... loading ...
متحدہ قومی موومنٹ کی مرکزی قیادت سے ناراض رہنما فاروق ستارعرصہ دراز سے پارٹی سے ناراض رہنما ؤں کو رام کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ کامران ٹیسوری سے تعلقات بحال کرنے کے بعد گزشتہ دنوں متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف بننے والی ورکرز ایکشن کمیٹی کوختم کرنے والے ناراض رہنما شاہد پاشا بھی فاروق ستار کی صف میں شامل ہو گئے ۔پارٹی میں انٹر ا پارٹی الیکشن کرانے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ نظریاتی گروپ کے رہنماؤں کے پارٹی کی قیادت سے ناراض اراکین سے رابطے مسلسل جاری ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ایک مرتبہ پھر گروپ بندی کی شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی سے ناراض رہنما فاروق ستار ایک مرتبہ پھر متحدہ قیادت کیخلاف بھر پور محاذ آ رائی کے لیے تیار ہیں جس کے تحت وہ گزشتہ دنوں پارٹی میں ضم ہونے والے گروپ کو ایک مرتبہ پھر اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں نیز ان کی جانب سے پارٹی میں گروپ بنانے سے قبل کامران ٹیسوری ، شیخ صلاح الدین ،سلمان مجاہد بلوچ اور شاہد پاشا کو اپنی صف میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے تحت وہ تمام تر رہنماؤں کا اعتماد حاصل کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئے ہیں۔فاروق ستار کے حامی رہنماؤں کے پارٹی کے ناراض رہنماؤں سے زور وشور سے رابطے جاری ہیں ۔ اس حوالے سے علی رضا عابدی سے بھی رابطے کو یقینی بنایا گیا ہے جو متحدہ قومی موومنٹ نظریاتی گروپ کا ساتھ دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں جبکہ دیگر رہنما جن میں شیخ صلاح الدین،خواجہ سہیل منصور ،قمر منصور ،عبدالوسیم و دیگر شامل ہیں کی جانب سے فاروق ستار کو خاموش پیغام کے ذریعے گرین سگنل دیے جانے کی اطلاعات بھی گردش میں ہیں۔ جس کے تحت آ ئندہ چند روز میں پارٹی میں انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ایک نئی تحریک چلنے کے امکانات روشن ہیں۔ یاد رہے ریحان ہاشمی سمیت بلدیاتی نما ئندوں کی بڑی تعداد فارو ق ستار کی حامی بن چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی اور کوئی بات چیت کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے نہ کبھی ڈیل کی ہے اور نہ ڈیل کے حق میں ہیں، یہ نہ سوچیں کہ وہ کرسی کیلئے ڈیل کریں گے ۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گن...
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر کی جامعات میں پھیلنے لگا۔امریکا، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا کی جامعات کے بعد یونان اور لبنان کی جامعات میں بھی طلبہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔امریکی جامعات میں احتجاج کا سلسلہ تیرہویں روز بھی...
غزہ میں مظالم کے خلاف اسرائیل کی مبینہ حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آتی جا رہی ہے ۔ معروف امریکی فوڈ چین کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد ریستوران عارضی طور پر بند کرنیکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کی فرنچائز کم...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو طنز کا نشانہ بنایا ہے ۔لاہور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہاں بلاوجہ شہباز شریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کا ملک سے خاتمہ ہونے والا ہے ، ہم سب مل کر پاکستان کو انشااللہ اس کا جائز مقام دلوائیں گے اور جلد پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لے گا۔لاہور میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنی ذاتی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ا...
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے رہنما راجوری اور پونچھ میں مسلمانوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ یا تو سنگھ پریوار کے حمایت یافتہ امیدوار کو ووٹ دیں یا1947 جیسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 1947میں جموں خطے میں ہن...
پی ٹی آئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی ک...
حکومت نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 288روپے 49پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپ...
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعینات کر دیا گیا۔ن لیگی قیادت نے الیکشن 2024ء میں اپنی نشست پر کامیاب نہ ہونے والے رانا ثناء کو شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزی...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر لیا گیا ہے ۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کا نام فائنل ہونے پر تمام تنازعات ختم ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر تحریک انصاف...
گزشتہ سال نومبر میں تیزاب پھینکنے کے الزام کے حوالے سے سابق وفاقی حکومت کے مشیر شہزاد اکبر نے حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر لی۔شہزاد اکبر نے قانونی کارروائی کی کاپی لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو بھجوا دی۔شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پا...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملین مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں روکنے کی کوشش کرنے والا خود مصیبت کو دعوت دے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کے زیر صدارت شروع ہوا جس میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر ا...