... loading ...
برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ گزشتہ ہفتے واشنگٹن پہنچے جہاں ان کی کئی ( ترجمہ: عبدالرحیم)ملاقاتوں میں ایک اہم سوال زیر غور تھا کہ آیا برطانیا چین سے اپنے تعلقات کو خطرہ میں ڈال کر ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست پر رضامندی ظاہر کر دے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ چین کی سرکردہ ٹیلی مواصلات اکیوپمنٹ تیار کرنے والی کمپنی کو اگلی جنریشن ( 5G) کمپیوٹر او ر نیٹ ورکس تیار کرنے پر پابندی عائد کر دے۔ برطانیہ واحد امریکی حلیف نہیں ہے جو دباؤ محسوس کر رہاہے۔ پولینڈ میں حکام پر امریکا کا دباؤ ہے کہ ہواوی کو اپنی ففتھ جنریشن(5G) نیٹ و رک تیار کرنے پر پابندی عائد کر دیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے کہا ہے کہ مستقبل میں امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی جس میں مستقل اڈہ فورٹ ٹرمپ کا قیام بھی شامل ہے ،کا انحصار پولینڈ کے فیصلے پر ہے۔
گزشتہ موسم بہار میں امریکی حکام کا ایک وفد جرمنی پہنچا جہاںیورپ کی اہم آپٹک لائنیں آپس میں ملتی ہے اور ہوا وی کمپنی وہ سوئچز تیا ر کرنا چاہتی ہے جن سے پورا سسٹم کام کرنے لگتاہے۔ ان کا پیغام تھا کہ نیٹو اتحاد کو سکیورٹی خطرہ سستا چینی ٹیلی کام اکوپمنٹ استعما ل کرنے کے اقتصادی فائدہ سے زیا دہ اہم ہے۔ گزشتہ برس امریکاچوری چھپے اور دھمکی دیکر عالمی مہم چلارہاہے تاکہ ہوا وی اور دوسری چینی کمپنیوں کو پلمبنگ کی دوبارہ تیاری سے روکے جو انٹرنیٹ کو کنٹرول کرتا ہے۔ اسے35 سال قبل تھوڑا تھوڑا کرکے مکمل کیا گیا تھا۔امریکی انتظامیہ کا موقف ہے کہ دنیا اسلحہ کی نئی دوڑ میں مصروف ہے جس کا تعلق روایتی دوڑ ہتھیاروں کی بجائے ٹیکنالوجی سے ہے لیکن اس سے امریکاکی قومی سلامتی کو اتنا ہی خطرہ لاحق ہے ۔ایسے دور میں ایٹمی ہتھیاروں کو چھوڑ کر سب سے زیادہ طاقتور ہتھیار سائبر کنٹرولڈ ہیں۔ جو ملک بھی 5G میں برتری حاصل کرے گا، اسے اس صدی کے زیادہ حصے تک اقتصادی ، انٹیلی جنس اور فوجی برتری حاصل ہوگی۔
5G کی طرف پیش رفت ہوچکی ہے۔ ڈالاس اور اٹلانٹا جیسے امریکی شہروں میں نقش اول کی تیاری جاری ہے۔ یہ تبدیلی ارتقائی کی بجائے انقلابی ہوگی۔ صارفین پہلے یہ دیکھنا چاہیں گے کہ آ یا یہ نیٹ ورک زیادہ تیز رفتار ہے۔ ڈیٹا کو سیل فون نیٹ ورکس پر بھی تقریبا فوراڈاؤن لوڈ ہونا چاہئے۔ یہ پہلا نیٹ ورک تیار کر لیا گیا ہے جو سنسرز، روبوٹس، خود کار گاڑیوں اور دوسری ڈیوائسز میں استعمال ہوگا جو مسلسل ایک دوسرے کو بڑی مقدار میں ڈیٹا فراہم کریں گے جس کے نتیجہ میں فیکٹریاں، تعمیراتی جگہیں اور پورے شہر بھی کم سے کم انسانی مداخلت سے چلیں گے۔ اس سے ورچوئل ریئلٹی اور مصنوعی ذہانت کے آ لات کا زیادہ استعمال ہوگا۔ لیکن جو چیز صارفین کیلئے اچھی ہے،وہ انٹیلی جنس سروسز اور سائبر حملہ آوروں کیلئے بھی اچھی ہے ۔5G سسٹم سوئچز اور روٹرز کا طبعی نظام ہے لیکن اس کا زیادہ انحصار پیچیدہ سافٹ ویئر کی تہہ در تہہ پر ہے جنہیں بہت زیادہ حالات کے مطابق ڈھا لا جا سکتا ہے اور تازہ ترین معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ایسے طریقوں سے (جوصارفین کودکھائی نہیں دیتیں) جس طرح آئی فون خود بخود تازہ ترین معلومات فراہم کرتاہے جبکہ چارجنگ رات کے وقت ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے جو بھی اس نیٹ ورک کو کنٹرول کرے گا، وہ معلومات کے بہاؤ کوکنٹرول کرے گا اور صارفین کے علم کے بغیر ڈیٹا اور راستہ تبدیل کر سکے گا اورنقل بھی تیار کرسکے گا۔
موجودہ اورسابق اعلیٰ امریکی حکام،انٹیلی جنس آفیسرز اور اعلیٰ کمیونیکشنز ایگزیکٹیو کے ساتھ انٹرویو کرنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ممکنہ5G کے بارے میں ٹرمپ وہائٹ ہاؤس میں حساب لگایا گیا ہے کہ اسلحہ کی اس دوڑ میں جیتنے والا ایک ہونا چاہیے اور پیچھے رہ جانے والے کو راستے سے ہٹایا دیاجائے۔ کئی ماہ سے وہائٹ ہاؤس ایک ایگزیکٹیو آرڈر تیار کررہاہے جوآنے والے ہفتوں میں متوقع ہے جس کے تحت امریکی کمپنیوں پرپابندی ہوگی کہ وہ اہم ٹیلی مواصلات نیٹ ورکس میں چین میں تیار ہونے والا اکوپمنٹ استعمال نہ کریں۔ موجودہ قواعد کے تحت صرف گورنمنٹ نیٹ ورکس سے ایسے اکوپمنٹ پرپابندی عائد ہے۔امریکا میں چینی ٹیکنالوجی کے بارے میں طویل عرصے سے پریشانی پائی جاتی ہے اور یہ خوف لاحق ہے کہ چینی ٹیلی کام اینڈ کمپیوٹنگ نیٹ ورکس میں “بیک ڈور ” لگاسکتے ہیں جس سے چینی سیکورٹی سروسز امریکا کی فوجی،حکومت کی اورکارپوریٹ کمیونیکیشنز کا سلسلہ منقطع ہوسکتا ہے۔ امریکی کمپنیوں اور سرکاری اداروں میں چینیوں نے بارہا سائبر مداخلت کی ہے اورشکوک پائے جاتے ہیں کہ ہیکرز چین کی وزارت اسٹیٹ سیکورٹی کیلئے کام کررہے ہیں لیکن تشویش میں مزیداضافہ ہوا ہے کیونکہ دنیا بھر کے ممالک نے فیصلہ کرناشروع کردیا ہے کہ کون سے اکوپمنٹ فراہم کرنے والے اپنا5Gنیٹ ورک تیار کریں گے۔
ہواوی کمپنی پروائٹ ہاؤس کی توجہ ٹرمپ انتظامیہ کی چین کے خلاف سخت کارروائی سے ہے جس کے تحت چینی اشیاء پر محصول سرمایہ کاری کی پابندیاں اورمتعدد چینی باشندوں پر فرد جرم عائد کرنا ہے جن پر ہیکنگ اورسائبر جاسوسی کرنے کے الزامات ہیں ۔صدر ٹرمپ نے چین پر ہمارے ملک کو “دھوکا دینے “اور امریکا کے نقصان پرزیادہ طاقتور ہونے کی سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔تاہم بعض ممالک نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ آیا امریکی مہم واقعی قومی سیکورٹی کے بارے میں ہے یا اس کا مقصد چین کو برتری حاصل کرنے سے روکنا ہے۔صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان آربولٹن نے اس اہم اقتصادی مسئلے پرقابو پانے کے سلسلے میں کہا ہے کہ چین نہ صرف اقتصادی توازن کو بہتر بنائے بلکہ ان قواعد کی پابندی کرے جوہرملک کرتا ہے اورمستقبل میں سیاسی/فوجی قوت میں عدم توازن کو روکے۔ انہوں نے واشنگٹن ٹائمز کو بتایا کہ دونوں پہلوؤں کا ایک دوسرے سے تعلق ہے۔سانفورڈ سی برنسٹن جوایک انوسٹمنٹ مینجمنٹ اورریسرچ فرم کے ہانگ کانگ میں ٹیلی تجزیہ نگار کرس لین نے کہا ہے کہ ہربات ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے او ر ان سمارٹ شہروں کا مرکزی اعصابی نظام آپ کا 5Gنیٹ ورک ہوگا۔
نیا سرخ خوف
ہواوی کمپنی کے بارے میں خوف زیادہ تر نظری ہے۔ اصل تشویش چینی کمپنی ہواوی کی بڑھتی ہوئی تکنیکی بالادستی کے بارے میں ہے۔ علاوہ ازیں چین کے نئے قوانین پریشان کن ہیں جن کے تحت ہواوی کمپنی چینی حکومت کی درخواستوں پر عمل کرتی ہے۔ہواوی کمپنی کے بانی رین زینگ فی نے اس امر کی تردید کی کہ ان کی کمپنی نے کبھی چین کیلئے جاسوسی کی۔انہوں نے کہا کہ میں ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس
