... loading ...
امریکا میں مذہب کی بنیاد پر شائع ہونے والے اعداد و شمار سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مختلف تعداد سامنے آئی ہے جس میں حیران کن انداز میں بعض مذاہب کی پیروی کرنے والے دوسرے مذاہب سے بہت آگے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیق کرنے والی معروف کمپنی پیو ریسرچ کے مطابق کالج کی ڈگری حاصل کرنے والی مذہبی برادری میں سب سے آگے ہندو ہیں، جن میں 77 فیصد لوگ کالج کرتے ہیں۔ان کے بعد یونیٹیرین یونیورسلسٹ آتے ہیں، جن کا فیصد 67 ہے۔ اس نظریے کے حامی لبرل ہوتے ہیں اور سچائی کے لیے آزاد اور ذمہ دارانہ تلاش و جستجو میں یقین رکھتے ہیں۔
ان دو مذہبی برادریوں کے بعد، یہودی آتے ہیں جن میں کالج کی ڈگری کے حصول کا فیصد 59 ہے جبکہ اینگلیکن چرچ کا فیصد بھی ان کے برابر ہے۔ ایپسکوپل چرچ کے لوگوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا فیصد 56 ہے۔یہ نتائج 2014 کے مذہبی لینڈا سکیپ کے مطالعے کے ہیں جس میں تعلیمی صلاحیت کے اعتبار سے امریکا کی 30 مذہبی برادریوں پر تحقیق کی گئی ہے۔ اس میں امریکا کے 35 ہزار کالج کے گریجویٹ کو شامل کیا گیا ہے۔مسلمان اس 30 مذاہب کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آئے ہیں۔اس تحقیق سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ امریکا میں جب تعلیم اور اقتصادی ترقی کے معاملے میں ہندو اور یہودی آگے ہیں تو اس لیے امریکا میں خاندانی آمدنی کے معاملے میں بھی یہی دو برادریاں آگے ہیں۔ 2014 کے ایک مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکا میں 44 فیصد یہودی اور 36 فیصد ہندو خاندان ایسے ہیں جن کی سالانہ آمدن کم از کم ایک لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔
امریکا میں گریجویٹ کرنے والوں کا اوسط 27 فیصد ہے اور کئی دوسرے مذاہب بھی اس قومی اوسط سے آگے ہیں۔ ان میں بدھ مذہب کے پیروکار اور پریسبائیٹیرین چرچ (امریکا) 47۔47 فیصد ہیں۔ آرتھوڈاکس مسیحی 40 فیصد ہیں جبکہ مسلمان 39 فیصد ہیں۔امریکہ میں سب سے زیادہ تعداد کیتھولک مسیحی کی ہے جو کہ ہر پانچ میں سے ایک ہیں اور ان میں قومی اوسط کے تقریبا برابر 26 فیصد گریجویٹ ہیں۔پیو کی ایک اورایسی ہی ملتی جلتی تحقیق میں 151 ممالک کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی اوسطاً تعلیمی عرصے کی معلومات لی گئی ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں اوسطاً حصولِ تعلیم کا عرصہ سات اعشاریہ سات سال ہے۔ تمام مذاہب میں سے یہودی سب سے زیادہ یعنی 13.4 سال تعلیم حاصل کرنے میں لگاتے ہیں اسکے برعکس ہندو اورمسلمان عالمی سطح پراس مقصد کے لیے سب سے کم وقت یعنی پانچ اعشاریہ چھ سال صرف کرتے ہیں۔تو امریکا کی ہندو برادری میں یہ رجحان الٹا کیوں ہے؟ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں اقلیتوں میں پڑھنے لکھنیکا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے، خصوصاً ان میں جن کا آبائی وطن بہت دور ہو یا جس کے بیشتر باشندے مقیم ملک سے باہر پیدا ہوئے ہوں۔
امریکا کے ہندوؤں میں سے 87 فیصد لوگ ملک سے باہر پیدا ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ سخت امیگریشن پالیسی کی وجہ سے امریکی انتظامیہ تعلیم یافتہ اور ہنرمند افراد کو ہی ترجیح دیتی ہے اور ایسے ہی افراد امیگریشن کے پیچیدہ عمل سے کامیابی سے گزر پاتے ہیں۔ بظاہر یہ تعلیم یافتہ افراد اپنی اگلی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اسے بھی امریکا میں تارکینِ وطن میں حصولِ تعلیم کے رجحان میں اضافے کی وجہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...