... loading ...
پچھلے تین سال سے میرا کام کاج کچھ ایسا ہے کہ سونے اور جاگنے کی کوئی خاص روٹین نہیں۔ جب کام ہوا تو کام کرتا رہا اور پھر جب نیند نے شدت اختیار کی تو سو گیا۔ یہ عام سی بات تھی کہ میں چوبیس گھنٹے سے مسلسل جاگ رہا ہوتا اور کئی دفعہ تو کام کرتے کرتے اس سے بھی زیادہ وقت گزر جاتا۔ ان تین سالوں میں دن و رات کا کوئی حصہ ایسا نہیں ہو گا کہ جو میں نے نیند میں یا جاگتے ہوئے نہ گزارا ہو۔ کبھی فجر کے وقت نیند پوری کر کے اٹھتا، تو کبھی شام کے وقت اٹھ کر ’’ناشتہ‘‘ کر تا۔ دوست مجھے صبح بخیر کے پیغام بھیجتے تو میں جواب میں انہیں شب بخیر کہتا۔ لوگ سونے کی تیاری کر رہے ہوتے تو میں نیند پوری کر چکا ہوتا۔ میرے کئی رشتہ دار کہتے کہ اس بندے کی کچھ سمجھ نہیں آتی۔ ایک دفعہ ان کے گھر آؤ تو یہ بندہ رات کو جاگ رہا ہوتا ہے، تو دوسری دفعہ یہ رات کو سو رہا ہوتا ہے۔ بس یہی کہ نہ سونے کا وقت مقرر تھا اور نہ جاگنے کا۔
دن ،رات کا کوئی حصہ ایسا نہیں تھا جو میں نے نیند میں یا جاگتے ہوئے نہ گزارا ہو یعنی چوبیس گھنٹے کے دورانیہ کے ہر لمحے کو نیند میں بھی گزارا، نیند سے جاگتے ہوئے بھی محسوس کیا اور نیند کی آغوش میں جانے کو بھی چوبیس گھنٹوں کے ہر لمحے میں محسوس کیا۔ ان تین سالوں میں ،میں مختلف اوقات میں سونے اور جاگنے کا موازنہ کر سکا ہوں اور میں نے ذاتی طور پر محسوس کیا ہے کہ سونے کا بہترین وقت غروبِ آفتاب کے تقریباً دو گھنٹے بعد سے لے کر صبح صادق سے تقریبا دو گھنٹے پہلے تک کا ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ سائنس اس بارے میں کیا کہتی ہے لیکن میں نے خود محسوس کیا ہے کہ جب بھی میں اس وقت میں سویا اور پھر جب جاگا ہوں تو میں ذہنی اور جسمانی طور پر بہت ہی توانا محسوس کرتا ہوں۔ نیند بھی بڑی اچھی آتی ہے اور صبح صادق سے تقریباً دو گھنٹے پہلے یعنی رات کے آخری پہر نیند سے جاگنے کے بعد لکھنے بیٹھوں تو دماغ کمپیوٹر کی تیزی سے کام کرتا ہے، اس وقت جاگنے کے بعد جسمانی اور ذہنی آرام مکمل ہو چکا ہوتا ہے اور مکمل خاموشی ہونے کی وجہ سے آپ اچھی طرح کام پوری دلجوئی سے کر سکتے ہیں۔ آہستہ آہستہ رات، دن کی روشنی میں ڈھلنی شروع ہوتی ہے تو وہ آپ کی طبیعت پر کوئی برا اثر نہیں کرتی۔ ویسے بھی تبدیلی آہستہ آہستہ ہو تو وہ محسوس نہیں ہوتی۔ جبکہ اگر آپ اس وقت اٹھو جب سورج کی روشنی پھیل چکی ہو تو، یوں آپ ایک دم اندھیرے سے روشنی کی طرف جاتے ہیں اور میں نے محسوس کیا ہے اس طرح طبیعت اتنی ہشاش بشاش نہیں ہوتی جس طرح رات کے آخری پہر میں جاگنے سے ہوتی ہے۔
میں نے محسوس کیا ہے کہ رات کے آخری پہر میں ایک عجیب قسم کا سحر ہے۔ مجھے تو یہ وقت بہت ہی اچھا لگتا ہے۔ اس وقت میں جو بھی کام کروں اس میں دل لگتا ہے۔ کتاب پڑھوں، کچھ لکھوں یا کمپیوٹر پر کام کروں یا کوئی بھی تخلیقی کام کرنا چاہوں تو دماغ دیگر اوقات کی نسبت زیادہ اچھا کام کرتا ہے۔ ایک اور عجیب چیز میں نے محسوس کی ہے کہ رات کا اندھیرا جذبات سے لبریز ہے تو دن کی روشنی عقل کے تابع ہے۔ ا س بات کا اندازہ مجھے اپنی لکھی ہوئی تحریروں سے ہوا۔ جو تحاریر میں نے رات کے اوقات میں لکھیں ان میں جذبات غالب تھے اور جو میں نے دن کے اوقات میں لکھیں ان میں منطق سے بات کی۔ جو وقت ان دونوں یعنی جذبات اور عقل کے درمیان آتا ہے یعنی رات کا آخری پہر سے صبح تک کا وقت، شاید وہ اسی لئے مجھے پسند آیا ہے کہ اس میں دونوں چیزیں ایک ساتھ مل رہی ہوتی ہیں۔ اس وقت کسی بھی کام میں جذبات و عقل دونوں شامل ہوتی ہیں اور انسان جذبات و عقل یعنی دل و دماغ کو ساتھ لے کر چلے تو سوچ میں درمیانہ رہتی ہے اور انسان کی خوشی کے لئے میانہ روی بہت ضروری ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ جذبات کے بغیر انسان ایک مشین بن کر رہ جاتا ہے اور صرف جذبات انسان کو شدت پسندی کی طرف لے جاتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...