... loading ...
پاک بھار ت ڈی جی ایم اوزکے درمیان ملاقات میں جنگ معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کے تین دن بعد ہی بھارت نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی نوجوان زخمی ہوگیا، بھارتی فوجیوں نے عباس پور سیکٹر کے گاؤں پولاس میں موجود شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کی۔ اتوارکے روزبھیسیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز صبح شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا اور زخمی ہونے والوں میں 4 بچے اور 8 خواتین بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ کچی منڈ گاؤں میں بھارتی گولہ باری کا نشانہ بننے والے رحمت علی کی 60 سالہ اہلیہ فضیلہ جاں بحق ہوئیں۔
5 سالہ بچی نرگس فاطمہ بھی منڈ گاؤں میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہوئی جسے فوری طور پر سیالکوٹ سی ایم ایچ میں لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔بھارتی بارڈر فورسز (بی ایس ایف) کی شیلنگ سے کچ منڈ، پل بجوان، شونتی ڈیرہ سمیت دیگر علاقوں میں مجوعی طورپر 24 افراد زخمی ہوئے۔سیالکوٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر لطیف نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سیالکوٹ سی ایم ایچ روانہ کردیا گیا۔
یہ بھی اطلاعات ملی ہیں کہ بھارتی گولہ باری سے درجن سے زائد پالتو جانور بکریاں، گائیں اور بھینسیں بھی ہلاک ہوئیں ۔ہندوستان اور پاکستان دونوں ایک دوسرے پر 15 برسوں سے متواتر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔نومبر 2017 میں پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کی ملاقات میں 2003 کے معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے باوجود بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف وزری جاری ہے۔یادرہے کہ گزشتہ برس بھارتی فوجیوں نے 1881 مرتبہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت کل 87 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2018 میں اب تک یہ تعداد 70 کے قریب ہوچکی ہے۔
تازی ترین جنگ بندی معاہدے کے باوجودبھارتی فوجی بازنہیں آرہے اوران کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ہفتے اوراتوارکے تازہ ترین واقعات کے علاوہ بھی بھارت کی طرف سے اس علاقے کو پہلے بھی کئی بار بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ تین روز قبل سرحدی کمانڈروں کی میٹنگ میں بھارت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ نہیں کی جائے گی، اس یقین دہانی کے بعد دفاعی مبصرین کی طرف سے اس توقع کا اظہار کیا گیا تھا کہ آئے روز بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے سرحدی علاقوں میں امن کی فضا کو پہنچے والے نقصان کا بھارتی فوجی حکام کو بالآخر احساس ہوا ہے، باہمی بات چیت کے نتیجے میں یہ طے کیا گیا تھا کہ آئندہ بلا اشتعال فائرنگ نہیں ہوگی، سرحدی علاقے میں رہنے والوں کی طرف سے بھی اطمینان کا اظہار کیا جارہا تھا لیکن غیر متوقع طور پر گزشتہ روز عباس پور سیکٹر میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کردی گئی، تمام حلقے حیران ہیں کہ بھارت کی طرف سے اس قدر جلد بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ کیوں شروع کردیا گیا، در اصل بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، بلا اشتعال فائرنگ اس کا معمول ہے، اس کی جارحانہ پالیسی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے، دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں، خدانخواستہ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تو پھر اس خطے میں تباہی اور بربادی کے خوفناک انجام کا ذمے دار بھارت کے سوا کوئی نہ ہوگا۔
کیونکہ سرحدوں پربلااشتعال فائرنگ کے بھارت کی جانب سے پا ک فوج پرالزامات بھی عائدکیے جاتے ہیں تازہ ترین الزام فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے ذریعے سامنے آیاجس میں بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اکنور میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے 2 بھارتی اہلکار ہلاک اور 7 شہری زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی بارڈر فورسز کے ترجمان مانجو یادیو نے جموں و کشمیر سے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘زخمی اہلکاروں کو ملٹری ہسپتال روانہ کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ سکے’۔دوسری جانب پاکستانی حکام نے بھارتی الزام سے متعلق تبصرہ نہیں کیا ۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی انتہائی غیر ذمے دارانہ پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں، انہیں اس بات کا بھی احساس نہیں کہ سرحدوں پر ایسی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں جنگ کی چنگاری بھڑک سکتی ہے، بنیادی طور پر پاک فوج کے صبر و تحمل کے باعث بات آگے نہیں بڑھتی، اس حوالے سے پاک فوج کی قیادت اور دفتر خارجہ کے ترجمان بار بار یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ صبر و تحمل کی پالیسی کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی صورت حال کا سامنا کرسکتی ہیں اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے کئی بار اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جاچکا ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے جائزہ کمیشن تشکیل دیا جائے اور اس قسم کے واقعات کے بعد اس کمیشن کو ان مقامات تک جانے کی آزادی ہونی چاہیے، جہاں فائرنگ کی گئی ہو تاکہ حقائق سامنے لا کر بھارت سے جواب طلب کیا جاسکے، المیہ یہ ہے کہ بھارتی حکومت اس تجویز کو قبول نہیں کرتی، وقفے وقفے سے سرحدی کمانڈروں کے اجلاس میں آئندہ ایسے واقعات سے اجتناب کی یقین دہانی کروا دی جاتی ہے، ایسی یقین دہانی کا انجام یہ ہوتا ہے کہ ابھی اس کی بازگشت موجود ہوتی ہے، کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کردی جاتی ہے اس پر اقوام متحدہ کو اپنی بنیادی ذمے داری کا احساس کرتے ہوئے مؤثر عملی اقدامات کرنے چاہئیں، بھارت کو بلا اشتعال فائرنگ سے روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سخت پالیسی کی ضرورت ہے، اسی طرح دباؤ ڈال کر بھارت کو جارحانہ پالیسی سے روکا جاسکتا ہے۔
کھاریاں میںنقاب پوش افراد نے ایم پی اے تنویر اسلم راجا اور ملک فہد مسعود کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے ، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی گاڑیوں پر لاٹھی چارج ، 2 پی ٹی آئی رہنما زیر حراست امجد خان نیازی اور ظفر اقبال گوندل کو پولیس نے جہلم منتقل کر دیا،صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار...
قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس، چیف آف ڈیفنس فورسز کا ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ،لاہور گیریژن کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا،آئی ایس پی آر پاک فوج ہرچیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی استحکام کے ت...
بلوچستان میں دہشت گردی سے بے پناہ مشکلات ،کابینہ عوامی خدمت میں مصروف ہے این ایف سی ایورڈ میں پنجاب نے اپنے حصے کے11 ارب دیے،سیاسی قیادت سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ...
ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا،ذرائع پی ٹی آئی عوامی اجتماع کیلئے متبادل آپشنز پر غور،مزار قائد کے اطراف بلایا جائے گا ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کے موقع پر جلسہ کی اجازت دینے...
صدرزرداری، نوازشریف اور وزیراعظم کی مشاورت سیحکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز، اپوزیشن کمیٹی کو سیاسی قیدیوں تک رسائی دی جائے،عمران خان کو آج تک سچ نہیں بتایا گیا میڈیا کی سینسر شپ ختم کی جائے،ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کیلئے سب کو مل کر چلنا ہوگا، شہیدوں کا خون رائ...
زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی پر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت برآمد کنندگان کو ٹیکس ری فنڈ کے حوالے سے کوتاہی قابل قبول نہیں،جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے جبکہ وزیراعظم نے ...
ایف ڈبلیو او کے تعاون سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری ،وزیراعلیٰ کا523ترقیاتی اسکیموں کا اعلان تمام میگا اور اہم منصوبے عالمی معیار کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے تحت ہونے چاہئیں، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)، محکم...
سلمان اکرم راجاکا بیرسٹر گوہر سے متعلق بیان، واٹس ایپ گروپس میں شدید تنقید،ذرائع سیکریٹری جنرل نے پارٹی کو اس نہج پر پہنچایا وہ پارٹی میں گروپنگ کر رہے ہیں، اراکین پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے بیرسٹر گوہر کے بیان کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے، پ...
منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے،غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے،حکومتی ذرائع حکومتی وفد تیار ،ابھی تک مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابط رابطہ نہیں کیا، ذرائع اسپیکر آفس وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے گرین سگ...
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو سازگار سیاسی ماحول فراہم ہے، خیبر پختونخوا میں آپریشن نہیں کرنا تو کیا خارجی نور ولی کو وزیر اعلیٰ لگا دیا جائے؟ اس کی بیعت کرلی جائے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر وزیر اعلیٰ کے پی فرما رہے ہیں کابل ہماری سکیورٹی کی گارنٹی دے، کیا ہبت اللہ بتائیں گے چارس...
اب تک کہیں سے اشارہ نہیں ملا ، بانی پی ٹی آئی سے ہم ملے گے ان سے مکالمہ ہو گا،ہدایت لیں گے پھر ان سے بات ہوسکتی ہے،سلمان اکرم راجا کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار سندھ حکومت احسان نہیں کر رہی، سہیل آفریدی کو پروٹوکول دینا آئینی حق ،رانا ثنا 5 بڑوں وال...
مصدقہ اطلاعات پرکئی ہفتوں پر محیط انتہائی پیچیدہ اور پیشہ ورانہ انٹیلی جنس آپریشن،گرفتار دہشت گردوں میں جلیل احمد عرف فرید، نیاز قادر عرف کنگ، حمدان عرف فرید شامل ہیں کارروائی میں 30 عدد امونیم نائٹریٹ سے بھرے ڈرم، 5 دھماکہ خیز سلنڈرز، ایک پرائما کارڈ اور ڈیٹونیٹرز کی بڑی مقدار...