... loading ...
متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے سرمایہ کاروں ، کاروباری شخصیات ، خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد اور تعلیم اور سائنس کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے محققین اور ذہین و فطین طلبہ کے لیے طویل المیعاد ویزوں کے نظام کی منظوری دے دی ہے ۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق کابینہ کا یہ فیصلہ قبل ازیں اس سال سرمایہ کاروں اور سائنس ، طب ، تحقیق اور ٹیکنیکل شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو دس ،دس سال کے لیے ویزے جاری کرنے کے فیصلے ہی کا تسلسل ہے ۔اس کا مقصد یو ای اے کی ایک کاروبار دوست ملک کے طور پر حیثیت کو برقرار رکھنا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے غیرملکی باصلاحیت افرا د کو راغب کرنا ہے ۔اس فیصلے کے تحت سرمایہ کاروں ، محققین اور سائنس دانوں کے ساتھ ان کے بیوی، بچوں کو بھی طویل مدت کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے تا کہ وہ مکمل یک سوئی اور اطمینان کے ساتھ کام کرسکیں۔کابینہ نے فیصلے میں سرمایہ کاروں کے دو زمروں کی وضاحت کی ہے ،پراپرٹی کے شعبے میں پچاس لاکھ درہم یا اس سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو پانچ سال کے لیے اقامتی ویزے جاری کیے جائیں گے ۔سرکاری سرمایہ کاری فنڈ میں رقوم جمع کرانے ، کسی کمپنی یا کاروباری شراکت داری میں ایک کروڑ درہم یا زیادہ صرف کرنے یا کل ایک کروڑ درہم تک سرمایہ کاری کرنے والوں کو دس سال کی مدت کے لیے قابلِ تجدید اقامتی ویزے جاری کیے جائیں گے ۔
ان ویزوں کی ہر دس سال کے بعد تجدید کرائی جاسکے گی۔ سرمایہ کاری کی رقم سرمایہ کار کی ذاتی ملکیت ہونی چاہیے ۔ یہ قرضے یا مستعار کی رقم نہیں ہونی چاہیے اور اس مالک کو اس کا دستاویزی ثبوت مہیا کرنا ہوگا۔سرمایہ کاری کم سے کم تین سال کے لیے ہونی چاہیے ۔ طویل المیعاد ویزا کاروباری شراکت داروں کو بھی جاری کیا جاسکتا ہے لیکن ہر کاروباری شراکت دار کو ایک ،ایک کروڑ اماراتی درہم مہیا کرنا چاہیے ۔اس کے تحت کسی شراکت دار کی بیوی ، بچوں کے علاوہ ایک ایگزیکٹو ڈرائیور اور ایک مشیر کو ویزا جاری کیا جاسکے گا۔ کابینہ کے فیصلے تحت سرمایہ کار وں کو پہلے چھ ماہ کی مدت کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے اور وہ ان پر ایک سے زیادہ مرتبہ متحدہ عرب امارات آ جا سکتے ہیں۔اس کے بعد انھیں طویل المیعاد مدت کے ویزوں کی احتیاجات پوری کرنے کی صورت میں اقامتی ویزے جاری کیے جائیں گے ۔
یو اے ای میں پانچ لاکھ درہم تک کاروبار کرنے والوں کو پانچ سال کی مدت کے لیے اقامتی ویزے جاری کیے جائیں گے ۔ سائنس اورطب کے ماہرین ، محققین اور فن وثقافت کے شعبے میں تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد اور ان کے بیوی، بچوں کو دس سال کی مدت کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے ۔ البتہ انھیں یو اے ای میں ملازمت کے معاہدے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ اس ویزے کی اہلیت کی مزید شرائط کے مطابق ان کے پاس متعلقہ شعبے میں دنیا کی پانچ سو اعلیٰ جامعات سے جاری کردہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہونی چاہیے ۔کام کے وقت کسی بڑی سائنسی تحقیق میں ان کا کردار ہونا چاہیے ۔دنیا کے ممتاز جرائد میں ان کے مضامین چھپے ہوئے ہونے چاہیے ۔دس سال کا پیشہ ورانہ تجربہ ہونا چاہیے ۔ غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل طلبہ کو پانچ سال کی مدت کا ویزا جاری کیا جائے گا۔ان کے سیکنڈری اسکول کے امتحان میں 95 فی صد نمبر ہونے چاہیے۔ ملک اور بیرون ملک کی جامعات سے گریجویشن کرنے والوں کا کم سے کم جی پی اے 3.75 ہونا چاہیے ۔ان کے اہلِ خانہ کو بھی ساتھ رہنے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...