وجود

... loading ...

وجود
وجود

اُردو ، شاہ محمود قریشی اور فاطمہ قمر

جمعرات 04 اکتوبر 2018 اُردو ، شاہ محمود قریشی اور فاطمہ قمر

29 اور 30 ستمبر کی درمیانی شب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مخاطب ہوئے۔ نئی پاکستانی حکومت کے نمائندے کا عالمی سطح پر یہ پہلا خطاب تھا۔ ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان کی جانب سے کسی بھی عالمی فورم پر اس طرح کا جرائتمندانہ موقف سُننے کو ملا ہے۔جنرل محمد ضیاء الحق مرحوم کا دور پاکستان کے عالمی کردار کے حوالے سے آخری دور ثابت ہوا۔ ان کا دور اگرچہ آمرانہ تھا لیکن پاکستان نے اپنا عالمی کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا تھا ۔ پندرھویں ہجری صدی کے آغاز کے موقع پر انہیں اسلامی کانفرنس کے سربراہ کی حیثیت سے اُمتِ مسلمہ کے نمائندے کے طور پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا اعزاز حاصل ہوا تو انہوں نے اپنی تقریر سے پہلے جنرل اسمبلی میں قاری عبید الرحمن سے تلاوتِ کلام پاک کروائی تھی۔ بعد میں کانسا بلانکا کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے اجلاس میں مصر کی ’’ او آئی سی ‘‘ میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر ان کی شہرہ آفاق تقریر کو ابھی تک یاد کیا جاتا ہے۔
عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد قوم جنرل اسمبلی میں پاکستان کی جانب سے جس بھر پور نمائندگی کی توقع کررہی تھی۔ اُس کا حق شاہ محمود قریشی نے شاندار اور جاندار طریقے سے ادا کر دیا ہے ۔وزیر خارجہ اپنی تقریر میں بعض مغربی ممالک کی جانب سے توہین رسالتﷺ کی جسارت اور بھارت کے حوالے سے جس دوٹوک اور واضح موقف کا اظہار کرنا چاہ رہے تھے وہ درست طریقے سے پاکستانی قوم تک اردو ہی کی بدولت پہنچا ۔ اگر یہ ساری کہانی وہ انگریزی میں بیان کرتے تو شاید ساری پاکستانی قوم ان کے موقف کو درست طریقے سے سمجھ بھی نہ پاتی ۔ قومی خودداری کے اس اظہاریے نے حکومت کی سیاسی ساکھ بھی بہتر بنائی ہے۔
توہین آمیز خاکوں کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے پلیٹ فارم پر جس موقف کا اظہار کیا تھا اُس سے مغربی دنیا کو مسلمانوں کی تشویش اور نقطۂ نظر کو سمجھنے میں پہلی مرتبہ آسانی ہوئی مجھے یاد ہے چند سال پہلے جب ناروے اور ایک دوسرے ملک کے بعض ملعونوں کی جانب سے ایسی ہی جسارت سامنے آئی تھی تو اُس وقت میری عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی اُس موقع پر بھی انہوں نے ’’ہولوکاسٹ ‘‘ کے حوالے سے بات کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ مغرب کو اس سلسلہ میں سمجھانے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے بر سرِ اقتدار آکر یورپ کی اس کج فہمی اور بد فکری کو قومی اسمبلی کے پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر اصلاح کا راستہ دکھایا ۔اور یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ ٹھیک ہے کہ ہر انسان آکسیجن سے سانس لیتا ہے لیکن مسلمان حُبِ رسول ﷺ کی آب و ہوا میں زندہ رہتا ہے ۔ بحرحال یہ عمران خان کی حکومت کا کریڈٹ ہے کہ اُس نے اسلامی کانفرنس کی تنظیم اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعے اس حساس معاملے پر آواز بُلند کی جس سے نہ صر ف اسلامی دنیا میں ملک کا وقار بُلند ہوا بلکہ مغربی دنیا پر بھی حقیقت آشکارا ہوئی ۔
جب سے وزیر خارجہ کے دورہ نیویارک کا اعلان ہوا ممتاز شاعرہ اور ادیبہ فاطمہ قمر کی جانب سے یہ مطالبہ ایک تسلسل کے ساتھ سامنے آتا رہا کہ پاکستانی وفد کے سربراہ کا جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ذریعہ اظہار اُردو ہونا چاہیئے ۔ باخبر حلقے ہی جانتے ہیں کہ اس کے لیئے محترمہ فاطمہ قمر صاحبہ نے کس قدر جدوجہد کی ہے اس حوالے سے وہ مبارکباد کی مستحق بھی ہیں ۔ ورنہ ہمارے ہاں بیوروکریسی کی جانب سے انگریزی کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیئے کیا کُچھ نہیں کیا گیا ۔ایسے طبقات نے گذشتہ کئی دہائیوں سے اُردو کو علاقائی زبانوں کاحریف قرار دینے کے انتہائی خطرناک اندازِ فکر کو فروغ دینا شروع کیا ہوا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میںیہ تائثر مستحکم کیا جا رہا ہے کہ قومی زبان اُردو سے علاقائی زبانوں کو خطرات لاحق ہیں۔
