وجود

... loading ...

وجود
وجود
ashaar

بچوں سے زیادتی ، زیادہ واقعات پنجاب میں ہوئے ٗ وزارت انسانی حقوق

منگل 16 اکتوبر 2018 بچوں سے زیادتی ، زیادہ واقعات پنجاب میں ہوئے ٗ وزارت انسانی حقوق

وزارت انسانی حقوق نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ 2017 کے دوران ملک بھر سے بچوں سے زیادتی کے 3ہزار 445 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 63 فیصد پنجاب میں ہوئے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں کنونیئر نزہت صادق کی صدارت میں سینیٹ کی خصوصی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی ارکان نے وزیر برائے انسانی حقوق کی کمیٹی میں عدم شرکت پر برہمی اور ملک بھر میں کم سن بچوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔وزارت انسانی حقوق نے کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ 2017 میں ملک بھر سے بچوں کیساتھ زیادتی کے 3ہزار 445 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 2 ہزار 77 بچیاں جبکہ ایک ہزار 368 کم سن بچے شامل ہیں۔ زیادتی کا شکار بچوں میں بچیوں کا تناسب 60 فیصد ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایک برس کے دوران کم سن بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات پنجاب میں رونما ہوئے، جو ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے واقعات کا 63 فیصد ہے، رپورٹ ہونے والے واقعات میں سندھ کا تناسب 27، بلوچستان کا 4 جبکہ خیبر پختونخوا کا 2 فیصد ہے۔ آزاد کشمیر میں کم سن بچوں کے ساتھ زیادتی کے 12 جبکہ اسلام آباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔


متعلقہ خبریں