالے کردیا۔حضرات خاندان کے گل آغا جو بدستور کابل میں مقیم تھے نے 4 ؍ جنوری 1929 ء کو اس کی تاج پوشی کی۔چوں کہ اس خاندان پر لرزہ طاری تھا۔ چناں چہ حبیب اللہ عرف بچہ سقہ جو راہزن کے طور پر شہرت رکھتے تھے نے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔
نادر خان اپنی خود ساختہ جلا وطنی ترک کر کے ا فغانستان پہنچ گئے۔ اور اپریل 1929 میں بچہ سقہ کو اقتدار سے بیدخل کرکے چند دن بعد سر عام پھانسی پر لٹکایا۔ شیر آغا بھی آگئے، جس نے کہا کہ بچہ سقہ افغانستان پر حکومت کرنے کا قطعی لائق نہیں اور کہا کہ امان اللہ خان اپنے انجام کے خود ذمہ دار ہیں۔ نادر خان کی بادشاہت میں شیر آغا وزیر عدل بنا ئے گئے مگر وہ عہدہ چھوڑ کر گوشہ نشین ہوگئے۔ چھوٹے بھائی گل آغا کوقاہرہ میں سفیر بناکر بھیجا گیا۔ گویا اس خاندان کا سیاسی اثرو رسوخ ،شاہ نادر خان کے دور میں رفتہ رفتہ کم ہوتاگیا۔ لمبے عرصے بعد خاندان میں صبغت اللہ مجددی سیاسی طور پر نمایاں ہوئے۔ افغانستان پر امریکی حملے کے بعد صبغت اللہ مجددی کابل پہنچ گئے۔ امریکی چھتری تلے بننے والی حکومت کا حصہ بن گئے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر بھی بنے۔ مگر اس پورے منظر نامے میں وہ پس منظر میں دکھائی دیے۔ قابض امریکا کا ساتھ دینے پر انہیں تاریخ میں اچھا یاد نہیں کیا جا ئے گا۔ الغرض صبغت اللہ مجددی کے بعد اس خاندان میں اس سطح کا سیاسی و روحانی رہنما نہیں رہا۔


متعلقہ خبریں


مضامین
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ وجود جمعرات 25 اپریل 2024
ٹیپو سلطان شیرِ میسور آزادی ِ وطن کا نشان اور استعارہ

بھارت بدترین عالمی دہشت گرد وجود جمعرات 25 اپریل 2024
بھارت بدترین عالمی دہشت گرد

شادی۔یات وجود بدھ 24 اپریل 2024
شادی۔یات

جذباتی بوڑھی عورت وجود بدھ 24 اپریل 2024
جذباتی بوڑھی عورت

تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر