... loading ...
اعلان ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے چار حلقوں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں بنوں، ، اسلام آباد، میانوالی، اور لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے شامل ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اتنے زیادہ حلقوں سے انتخاب لڑ کر وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کی تقلید کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے 1970 میں چھ حلقوں سے انتخاب لڑا تھا اور پانچ میں جیت گئے تھے۔ صرف ایک حلقہ میں مفتی محمود سے ہار گئے تھے۔ شائد عمران خان یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ مقبولیت میں بھٹو سے پیچھے نہیں ہیں۔ خیر یہ تو انتخابات کے نتائج ثابت کریں گے۔لیکن بنیادی سوال یہ ہے کہ آخر سیاست دان ایک سے زیادہ حلقوں سے کیوں انتخابی قسمت آزمائی کرتے ہیں؟ کیا انہیں یقین نہیں کہ وہ کسی ایک حلقہ سے فتح مند ہو سکیں گے؟
پھر اتنے زیادہ حلقوں کے ووٹروں کو وہ کیسے یہ باور کراسکتے ہیں کہ وہ ان کے مسائل سے باخبر ہیں اور وہ جیت گئے تو یہ مسائل حل کرا سکیں گے۔ انتخابی مہم کے دوران امیدوار یہ کیسے ثابت کر سکتے ہیں کہ وہ کسی ایک حلقہ کے ووٹروں کے وفادار ہیں۔ انتخابی مہم امیدواروں کے لیے آج کل اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ وہ ایک سے زیادہ حلقہ کے اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ پاکستان میں امیدواروں کو اپنے انتخابی اخراجات خود برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں امیدواروں کے اخراجات کی ذمہ دار نہیں ہوتیں۔سیاسی مبصرین کی رائے میں امیدواروں کو ایک سے زیادہ حلقوں سے انتخاب لڑنے کی قطعی اجازت نہیں ہونی چاہئیے کیوں کہ ایک سے زیادہ حلقوں سے جیتنے کے بعد انہیں صرف ایک نشست اپنے پاس رکھنے کا حق ہوتا ہے اور باقی نشستوں پر انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات لازمی ہوتے ہیں جن پر الیکشن کمیشن کا وقت اور عوام کا بے تحاشہ پیسہ ضائع ہوتا ہے۔
ہندوستان میں انتخابی قانون کے تحت امیدواروں کو دو سے زیادہ حلقوں سے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں۔ پنڈت نہرو ہمیشہ الہ آباد کے صرف ایک حلقہ، پھول پور سے انتخاب لڑتے تھے۔ البتہ سونیا گاندھی نے پچھلے عام انتخابات میں بریلی اور کرناٹک کے دو حلقوں سے انتخاب لڑا تھا۔ 2010 میں انتخابی کمیشن نے تجویز پیش کی تھی کہ ایک سے زیادہ حلقوں سے انتخاب لڑنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئیے اور امیدواروں کو صرف ایک حلقہ سے انتخاب لڑنے کی پابندی ہونی چاہئیے۔ لیکن سیاست دانوں نے اپنے مفادات کے پیش نظر، الیکشن کمیشن کی یہ تجویز مسترد کردی۔برطانیہ میں جس کے ویسٹ منسٹر طرز کے پارلیمانی نظام کی عام طور پر تقلید کی جاتی ہے، امیدواروں کو ایک سے زیادہ حلقوں سے انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں۔ اول تو ایک سے زیادہ حلقوں سے انتخاب لڑنے سے امیدوار پر اخراجات کا بہت زیادہ بوجھ پڑتا ہے۔ ایک امیدوارکو اپنے انتخاب پر 600 پونڈ سے زیادہ خرچ کرنے کی اجازت نہیں۔ ویسے بیشتر اخراجات سیاسی جماعتیں برداشت کرتی ہیں۔ دوم برطانیہ میں ہر امیدوار کا جسے پارٹی ایک حلقہ کے لیے نامزد کرتی ہے، یہ فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کی ایک پھل دار درخت کی طرح نگہداشت کرے اور اس حلقہ کے تمام ووٹروں سے خاندان کے افراد کی طرح روابط برقرار رکھے۔
امیدوار انتخاب جیتے یا ہارے اس کی اس حلقہ انتخاب سے وفاداری تا حیات وابستہ رہتی ہے۔ یہ ایک طرح سے سیاسی نکاح ہوتا ہے۔ ہارنے کے بعد بھی امیدوار اس حلقہ میں اپنی سرجری (حلقہ کے ووٹروں سے ملاقات کا دفتر) برقرار رکھتا ہے اور بلا تفریق حلقے کے تمام ووٹروں کے مسائل کے حل میں مدد دیتا ہے۔ یہ ہے حقیقی جمہوریت کی اساس۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...