... loading ...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تین ، پنجاب کی سولہ جامعات وائس چانسلرز کی تقرری کی منتظر ہیں۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں پنجاب یونیورسٹی میں عمران خان پر حملے کے مبینہ ماسٹر مائند کا نام پنجاب کے علاقہ تھل کی ایک جامع کے رئیس کے طور پر تجویز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو درپیش چیلنجز میں ایک بڑا چیلنج متعدد وفاقی اور صوبائی یونیورسٹیوں کے سربراہوں کی تقرری کے معاملات بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی قائد اعظم یونیورسٹی ٰ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوہن یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے لیے وفاقی وزیر شفقت محمود نے بڑی عرق ریزی سے انٹرویوز کئے تھے۔لیکن وفاقی حکومت مذکورہ تینوں یونیورسٹوں کے سربراہوں کا تقرر عمل میں نہیں لا سکی۔ پنجاب حکومت کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے۔۔ اس وقت پنجات کی سولہ جامعات وائس چانسلرز اور مختلف شعبوں کے ڈینز سے محروم ہیں۔۔
متعلقہ اداروں نے وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے جو سفارشات تیار کی ہیں ان کے حوالے ایک دلچسپ بات یہ سامنے آئی ہے کہ جنرل پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں پنجاب یونیورسٹی میں عمران خان پر ہونے والے حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو ایک سرکاری یونیورسٹی کاوائس چانسلر لگانے کی سمری ارسال کی جا چْکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے پنجاب کے گورنر بلحاظِ عہدہ صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کے چانسلر ضرور ہیں، لیکن ان کے پاس جامعات کے حوالے سے کوئی اختیار نہیں ہے۔تمام تر اختیارات ہائر ایجوکیشن کی وزارت اور وزیر اعلیٰ کے پاس ہیں۔
بتایا گیا ہے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر نیاز احمد کو پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کیے جانے کے بعد یونیورسٹی کے معاملات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ایشیاء یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں اس یونیورسٹی کی رینکنگ 43 نمبر بہتر ہوئی ہے۔ سابق وائس چانسلر مجاہد کامران نے یونیورسٹی کے کیمپس میں کئی شادی ہال بنوائے تھے، جو اب مسمار کر دیے گئے ہیں۔کیمپس کی زرعی اراضی پاکستان تحریک انصاف کے ایک لیڈر سے خالی کروا لی گئی ہے ،جبکہ یونیورسٹی کی جو اراضی سڑک کی تعمیر میں صرف ہوئی ہے۔اس کے معاوضے کے طور پر پنجاب حکومت سے ساڑھے تین ارب روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔ اس رقم سے یونیورسٹی کے زیر اہتمام میڈیکل کالج تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔صوبے میں تیز تر تعلیمی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت کو سرکاری جامعات کو زیادہ سے زیادہ ترقی دینی ہوگی تاکہ جن ترجیحات کی خاطر وزیر اعظم عمران خان کی حکومت بر سر اقتدار آئی ہے اْن کا حصول ممکن بنایا جا ئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...