سے کسی دوسرے ملک کو نقصان پہنچے۔آسٹریلیا نے گزشتہ سال ہواوی کمپنی اورایک اورچینی مینوفیکچرر ZTEکو 5G اکوپمنٹ فراہم کرنے پرپابندی عائدکی۔برطانیاکے حکام نے کہا کہ ہواوی کمپنی نے پرانے طرز کے نیٹ ورکس میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اوربرطانوی باشندوں کو ملازم رکھا ہواہے کہ وہ ان کو تیار کریں اور پھر چلائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہواوی کمپنی آدھی یا اس سے زائد دنیا کے نیٹ ورکس چلائے گی اور اسے امریکا اور اس کے حلیفوں کے نیٹ ورکس سے کسی نہ کسی طرح جوڑے گی۔
شکوک و شبہات کا بڑھنا
اس ماہ پولینڈ کی حکومت نے جاسوسی کے سلسلے میں دو اعلیٰ چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ ان میں ایک سابق انٹیلی جنس اہلکار پبوٹر در بجلو اور دوسرا ہواوی کمپنی کا ملازم وانگ ویجنگ ہے۔ یہ گرفتاریاں سب سے ٹھوس ثبوت ہیں جو ہوا وی کمپنی کو جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث کرتی ہے ۔تاہم ہوا وی کمپنی نے وانگ ویجنگ کو فوری طور پر برطرف کردیا جس پر چینی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے لیے کام کرنے کا الزام تھا۔ایک سینئر امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ واضح مثال ہے کہ کس طرح چینی حکومت ہوا وی کے وسیع گلوبل نیٹ ورک کے اندر معلومات کے حصول کے لیے خفیہ طور پر افراد کو مامور کرتی ہے۔امریکا کی سائبر سیکورٹی کے ماہرین نے ہواوی کمپنی کے خفیہ کوڈ کے ذریعہ کونا کونا چھان مارا تاکہ بیک ڈورکا پتہ چلایا جاسکے۔ ان کی اطلاع کے بعد امریکی اور برطانوی اہلکاروں نے ہواوی کی استعداد کے بارے میں تشویش ظاہر کی اور کہا کہ ہواوی کمپنی کو شین زین میں کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز سے بعض نیٹ ورکس تک رسائی حاصل ہے اور ان کو کنٹرول کرتی ہے۔
تاہم محتاط جائزہ کے بعد ہوا وی کمپنی نے اپنے نیٹ ورک کنٹرول سافٹ ویئر میں جو کوڈ نصب کر رکھا ہے، وہ نہ تو دشمنی پر مبنی ہے اور نہ ہی وہ خفیہ ہے۔ یہ اس نظام کا حصہ ہے جو ریموٹ نیٹ ورکس کو تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے اور کسی خرابی کا پتہ چلانا ہے لیکن بعض صورتوں میں شراکتی ادارہ کے ڈیٹا سینٹرز کے آس پاس ٹریفک کو رواں کرسکتا ہے جہاں فرمیں اپنے نیٹ ورکس کو مانیٹر اور کنٹرول کرتی ہیں اور اس کی محض موجودگی کو ثبوت کے طور پر پیش کیا جارہا ہے کہ ہیکرز یا ہواوی کمپنی اکوپمنٹ کو لاکھوں نیٹ ورکس میں داخل ہونے کے لئے استعمال کرسکتی ہے۔
امریکاجو الزام چین کی ہوا وی کمپنی پر لگا رہا ہے ،وہ خود بھی دوسروں کے معاملات کی ٹوہ میں رہتا ہے۔ 2010 میں نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے خفیہ طور پر ہواوی کے ہیڈ کوارٹرز میں نقب زنی کی جسے ’’شاٹ دیو‘‘ کوڈ کا نام دیا گیا ۔ اس کا انکشاف سابق ایجنسی کنٹریکٹر ایڈورڈ جے سنوڈن نے جو آج کل ماسکو میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہے ،کہا ہے کہ دستاویزات سے واضح ہے کہ نیشنل سیکورٹی ایجنسی شکوک و شبہات کو ثابت کرنے کی تلاش میں ہے کہ ہواوی کمپنی کو پیپلز آرمی خفیہ طور پر کنٹرول کرتی ہے۔ ہواوی کے بانی رین ژینگ فی نے کبھی بھی طاقتور آرمی یونٹ کو نہیں چھوڑا۔ سنوڈن کی دستاویزات سے واضح ہے کہ نیشنل سیکورٹی ایجنسی کا ایک اور مقصد ہواوی کمپنی کی ٹیکنالوجی کو بہتر طور پر سمجھنا اور ممکنہ بیک ڈورزکو تلاش کرنا ہے۔ اس طریقے سے جب ہواوی کمپنی امریکی حریفوں کو اکوپمنٹ فروخت کرتی ہے تو نیشنل سیکورٹی ایجنسی ان ممالک کے کمپیوٹرز اور ٹیلیفون نیٹ ورکس کوہدف بناسکے گی تاکہ کڑی نگرانی کی جاسکے اور اگر ضروری ہو تو جارحانہ سائبر اقدامات کیے جاسکیں۔دوسرے لفظوں میں امریکا ہواوی کمپنی کے ساتھ وہی کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کے بارے میں اب اسے تشویش ہے کہ ہواوی کمپنی امریکہ کے ساتھ کرے گی۔
عالمی مہم
2013 میں برطانیا میں ہواوی کمپنی کی بڑھتی برتری کے بارے میں شورمچا تو ملک کی طاقتور انٹیلی جنس اینڈ سیکورٹی کمیٹی نے جو ایک پارلیمانی ادارہ ہے چائنیز سائبر حملوں کی بناء پر ہواوی کمپنی پر پابندی عائد کرنے کے حق میں دلائل دیے جس کا رخ برطانوی حکومت کی طرف تھا۔ اس خیال کو مسترد کردیا گیا لیکن برطانیہ نے ایسا نظام قائم کیا جس کے تحت ہواوی کمپنی سے کہا گیا کہ وہ اپنا ہارڈویئر اور خفیہ کوڈ ملک کی کوڈ بریکنگ ایجنسی GCHQ کو فراہم کرے۔جولائی میں برطانیہ کی نیشنل سائبر سیکورٹی سینٹر نے پہلی مرتبہ اعلان کیا کہ ہواوی کمپنی کے موجودہ طریق کار اور نئے 5G نیٹ ورک کی پیچیدگی اور محرکات کے بارے میں سوالات کا مطلب ہے کہ کمزوریوں کو تلاش کرنا مشکل ہوگا۔
عین اسی وقت ٹیلی مواصلات کے ایگزیکٹوز کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں میں نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے یہ فیصلہ کرنا تھا کہ آیا ہواوی کمپنی کو امریکی 5G نیٹ ورکس کے پارٹس کے لئے بولی دینے کی اجازت دے جائے۔&T AT او ر ویری زون کمپنیوں نے دلائل دے کہ امریکہ میں ’’ ٹسٹ بیڈ‘‘ قائم کرنے کی اجازت دینے میں فائدہ ہے کیونکہ اسے اپنے نیٹ ورکنگ سافٹ ویئر کے لئے خفیہ کوڈ کو ظاہر کرنا پڑے گا۔ ہواوی کمپنی کو بولی دینے کی اجازت سے نیٹ ورکس قائم کرنے کی لاگت میں بھی کمی آئے گی۔ اس وقت کے نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمرل مائیکل ایس راجرز نے اس اقدام کی منظوری نہیں دی اور ہواوی کمپنی کا راستہ روک دیا گیا۔جولائی 2018 میں برطانیہ، امریکا اور ’’FIVE EYES ‘‘ کے دوسرے ارکان کا انٹیلی جنس تبادلے کے اتحاد کا سالانہ اجلاس ہیلی فیکس (نوا سکوٹیا) ہوا جس میں چینی ٹیلی مواصلات کمپنیاں ہواوی اور 5G نیٹ ورکس میں ایجنڈے میں سرفہرست تھے۔ انہوں نے مغرب میں نیا نیٹ ورکس تیار کرنے سے ہواوی کمپنی کو روکنے کے لئے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا ۔
امریکی حکام دنیا بھر میں اپنے حلیفوں پر واضح کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ چین کے ساتھ جنگ محض تجارت کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ دنیا کی سرکردہ جمہوریاؤں اور کلیدی ناٹو ارکان کے قومی تحفظ کی جنگ ہے۔امریکی انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں نے سینیٹ کے سامنے ہواوی کمپنی سمیت چینی ٹیلی کام کمپنیوں کی 5G سرمایہ کاریوں کو خطرہ کے طور پر پیش کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے9 مئی فسادات کے تناظر میں نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دیدی ، عمران خان، شاہ محمود ، عمر ایوب، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار و دیگر شامل شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، فواد چوہدری، شیخ رشید، شیخ راشد شفی...
بلاول بھٹو کی آمد کا شکر گزار ہوں،شہر قائد میں 18سال بعد قومی کھیلوں کا میلہ سج رہا ہے حتی الامکان کوشش کرینگے مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں،تقریب سے خطاب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کی میزبانی کرنا صوبہ سندھ کے لئے فخر کی بات ہے، بلاول بھ...
نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے،سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے 3 سال بعد الیکشن میں ملک میں ن لیگ کا نعرہ بلند ہوگا،شہباز شریف کاماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ مل...
پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے مسلم وزرائے خارجہ کا جبری بیدخلی پر دوٹوک ردعمل اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں،بیان پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین سے بے دخلی کی ک...
تم کیا سمجھتے ہو خود کو؟ وہ سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آپ کو جو سیاست کرنی ہے کریں فوج کو اس سے دور رکھیں،پاکستان کے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانے نہیں دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر ذہنی مریض کے ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا،اپنے بیٹوں کو تو تم نے باہر...
سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دے تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں،جب ہم ہدف سے زیادہ پیسے جمع کریں گے تو پھر اضافے کی رقم کو سندھ کے عوام پر خرچ کریں گے،چیئرمین کی پیشکش وفاقی ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکے،بحران اور مشکلات سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہوگا،وفاق کے بحران کو بنی...
سندھی ہمارے بھائی اور ہم پاکستان میں آباد تمام قومتوں اور انکی ثقافت کا احترام کرتے ہیں ضرورت پڑی تو ثابت کرینگے یہ شہر بانیانِ پاکستان کا ہے، چیئرمین کی وکلاء وفدسے ملاقات مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے خرم ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفد نے ملاق...
قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست اڈیالہ جیل کے باہر امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی حکومت نے سیاسی بیان بازی پر بانی سے بہنوں کی ملاقاتیں بند کردیں، قانون میں واضح ہے ملاقات میں سیاست پربات ہوسکتی نہ ملاقات پر سیاست۔ قا...
وزیر اعلیٰ پختونخوا کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجدبھی شامل ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سماعت کی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارر...
المواسی کیمپ میںمتعدد زخمی ، اسرائیلی فوج کا رفح کراسنگ جزوی طور پر کھولنے کا اعلان جنوبی رفح کے علاقے میں صیہونیوں نے بارود برسا دیا،متعدد خیموں میں آگ بھڑک اُٹھی امن معاہدہ کے باوجود صیہونی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ میں مزید 7فلسطینی شہید اور متعدد زخ...
اراکین کی ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کے فقدان اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی سخت تنقید، وزارت خزانہ، ایف بی آر افسران کی رشوت پر لڑائی ہوتی ہے، سینیٹر دلاور رپورٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ، وزات خزانہ کیا حکومت رپورٹ اور 5300 ارب کی کرپشن کو تسلیم کرتی ہے؟ متعلق...
صوبے میں ہرحال میں امن بحال کریں گے، بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، ان کیلئے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے، خطاب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، و...