... loading ...
ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈیٹا کے غلط استعمال اور آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات میں فیس بک اور واٹس ایپ کا بدترین ٹریک ریکارڈ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی آر ایف سائبر ہراسمنٹ ہیلپ لائن کی جانب سے دو عرصے کے دوران جمع کیے گئے اعداد و شمار اور عوامی اداروں کیلئے آن لائن ہراساں کرنے پر ادارے کے ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات پر روشنی ڈالی گئی۔ڈی آر ایف کے مطابق یکم دسمبر 2016 سے 30 نومبر 2018 تک ان کی ٹال فری ہیلپ لائن (39393۔0800) پر ہرماہ کی اوسطاً 91 کالز کے ساتھ مجموعی طور پر 2 ہزار 7 سو 81 شکایت موصول ہوئیں۔
ان 2 ہزار 7 سو 81 کالز میں سے 2 ہزار 190 کالرز پہلی مرتبہ کال کرنے والے تھے جبکہ 591 کالز فالو اپ تھیں، جو ایسے لوگوں کی جانب سے تھیں، جنہیں مدد کی تلاش تھی یا وہ اپنے کیس سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی کالز میں سے آدھی 57 فیصد کالز سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب سے موصول ہوئیں، اس کے ساتھ ساتھ 18 فیصد کالز سندھ، 5 فیصد خیبرپختونخوا، 2 فیصد بلوچستان، آزاد کشمیر اور قبائلی علاقوں سے ایک فیصد جبکہ اسلام آباد سے 5 فیصد شکایات موصول ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 59 فیصد کالز خواتین جبکہ 41 فیصد کالز مردوں کی جانب سے کی گئیں تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ کئی مردوں نے خواتین کی جانب سے کال پر شکایت درج کرائی۔اگر عمر کی تقسیم کی بات کی جائے تو ہیلپ لائن پر کال کرنے والوں کی اکثریت (21 فیصد) نوجوان تھی، جن کی عمر 21 سے 25 سال کے درمیان تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ آن لائن بدسلوکی کے لیے فیس بک کو اکثریتی پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا گیا اور 660 (29 فیصد) شکایات فیس بک پر ہراساں کرنے سے متعلق درج کی گئیں تاہم حال ہی میں ہیلپ لائن نے اس نتیجے کو اخذ کیا موبائل پر مبنی دھوکا دہی سے متعلق کالز سے واٹس ایپ پر لوگوں کے اعتماد کو نشانہ بنایا گیا اور گزشتہ 6 ماہ میں میسیجنگ ایپلیکیش سے متعلق کیسز 2.6 فیصد سے بڑھ کر 9.5 فیصد (یعنی کیسز کی تعداد 29 سے بڑھ کر 220) ہوگئی۔ڈی آر ایف کی رپورٹ کے مطابق دھوکا دہی سے موبائل صارف کے واٹس ایپ کوڈ حاصل کرنے سے متعلق سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں جس کے نتیجے میں ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ہیک کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھوکے بازوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ وہ جائز تنظیموں، ٹی وی گیم شوز، پاک فوج، حکومتی محکموں جیسے بینظیر ویلفیئر پروگرام اور ٹیلی کمیونکیشن کمپنیز سے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رپورٹ ہونے والے زیادہ تر کیسز معلومات کے بغیر استعمال سے متعلق تھے، ان کیسز میں تصاویر، فون نمبرز، رابطے کی تفصیلات اور دیگر ذاتی معلومات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم یا دیگر کلاسیفائڈ یا نیٹ ورکنگ سائٹس پر بغیر اجازت کے استعمال کرنا، شیئر کرنا، خراب کرنا شامل تھا۔اس کے علاوہ دوسرے نمبر پر موصول ہونے والی سب سے زیادہ کالز بلیک میلنگ سے متعلق تھی، جس میں فرد کی ذاتی معلومات کا استعمال کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...