... loading ...
عدالت عالیہ سندھ نے سانحہ بارہ مئی کی دوبارہ تحقیقات کے لیے عدالت جے آئی ٹی اور جوڈیشل ٹریبونل تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بارہ مئی کی ازسرنو تحقیقات کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے واقعے کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی اور عدالتی ٹریبونل تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرکے ان کی ہدایات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنائی جائے، کیس کا شروع سے آخر تک دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جے آئی ٹی ہر دو ہفتے بعد پیش رفت رپورٹ جمع کرائے گی، واقعے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑا جائے گا، جے آئی ٹی اور انکوائری ٹریبونل کی رپورٹ کے بعد ہی کیس کا حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے رواں سال 12 مئی کو سندھ ہائیکورٹ کو تین ماہ میں مقدمہ نمٹانے کا حکم دیا تھا۔یاد رہے کہ 12 مئی 2007 کو صدر پرویز مشرف اور ایم کیو ایم کی حکومت میں چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری ہوئی تھی۔ چیف جسٹس کو کراچی ائیر پورٹ پر روک دیا گیا جبکہ شہر میں فائرنگ سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔شہری اقبال کاظمی نے سابق صدر پرویز مشرف ، بانی ایم کیو ایم، میئر کراچی وسیم اختر کو فریق بناتے ہوئے ہائی کورٹ میں سانحہ 12 مئی کی دوبارہ تحقیقات اور عدالتی کمیشن بنانے کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کے حکم پر ایم کیو ایم نے کراچی میں قتل عام کیا۔عدالت میں وفاقی حکومت اور عدالتی معاونین نے کمیشن بنانے کی حمایت جب کہ سندھ حکومت نے کمیشن بنانے کی مخالفت کی۔ سندھ حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ11 سال ہوگئے اس کیس کی مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں۔2018 میں ہائی کورٹ نے کیس کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے متاثرین کو معاوضہ کی ادائی کا حکم دیا تھا، تمام متاثرین کو معاوضہ کی ادائی کی جاچکی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...