گذشتہ دنوں لاہور میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم علی سوری کے اعزاز میں کھانے کے دوران کراچی سے اُردو کانفرنس میں شرکت کی غرض سے آئے ہوئے صحافی اور ادیب سید عارف مصطفی نے وہاں موجودپنجاب انسیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر لاہور کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صُغریٰ صدف سے استفسار کیا کہ اردو کو بطور قومی زبان علاقائی زبانوں کی حلیف سمجھا جاتا ہے یا حریف گردانا جاتا ہے۔ موصوفہ کراچی سے آئے ہوئے مہمان کی بات کو سنجیدگی سے لینے کے لیئے بھی تیار نہیں تھیں ۔
پاکستان کے اس سب سے بڑے صوبے میں قومی زبان اردو کے ساتھ اس قسم کا رویہ ایک روایت بن چُکا ہے۔جنوبی پنجاب میں لسانیت کے نعرے پر صوبے کے قیام کا مطالبہ ایک عرصہ کی کہانی ہے۔شاہ محمود قریشی کا یہ قابلِ تحسین اقدام بعض ایسے لوگوں کو ناگوار گذرا ہے جو آفاقیت میں اس قدر گُم ہو چُکے ہیں کہ انہیں مملکت خداداد کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدیں غیر ضروری نظر آنی لگی ہیں ۔پاکستان اور نظریہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے ان کی آفاقیت مجروح ہوتی ہے۔۔ ایسے ہی ایک صاحب نے وزیر خارجہ کے حالیہ خطاب کے حوالے سے ارشاد فرمایا ہے کہ ’’ ایسے اقدامات سے عوام کا معیارِ زندگی بُلند ہوتا ہے تو لگے رہو میرے بھائی ۔۔ ‘‘
اردو کے فروغ کے لیئے کام کرنے والی تحریکوں کی اس کاوش کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیئے جو وہ قومی زبان اور علاقائی زبانوں کے حوالے سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیئے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ بلا شُبہ ان کے اس پُر خلوص دعوے سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا کہ ’’ علاقائی زبانیں اُردو کے لسانی سرمائے میں مسلسل اضافہ کا ایک مستقل ذریعہ ہیں ۔ ‘‘ حقیقت بھی یہی ہے کہ اُردو کی پُر شکوہ عمارت علاقائی زبانوں کے بُلندو بالا اور مستحکم اور مضبوط ستونوں پر اُستوار ہے۔۔ اُر دو اور علاقائی زبانیں لازم وملزوم ہیں ۔
دھرتی کی بولیوں کا رَس تُونے پی لیا
شادابیوں کو ہوگا تیرا جہاں اُردو
پشتو، سرائیکی ہو سندھی ہو یا بلوچی
تارے ہیں یہ زبانیں ، تُو آسمان اُردو
اقبال بھی ہے تیرا ، غالب کا تُو بسیرا
علم و ہُنر کی دُنیا ، حکمت کی کان اُردو
تُو بُلبلوں کا نغمہ ، تُو قمریوں کا گانا
تُو تھاپ ڈھولکی کی ، مُرلی کی تان اُردو
خیبر میں مُشک بو ہے ، بولان میں بھی تُو ہے
مہران تیرا مسکن ، راوی کی جان اُردو ۔۔۔( سلیم احسن )
1973 ء کے آئین کی تشکیل کے وقت نفاذِ اُردو کے لئے پندرہ سال کا عرصہ مقرر کیا گیا تھالیکن مقررہ عرصہ سے تین دہائیوں سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود ہم نے اُردو زبان کے نفاذ کے لئے کیا کُچھ کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
وزیر خارجہ کی تقریر میں فلسطین ، کشمیر اور بھارت کے حوالے سے جو انداز اختیار کیا گیا اُس نے عالمی برادری پر واضح کیا کہ کوئی ملک اور قوم پاکستان کے حوالے سے کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے ایک ایٹمی طاقت کے طور پر پاکستان اپنی سا لمیت اور بقاء کے تمام تقاضوں سے آگاہ ہے اور ہم قوموں کی برادری میں سر اُٹھا کر جینے کے قرینے سے واقف ہیں۔ بلا شُبہ ایسا اظہار ایک دیانتدار اور جرات مند لیڈر عمران خان کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ قومی زبان اُردو کے حوالے سے قوم بہت زیادہ پُر اُمید ہے کہ اسی دور میں ہم نفاذِ اُردو کی منزل کے حصول میں کامیاب ہو جائیں گے۔۔


متعلقہ خبریں


مضامین
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ وجود منگل 23 اپریل 2024
تمل ناڈو کے تناظر میں انتخابات کا پہلامرحلہ

بھارت اورایڈز وجود منگل 23 اپریل 2024
بھارت اورایڈز

وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن وجود منگل 23 اپریل 2024
وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام امید کی کرن

انتخابی منظرنامہ سے غائب مسلمان وجود پیر 22 اپریل 2024
انتخابی منظرنامہ سے غائب مسلمان

جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 3) وجود اتوار 21 اپریل 2024
جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 3)

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر