... loading ...
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروہوں نے کہاہے کہ یورپی ممالک کو ان فرسودہ قوانین کو ختم کردینا چاہیے، جوریپ کے مجرموں کو بری الذمہ اور متاثر افراد کو جرم کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خواتین کے خلاف تشدد کے عالمی دن کے موقع پر شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا کہ 31 ممالک میں سے صرف 8 ریپ کو رضامندی کے بغیر جنسی تعلق قرار دیتے ہیں۔ریپ سے متعلق دیگر ممالک میں طاقت یا اسلحہ کے زور پر ریپ اور دفاع نہ کرنے پر متاثرہ فرد کے کردار سے متعلق وضاحت طلب کی جاتی ہے۔
مذکورہ تحقیق کی مرکزی محقق اینا بلس کا کہنا تھا کہ بارہا کیے گئے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکثر افراد اب بھی مانتے ہیں کہ اگر متاثرہ فرد نشے میں ہے، نامناسب لباس میں ہے یا اپنا دفاع نہیں کرپایا تو یہ ریپ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بغیر رضامندی کے جنسی تعلق ریپ ہے، اگر حکومتیں صرف اس جملے کی بنیاد پر قانون بنالیں تو ریپ کے مجرمان اپنے جرائم سے دور رہیں گے۔مذکورہ سروے یورپی یونین کے 28 ممالک، آئس لینڈ،ناروے اور سوئٹزر لینڈ میں کیا گیا تھا۔یورپین یونین ایجنسی فار فنڈامینٹل رائٹس کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ ہر 20 خواتین میں سے ایک ریپ کا شکار ہے لیکن انسانی حقوق سے متعلق گروپ کا کہنا تھا کہ یورپ میں ‘می ٹو’ جیسی مہم کے باوجود ریپ کو رپورٹ نہیں کیا جاتا۔وہ ممالک جو ریپ کو ‘رضامندی کے بغیر جنسی تعلق’ قرار دیتے ہیں ان میں بیلجیئم، سائرس، جرمنی، آئس لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، سویڈن اور برطانیا شامل ہیں۔اینا بلس کا کہنا تھا کہ یورپ میں ریپ سے متاثرہ بیشتر افراد فرسودہ اور نقصان دہ قوانین کا شکار ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کروشیا اور اسپین سمیت بعض ممالک رضامندی کے بغیر جنسی تعلق کو ایک چھوٹا جرم قرار دیتے ہیں جس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ ’حقیقی ریپ‘ میں جسمانی تشدد لازمی ہونا چاہیے۔رائٹس گروپ ایکویلٹی ناؤ کی یورپ ڈائریکٹر جیکوی ہنٹ کا کہنا تھا کہ ریپ تشدد پر مبنی جرم ہے اور ریپ ظاہر کرنے کے لیے اضافی تشدد کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ خواتین واقعی غصے میں ہیں کہ اکثر ممالک میں انصاف نہیں ہوتا اور نہ ہی ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے اور اس قسم کے کیسز کو سامنے لانا مشکل دکھائی دیتا ہے۔جیکوی ہنٹ کا کہنا تھا کہ وہ خواتین جو انصاف کے لیے آواز اٹھاتی ہیں اکثر انہیں ہی ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...