... loading ...
بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل ضمیر الدین شاہ نے ( جو فروری 2002 میں گجرات کے فسادات کو کنٹرول کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے) کہا ہے کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی (اب بھارت کے وزیر اعظم) فسادات کے ذمہ دار تھے۔ان فسادات میں سینکڑوں مسلمان ہلاک ہو گئے تھے۔ 27 ؍فروری 2002 ء کو گودھرا میں ایک ٹرین کے جلنے کا واقعہ،جس میں ہندو زائرین ایودھیاسے واپس آتے ہوئے جل گئے تھے، بھارتی صوبے گجرات میں تشدد کابہانہ بنا جس میں مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانا بنایا گیا۔28 فروری کو، لیفٹیننٹ جنرل (ر)ضمیر الدین شاہ کو آرمی چیف آف اسٹاف جنرل پدمنابھان کی طرف سے حکم دیا گیاتھا، کہ زیادہ سے زیادہ فوجیوں کو لے کر احمد آباد شہر میں جائیں اور فسادات کو روکیں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الدین شاہ کہتے ہیں کہ وہ28 ؍فروری کو رات 10 بجے احمد آباد شہر کے ہوائی اڈے پہنچے تھے اور گاڑیوں کا انتظار کرتے رہے کہ اپنے فوجیوں کو شہر میں لے جا سکیں، انہوں نے گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی سے بار بار درخواستیں کیں، مگر ان کی جانب سے کوئی نہ آیا۔جنرل نے انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارتی فوج گجرات میں مسلم کش فسادات کے آغاز پر گاڑیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)ضمیر الدین شاہ کا انٹرویو جو کہ ارفع خانم شیروانی نے، نومبر 2018 میں ایک بھارتی ٹی وی چینل کے لیے کیا تھا، جس کا متن ، ساؤتھ ایشیا میگزین نے اپنی جنوری2019 ء کی اشاعت میں کور اسٹوری کے طور پر لیا ہے، جس کا عنوان ہے ’’مودی کا مشن‘‘۔میگزین کے صفحہ 25 پر ’’جب گجرات جل رہا تھا‘‘ کے عنوان سے یہ انٹرویو شائع ہوا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الدین شاہ نے اپنے اس انٹرویو میں کہا ہے کہ زیادہ تر ہوم گارڈ کمانڈر دائیں بازو کی تنظیموں سے تھے اور فسادات کو مکمل طور پر پیچیدہ بنا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے فسادیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، اور ان کا ایکشن مکمل طور پر یک طرفہ تھا۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی فسادات ہوئے، پولیس یہ بہانہ کرکے وہاں سے چلی گئی کہ انہیں کسی دوسرے علاقے میں کوئی ضروری کام ہے، اور ہر چیز کو فوج پر چھوڑ دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہ کے مطابق، پولیس نے فسادیوں کو براہ راست کچھ بھی نہیں کہا، اور کچھ ایسے پولیس اہلکاروں کے گھروں کو بھی جلا دیا گیاجو اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے، اور پولیس لائنز کے علاقے میں واقع تھے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)ضمیر الدین شاہ نے بھارتی آرمی میں آخری مرتبہ بطور آرمی اسٹاف ( پرسنیل اور سسٹم) کے ڈپٹی چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد، انہوں نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر کچھ وقت تک خدمات انجام دیں۔ وہ ممتاز بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کے بھائی ہیں۔
ا سپیکر قومی اسمبلی نے کل تک محمود خان اچکزئی کی بطورقائد حزب اختلاف تقرری کی یقین دہانی کرا دی ،پی ٹی آئی وفدبیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی کی سردار ایاز صادق سے ملاقات اسپیکر جب چاہے نوٹیفکیشن کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،بانی چیئر...
موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ، ہم ضرورآئیں گے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ آپس میںگرتے پڑتے چل رہے ہیں،مدارس کی آزادی اور خودمختاری ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے بلدیاتی الیکشن آئینی تقاضہ، حکومت کو ہر صورت کروانا ہوں گے ،ملک مزید غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا...
پی ٹی آئی نے کراچی میں 9 مئی جیسا واقعہدہرانے کی کوشش کی مگر سندھ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا پولیس پر پتھراؤ ہوا،میڈیا کی گاڑیاں توڑیں، 8 فروری کو پہیہ جام نہیں کرنے دینگے، پریس کانفرنس سینئر وزیر سندھ اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں 9 مئی ج...
امن کمیٹی کے ممبران گلبدین لنڈائی ڈاک میں جرگے سے واپس آرہے تھے،پولیس ہوید کے علاقے میںگھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی بنوں میں امن کمیٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں میں ہوید کے علاقے میں امن کمیٹی ممبران پردہشتگرد...
محسن نقوی سے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سکیورٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات نئے نظام کا آغاز ابتدائی طور پر پائلٹ منصوبے کے تحت کراچی سے کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ و فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی سربراہی ...
حکومت کو اپوزیشن کی بجائے اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے سبکی کا سامنا ،یہ ملکی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ،ایساتو دور آمریت میں نہیں ہواہے ان حالات میں اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے ، نوید قمر وفاقی حکومت نے یہ کیسے کیا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے ، نوید قمر کی حکومت پر شدی...
3 پولیس اہلکار زخمی،دھماکے میں بکتربند گاڑی تباہ ،دھماکا خیز مواد درہ تنگ پل کے ساتھ رکھا گیا تھا گورنر خیبرپختونخوا کی پولیس بکتر بند گاڑی پر حملے کے واقعے پر اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر آئی ای ڈی بم حملوں میں بکتر بند تباہ جب کہ ایس ایچ او س...
ٹرمپ کی غنڈہ گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں، پاک افغان علما متفق ہیں اب کوئی مسلح جنگ نہیں مسلح گروہوں کو بھی اب غور کرنا چاہیے،انٹرنیٹ پر جھوٹ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے،خطاب سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم نے بتایا ملک میں جنگ نظریات نہیں اتھارٹی...
ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے عمران خان کو بلاجواز جیل میں رکھیں،پیپلزپارٹی نے مل کرآئین کاڈھانچہ تبدیل کیا، سندھ میں پی پی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان کی سیاست ختم کرنیوالے دیکھ لیں قوم آج کس کیساتھ کھڑی ہے، آج ہمارے ساتھ مختلف...
بی وائی سی بھرتی، بیانیہ سازی اور معاشرتی سطح پر رسائی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کاکوئٹہ اور تربت میں بحالی مراکز قائم کرنے کا اعلان بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) مسلح علیحدگی پسند تنظیموں بالخصوص فتنہ الہندوستان کے بظاہر سافٹ فیس کے طور پر ...
شاہ کس بائے پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت دیگر واقعات میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ٹی) نے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ...
گائیڈ لائنز پر عمل کریں، وزیراعلیٰ کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اوراس کا مکمل احترام کیا گیا ہے جو یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان پر عمل نہیں کیا جا رہا سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہ...