... loading ...
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ہاؤس اور تاریخی عمارت اسٹیٹ گیسٹ ہاوس کو عوام کے لیے کھولنے اور وفاقی وزرا،ارکان پارلیمنٹ کی قیام گاہ قصر ناز کو کمرشل کرنے کی تجاویز تیار کرلی گئیں۔ خصوصی کمیٹی کی تیار کردہ سفارشات پر وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں غور ہوگا اور منظوری دی جائے گی۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان سمیت سات وزرائے اعظم کی رہائشگاہ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری سادگی اور خود انحصاری مہم کے سلسلے میں بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے کراچی کی دو تاریخی عمارتوں کے متبادل اور عوام کے زیر استعمال لانے کے لیے سفارشات تیار کرلی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی ،قصرناز کراچی اور گورنر ہاؤس کراچی کے لیے کمیٹی نے اپنی سفارشات وزیرقومی تاریخ وادبی ورثہ شفقت محمود کو ارسال کردی ہیں جو وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کے زیر استعمال موجودہ اسٹیٹ گیسٹ ہاوس اور پاکستان کا پہلا وزیراعظم ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے کی سفارش کی گئی ہے۔
تاریخی پس منظر کے حامل اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں پاکستان کے سات وزرائے اعظم لیاقت علی خان ،خواجہ ناظم الدین،محمد علی بوگرہ،چودھری محمد علی ،حسین شہید سہروردی،اابراہیم اسماعیل چندریگر(آئی آئی چندریگر)اور فیروز خان نون نے قیام کیا۔ قیام پاکستان سے قبل کی تعمیر شدہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو موجود ہ صدرمملکت ممنون حسین کی عارضی قیام گاہ کے طورپر بھی استعمال کیا جاتاہے۔ کراچی شہر کی وسط میں قائم اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں نو سے زائد کمرے ہیں جبکہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس 1958تک وزیراعظم پاکستان ہاؤس کے طور پر زیراستعمال رہا اور اسلام آباد میں دارلحکومت منتقل ہونے کے بعد اسکو ااسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا درجہ دیدیا گیاتھا۔
وفاقی حکومت کی خصوصی کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بجائے اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے اور تاریخی عمارت کے طور پر میوزیم کی صورت دی جائے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ،وفاقی وزرا اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ افسران کے لیے کراچی میں بنائے گئے فیڈرل لاجز قصر ناز کے حوالے سے بھی سفارشات تیارکی ہیں جس کے مطابق قصر ناز کراچی کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ قصر ناز بھی قیام پاکستان سے قبل تعمیر کیا گیا تھا۔
تقسیم ہند سے قبل قصرناز چھ کمروں پر مشتمل تھا پھر 1968 اور اور 1972میں فیڈرل لاجز قصر ناز کراچی میں توسیع کی گئی جبکہ 2017 میں بھی قصر ناز میں مزید سوٹس تیار کیے گئے۔ اس وقت قصر ناز کراچی 71سنگل کمروں اور سوٹس پر مشتمل ہے۔ وفاقی حکومت کی کمیٹی نے قصر ناز کو صرف ارکان پارلیمنٹ کے لیے استعمال کرنے کے بجائے خود انحصاری پالیسی کے تحت کمرشل بنیادوں پر ہوٹل طرز پر چلانے کی سفارش کی ہے تاکہ قصر ناز پر آنیوالے سالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات کو روکا جاسکے اور منافع بخش بنایاجاسکے۔ قصر ناز اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی کے حوالے سے سفارشات پر وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں غور ہوگا اور منظوری دی جائے گی۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...