... loading ...
ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز الرحمان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میرے چھوٹے بھائی کی شادی کی ایک تقریب میں ریحام خان بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے خود ہی مجھے شادی کے لیے پروپوز کیاتھا، میں نے ریحام خان کو ایک اچھی لڑکی سمجھا اور شادی کر لی لیکن آہستہ آہستہ سب غلط ہوتا چلا گیا۔ہمارے رشتے میں آنے والی کڑواہٹ بالآخر طلاق پر ختم ہوئی، اور اس عورت نے طلاق بھی اس وقت لی جب اس کے تین بچے ہو چکے تھے، ریحام خان نے مجھ پر دوسری عورتوں کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیا جو میرے لیے ناقابل برداشت تھا۔
ریحام نے میرے دفتر اور میری کاروباری زندگی میں بھی مداخلت کرنا شروع کر دی تھی۔ میرے کاروبارا ور خاندانی معاملات میں مداخلت نے مجھے ریحام سے بد ظن کیا۔ میرے بچوں کو برین واش کر کے میرے خلاف کیا۔اور مجھے یہاں تک کہہ دیا کہ میرے بچوں کو پرائیویٹ اسکول میں داخل کروانے کی میری اوقات نہیں ہے حالانکہ میں نے اپنے بچوں کو اعلیٰ پرائیویٹ اسکول میں داخلہ دلوایا تھا، میری مالی حالت پر تنقید کرنے والی ریحام بی بی سے کوئی یہ پوچھے کہ اسے 5 براعظموں کی سیر کس نے کروائی تھی؟ میں ریحام خان کے مطالبے پر اپنی تنخواہ کا 25 فیصد اسے دیتا رہا۔
ڈاکٹر اعجاز رحمان نے بتایا کہ ریحام خان طلاق کے بعد پاکستان چلی گئی لیکن ریحام پاکستان کو پسند نہیں کرتی تھی۔ اسے پاکستان سے نفرت تھی۔ میں نے یہاں اپنی جائیداد فروخت کر کے چک شہزاد میں فارم ہاؤس خریدا ، میرے بچے نئی برانڈ کی گاڑی خریدنا چاہتے تھے، اچھے اسکول میں پڑھنا چاہتے تھے ، میں اس سب کے لیے تیار تھا۔ ریحام اتنی آسائش پسند تھی کہ ایک مرتبہ پاکستان میں جب اسے ٹیکسی میں بیٹھنا پڑا یہ نشست سے آگے جھْک کر یوں بیٹھ رہی تھی جیسے یہ اس کے لیے بہت ناگوار ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی اپنے بچوں کو یاد کرتا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کرتا ہوں۔
کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں اور جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے پر سڑکوں پر آئے اور ملک بھر کے راستوں کو جام کر دے جعمیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پورا ملک جام کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے سڑکوں پرآنے او...
شیخ حسینہ کو بھارت سے حوالگی کے قانونی طریق کار کے تحت ہی واپس لایا جا سکتا ہے، بنگلہ دیشی حکومت کا موقف بنگلا دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپس جانے کا اعلان کرتے ہوئے بنگلا دیشی حکومت سے واپسی کے لیے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خ...
لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں تیز لہروں اور سمندری موسم کے باعث تلاش کے عمل میں دشواریوں کا سامنا ہے، لیبیائی حکام لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 35 پاکستانی شہریوں سمیت تقریبا 70 مسا...
واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج،قتل، غفلت، لاپروائی سمیت دیگر دفعات شامل کراچی ایڈمن سوسائٹی میں بلڈنگ گرنے کے واقعے میں اب تک 17 افراد لاپتہ ہیں، واقعے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل، غفل...
سی سی پی او لاہور کی جانب سے سرکاری وکیل نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا لاہور ہائیکورٹ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل نے جواب جمع کروا دیا جس میں پولیس نے گرفتاری اور ہاؤس اریسٹ کی تردید کر دی۔ جسٹس علی...
وزیراعلیٰ کی 16 افسران کی معطلی اور عمارت کے مالک و بلڈر کی فوری گرفتاری کی ہدایت عمارت کے آرکیٹیکٹ اور انجینئر کو بھی تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں زیر تعمیر چھ منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سخت ا...
محسن نقوی نے جس طریقے سے صوبوں کے معاملے کو ہینڈل کیا اس حوالے سے پارٹی میں بے چینی ہے،وزیر دفاعگزشتہ ترمیم کے سب سے بڑے بینیفشری زرداری صاحب تھے، اس ترمیم میں ان کو ساری عمر کا استثنیٰ ملا ہے، انٹرویواسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور...
متعلقہ اہلکار کو فوری معطل کرکے محکمانہ و قانونی کارروائی کی جائے، بصورت دیگر تعلیمی ادارے بند کرکے احتجاج کریں گے، تمام اسکول پرنسپلز کراچی کے ایک امتحانی مرکز کے باہر امتحان دینے کے لیے آنے والی طالبہ کے ساتھ پولیس اہلکار کی مبینہ بدسلوکی، دھکے دینے اور تشدد کی کوشش کی ویڈیو...
جوناتھن نامی کچھوے کی طویل العمری، جینیاتی پہلوں پر سائنسی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ ایک سو چورانوے سالہ کچھوے جوناتھن کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے جو بڑھاپے اور عمر رسیدگی کے عوامل کو سمجھنے میں مددگار سمجھی جا رہی ہ...
مسلمانوں کے نام ووٹر فہرستوں سے خارج کر کے غیر ملکی قرار دینے، ملک بدر کرنے کہ واضح ثبوت ملے ہیں،رپورٹ بھارت میں مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور شہریت سے متعلق قوانین کے اثرات پر امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اد...
توانائی کے شعبے سے وابستہ جہازوں کے ڈیجیٹل نظام نشانے پر، تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، سیکیورٹی وبحری حکام امریکی حکام نے توانائی کے شعبے سے وابستہ تقریبا پچاس بحری جہازوں پر ہونے والے سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہ...
سیلز ٹیکس ریٹرن میں خریداری اور فروخت کی تفصیلات مزید واضح کرنا لازمی قرار سیلز ٹیکس کی چوری روکنے اور ٹیکس نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس رپورٹنگ کے ن...