... loading ...
سرفرازاحمدکی قیادت میں دورہ ا نگلینڈ کے لیے جانے والی نوجوانوں پرمشتمل پاکستانی کرکٹ ٹیم گوکہ انگلینڈ کے خلاف سیریزتونہ جیت سکی لیکن اس کے باجوداپنی شاندارہ کارکردگی سے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے روش مستقبل کی نوید ضرور سنا دی ہے ۔پہلے ٹیسٹ میں بیٹسمینوں نے بہتر پرفارم کر کے بولرز کی محنت کو رائیگاں نہ جانے دیا، سوا تین دن میں ملنے والی فتح نے شائقین کی توقعات آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیں، بیٹنگ لائن کی سابقہ بے وفائیوں کو فراموش کر کے ہم نے سوچا کہ دوسرا ٹیسٹ بھی باآسانی جیت لیں گے اور انگلینڈ میں سیریز 2-0 سے اپنے نام کرنے کا موقع ملے گا مگر ایسا نہ ہو سکا۔بیٹسمین لیڈز میں بْری طرح ڈھیراور تین دن میں ٹیسٹ ختم ہو گیا،اس سے ایک بات ظاہر ہو گئی کہ بہتری کا سفر شروع ضرور ہوا لیکن کارکردگی میں تسلسل لانے کے لیے ابھی بہت محنت کرنا پڑے گی، ایک ایسی سیریز جس کی ایوریجز میں فاسٹ بولر محمد عامر 44 کی اوسط سے رنز بنا کر سرفہرست ہوں اس میں بیٹسمینوں کی کارکردگی کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سب کی مخالفت کے باوجود اپنے بھتیجے امام الحق کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا مگر وہ 18.66 کی اوسط سے ہی رنز بنا سکے، جس ٹیم کا اوپنر چار اننگز میں ایک ففٹی بھی نہ بنا سکے اس کا تو اللہ ہی حافظ ہے،اظہر علی اب ٹیم کے اہم ترین بیٹسمین ہیں، مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد توقع تھی کہ وہ بیٹنگ لائن کا بوجھ اٹھا لیںگے لیکن بدقسمتی سے خود توقعات کے بوجھ تلے دب گئے،16.75 کی ایوریج دیکھ کر خود اظہر علی کوبھی شرم آ رہی ہوگی۔
12،12،صفر اور 20 کی اوپننگ شراکتوں سے یہ بات ظاہر ہو چکی کہ اس شعبے میں تبدیلی کی ضرورت ہے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف نئے اوپنر کو لانا ہو گا، اظہرکے لیے بھی نمبر تین یا چار ہی مناسب لگتا ہے، حارث سہیل نے لارڈز میں اچھی بیٹنگ کی تھی مگر ایک بات واضح ہے کہ وہ 30،40 رنز کے بعد ریلکس کر جاتے ہیں ،پھر کوئی غیرضروری شاٹ اننگز کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔یہ سب ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں تو ٹھیک مگر ٹیسٹ میں بڑی اننگز درکار ہوتی ہیں،حارث 114 رنز کے ساتھ بہرحال سیریز کے ٹاپ بیٹسمین ضرور ثابت ہوئے، اسد شفیق دو ٹیسٹ میں صرف ایک ہی نصف سنچری بنا سکے، ان پر اس سیریز میں بطور سینئر بیٹسمین خاصی ذمہ داری عائد تھی مگر وہ بھی اظہر کی طرح توقعات پر پورا نہ اتر سکے،عثمان صلاح الدین نے ابھی پہلا ہی ٹیسٹ کھیلا لہذا ان کی صلاحیتوں کو پرکھنا درست نہیں۔دوسری اننگز میں وہ بہتر کھیلتے کھیلتے وکٹ گنوا بیٹھے، سلیکٹرز کو کم از کم مزید ایک سیریز میں انھیں موقع دینا چاہیے، وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگا چکے امید ہے کہ ٹیسٹ میں بھی عمدہ پرفارم کریں گے، سیریز میں سب سے زیادہ دو ففٹیز اسپنر شاداب خان نے بنائیں،ان میں اچھا آل راؤنڈر بننے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، البتہ اسپن بولنگ سے حریف بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کے لیے خاصی محنت درکار ہوگی۔حالیہ سیریز میں 49 کی اوسط سے وہ صرف تین ہی وکٹیں لے سکے، ٹیم کو دونوں میچز میں یاسر شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔
کپتان سرفراز احمد 10.33 کی اوسط سے 31 رنز ہی بنا سکے،ان پردباؤ بڑھنے لگا ہے، بطور کپتان انھیں دوسروں کے لیے مثال بننا ہوگا، ایک بات واضح ہے کہ ٹیم کے لیے زیادہ سوچنے کی وجہ سے وہ اپنے کھیل پر اتنی توجہ نہیں دے رہے، خدانخواستہ کسی سیریز میں شکست ہوئی تو سرفراز مشکل میں پڑ سکتے ہیں اس لیے اپنی بیٹنگ پر بھی توجہ دینا چاہیے۔دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی پر سرفراز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے کہ انھوں نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیوں کیا،
اس حوالے سے سب سے پہلے تو یہ بات زہن میں رہنی چاہیے کہ پلیئنگ الیون میں کون ہوگا، ٹاس جیت کر کیا کرنا ہے، کون سا بیٹسمین کس نمبر پر آئے گا ، یہ سب ایسے فیصلے ہیں جو کوئی کپتان اکیلا نہیں کر سکتا، کوچ ودیگر کی مشاورت بھی اس میں شامل ہوتی ہے، لہذا ہار کا ملبہ اکیلے کپتان پر نہ ڈالنامناسب نہیں۔پاکستان نے انگلینڈکے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتا اور سیریز برابر کی اس پرداد بھی دینی چاہیے، ورنہ ہر کوئی یہی توقع کر رہا تھا کہ دونوں میچز میں بدترین شکست مقدر بنے گی۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے بس افسوس اس بات کا ہے کہ وہ ٹیم جو پہلا ٹیسٹ باآسانی جیت گئی، دوسرے میں اس نے فائٹ کیے بغیر ہی ہتھیار ڈال دیے، اس سے واضح ہے کہ توازن درست نہیں تھا، البتہ پیس بولرز کی کارکردگی اچھی رہی، محمد عباس کو انگلش کاؤنٹی میچز کھیل کرکنڈیشنز سے ہم آہنگی کا فائدہ ہوا اور وہ 10 وکٹوں کے ساتھ مین آف دی سیریز ایوارڈ پانے میں کامیاب رہے،محمد عامر نے بھی بعض اچھے اسپیلز کیے، البتہ فہیم اشرف اور حسن علی کو ابھی ٹیسٹ سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مزید محنت درکار ہے۔
سلیکشن کمیٹی کو ہر ماہ بھاری تنخواہ ملتی ہے لیکن پی ایس ایل کے بعد ان کا کام آسان ہو گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی کے نمایاں کرکٹرز کو ٹیسٹ میں بھی منتخب کر لیا جاتا ہے، چونکہ میچز ٹی وی پر دکھائے گئے ہوتے ہیں لہذا شائقین بھی ان کے نام سے واقف ہوتے ہیں، یقیناً وہ پلیئرز باصلاحیت ہیں مگر ٹیسٹ میں آزمانے سے قبل کم از کم ایک ، دو مکمل فرسٹ کلاس سیزنز کھیلنے دینا چاہئیں تاکہ ان میں کچھ ٹمپرامنٹ تو آئے، اگر ایسا نہ ہوا تو آئندہ بھی مشکل پیش آتی رہے گی۔
اب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے بھی اہم سیریز ہونی ہیں، اوپننگ اور اسپن سمیت کئی مسائل اس سے قبل حل کرنا ہوں گے، ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے نظر انداز شدہ بیٹسمینوں کو بھی مواقع دیں تاکہ مثبت نتائج سامنے ا? سکیں، امید ہے چیف سلیکٹر گھر کی دہلیز سے نکل کر ملکی گراؤنڈز میں پرفارم کرنے والوں کو بھی ایک نظر دیکھیں گے،اسی صورت پرفارمنس میں بہتری ممکن ہے۔
ہر منگل کو ارکان اسمبلی کو ایوان سے باہر ہونا چاہیے ، ہر وہ رکن اسمبلی جس کو عمران خان کا ٹکٹ ملا ہے وہ منگل کو اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچے گا اسے ملامت کریں گے ، اس بار انہیں گولیاں چلانے نہیں دیں گے کچھ طاقت ور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقت ور لوگ ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سیشن جج سے متعل...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے نئے فیچر ‘لوکیشن ٹول’ نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی، جس کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں اکاؤنٹس سیاسی پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بھارتی اکاؤنٹس، جو خود کو اسرائیلی شہریوں، بلوچ قوم پرستوں اور اسلا...
کارونجھر پہاڑ اور دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ریلیاں نکالی گئیں سندھ ہائیکورٹ بارکے نمائندوں سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم، کارونجھر پہاڑ اور د...
معاشی استحکام، مسابقت، مالی نظم و ضبط کے لیے اصلاحات آگے بڑھا رہے ہیں 11ویں این ایف سی ایوارڈ کا پہلا اجلاس 4 دسمبر کو ہوگا، تقریب سے خطاب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کی گئی ہیں، سالانہ 56 ارب روپے کی بچت ہوگی، 11ویں این ایف سی...
پاکستان نے افغانستان میں گزشتہ شب کوئی کارروائی نہیں کی ، جب بھی کارروائی کی باقاعدہ اعلان کے بعد کی، پاکستان کبھی سویلینز پرحملہ نہیں کرتا، افغان طالبان دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرے ملک میں خودکش حملے کرنے والے سب افغانی ہیں،ہماری نظرمیں کوئی گڈ اور بیڈ طالب...
خلفائے راشدین کو کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا رہا ہے تو کیا یہ ان سے بھی بڑے ہیں؟ صدارت کے منصب کے بعد ایسا کیوں؟مسلح افواج کے سربراہان ترمیم کے تحت ملنے والی مراعات سے خود سے انکار کردیں یہ سب کچھ پارلیمنٹ اور جمہورہت کے منافی ہوا، جو قوتیں اس ترمیم کو لانے پر مُصر تھیں ...
حکام نے وہ جگہ شناخت کر لی جہاں دہشت گردوں نے حملے سے قبل رات گزاری تھی انٹیلی جنس ادارے حملے کے پیچھے سہولت کار اور سپورٹ نیٹ ورک کی تلاش میں ہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر ہونے...
عدالت نے9مئی مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کر دی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 23دسمبر تک ملتوی،بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی ودیگر 5 کیسز کی سماعت کے دور ان 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات ...
بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں ، کسی ممنوع چیز کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کے اکاؤنٹ سے متعلق وضاحت عدالت میں جمع کرادی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں سپرنٹن...
مزید 6سیٹیںملنے سے قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 132ہوگئی حکمران جماعت کا سادہ اکثریت کیلئے سب سے بڑی اتحادی پیپلز پارٹی پر انحصار بھی ختم ہوگیا ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے کلین سویپ سے قومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل ہوگئی ،حکمران جماعت کا سادہ ...
غریب صارفین کیلئے ٹیرف 11.72سے بڑھ کر 22.44روپے ہو چکا ہے نان انرجی کاسٹ کا بوجھ غریب پر 60فیصد، امیروں پر صرف 30فیصد رہ گیا معاشی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے پاکستان میں توانائی کے شعبے کا کچا چٹھا کھول دیا،2600 ارب سے زائد گردشی قرضے کا سب سے زیادہ ب...