... loading ...
پاکستانی شاہینوں نے لندن کے تاریخی گرائونڈ لارڈ میں مضبوط ترین حریف انگلینڈ کی ٹیم کو ہر شعبہ میں بری طرح مات دے کر چوتھے روز ہی پہلے ٹیسٹ میچ میں 9وکٹ سے حیران کن طور پرشکست دے کر گوروں کے دیس میں سبز ہلالی پرچم بلند کر دیاگورے بھیگی بلی کی طرح نم آنکھیں لیے نظر آئے، ،ٹیم کی نپی تلی بائولنگ، بہترین فیلڈنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی لاجواب تھی، پاکستان کی اس گرائونڈ میںیہ پانچویں فتح ہے ،کپتان سرفراز احمد نے لارڈزمیں عمران خان،جاوید میانداد ،وسیم اکرم اور مصبا الحق کے بعد پانچویں کامیاب کپتان کا اعزاز حاصل کیاہے،دو ٹیسٹ میچز کی اس سیریز کے پہلے میچ میںفاسٹ بائولر محمد عباس نے لارڈز میں اپنی شاندار کارکردگی سے دونوں اننگز میں4۔4شکار کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا بلاشبہ محمد عباس لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو ہیں ان سمیت تمام بائولرز کی گھومتی اور سمجھ نا آنے والی گیندوں نے کرکٹ کے گھر میں کرکٹ کے بانیوں کو بری طرح مات دی،میچ کے چوتھے روزانگلینڈ کی ٹیم اپنے ا سکور میں مناسب اضافہ کرنے میں ناکام رہی محمد عامر اور محمد عباس نے بہترین بائولنگ سے ان کی اننگز کو 242رنز تک محدود کر دیااوریکے بعد دیگرے گرنے والی چار وکٹوں کے باعث پاکستان کو جیت کے لیے صرف64رنز کا ہدف ملا،محمد عامر نے پانچ وکٹیںحاصل کیں۔
حسن علی نے کمال بائولنگ کامظاہرہ کیاجہاں ٹیم کی کامیابی میں بھی ان کا بہت عمل دخل رہا وہیں ان کی جارحانہ بائولنگ سے تیسرے روز ڈیوڈ ملان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا، انگلینڈ کو میچ میں واپس لانے والے انگلش بلے بازوں جوس بٹلر اور ڈوم بیسن نے اننگز کا آغاز کیا تو جلد ہی جوس بٹلر محمد عباس کا شکار ہو گئے اگلے ہی اوور میں محمد عامر نے مارک وڈ کو سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرا دیا ،محمد عباس نے ا سٹیورٹ براڈ کو صفر پر ہی پویلین بھیج دیا آخری وکٹ محمد عامر نے حاصل کی انہوں نے ڈوم بیسن کی وکٹیں بکھیر دیں،دوسری اننگز میں محمد عباس ،محمد عامر نے 4۔4 اور شاداب خان نے دو وکٹ حاصل کیے ،پاکستان نے اس ہدف کوبآسانی عبور کر کے لارڈ کے تاریخی گرائونڈپر تاریخی فتح سمیٹ لی،پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں آئوٹ ہونے والے واحد بلے باز اظہر علی جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں 14کے مجموعی جبکہ4انفرادی اسکور پر گرائونڈ سے باہر گئے تاہم بعد میں حارث سہیل39 اور امام الحق نے18رنز پر اعتماد انداز میں بنا کر 13ویںاوور کی چوتھی گیند پرہدف کو مکمل کرلیا ،تیسرے روز جوس بٹلر اور ڈوم بیسن نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں126 قیمتی رنز کا اضافہ کر کے انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچایا تھا جس وقت یہ دونوں بیٹسمین کریز پرآئے اس وقت صرف110کے سکور پر انگلینڈ اپنی6قیمتی وکٹیں گنوا چکا اور انگلینڈ پر اننگز کی شکست کے خطرات منڈلا رہے تھے،تاہم ان دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی فاسٹ بائولرز اور شاداب خان کو عمدگی کے ساتھ کھیلا اور میچ تیسرے سے چوتھے روز میں داخل ہو گیا،انگلینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی تھی مگر ان کا یہ فیصلہ ان کے لیے انتہائی مایوس کن ثابت ہوا، انگلینڈ کی پہلی وکٹ صرف12کے سکور پر سٹومین کی شکل میں ملی جو چار کے انفرادی سکور پر محمد عباس کے ہاتھوں وکٹ سے ہا دھو بیٹھا، 4رنز بنا کر ہی جے روٹ محمد عامر کی گھومتی گیند کو نہ سمجھ سکاتب مجموعی سکور32تھا،43کے سکور پر تیسری(ڈیوڈ ملین) ،100سکور پر چوتھی(جونی ہئیرسو)،149سکور پرپانچویں(ایلسٹر کک) جبکہ168پر چھٹی(ملین سٹوکس) اور ساتویں(جوس بٹلر) ،180کے مجموعے پر 8ویں(ڈوم بیسن) اور9ویں(اسٹورٹ براڈ) اور آخری وکٹ184کے ٹوٹل پرمارک وڈ کی گری،پہلی اننگز میں صرف ایسٹر کک نے70رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،اس اننگز کا کھیل 58.2اوور تک محدود رہا جس میں184 رنز پر پوری ٹیم آئوٹ ہو گئی ۔
پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق چار رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے جو پہلے دن گرنے والی واحد پاکستانی وکٹ تھی دوسرے روز پاکستان نے50کے مجموعی سکور پر اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل اور اظہر علی نے 75۔رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ مارک وڈ نے39رنز بنانے والے حارث سہیل کو آئوٹ کر کے کیا،اظہر علی اپنی ففٹی مکمل ہوتے ہی وکٹ گنوا بیٹھے،اسد شفیق کے ساتھ دینے بابر اعظم آئے اور سکور میں80رنز کا اضافہ کرکے پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کیا اسی دوران 59کے انفرادی سکور پر اسد شفیق کا کیچ ڈراپ ہوا مگر وہ فائدہ اٹھانے کی بجائے اگلی ہی گیند پر کیچ دے کر بین ا سٹوکس کو وکٹ دے کر چلتے بنے،کپتان اظہر علی آئے مگر وہ بہت جلدی میں تھے صرف 9رنز جوڑ کرایک غیر ضروری شارٹ کھیل کر پویلین واپس،اس میچ میں پاکستان کو اس وقت بہت بڑا دھچکا لگا جب ان فارم بیٹسمین بابر اعظم 68کے انفرادی سکور پربین سٹوکس کے بائونسر سے بچنے کی کوشش میں زخمی ہو کر بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائرڈ ہرٹ کو واپس چلے گئے ،پاکستانی فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن کے مطابق بابر اعظم کی بائیں کلائی میں فریکچر ہونے پر وہ دورہ انگلینڈ سے باہر ہو گئے ہیں،یوں اس اننگز میں پاکستانی ٹیم کی ایک وکٹ بھی کم ہو گئی تھی،بابر اعظم کے بعد شاداب خان اور فہیم اشرف نے انگلینڈ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہائی قیمتی 72رنز بنا کر پاکستان کی فتح کو یقینی پوزیشن پر لا کھڑا کیا،27کے انفرادی ا سکور پر جیمز اینڈرسن نے فہیم اشرف کو بولڈ کیا جس کے بعد بین اسٹوکس نے شاداب خان کی اننگز کا خاتمہ کیا شاداب نے52رنزبنائے تھے،جبکہ حسن علی کی اننگز کا خاتمہ بھی جیمز اینڈرسن نے ہی کیادوسرے روز میچ کے اختتام پرپاکستان 8وکٹ پر350رنز بنا چکا تھا تاہم تیسرے دن کھیل شروع ہوا تو محمد عامر اور محمد عباس صرف13 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آئوٹ ہوگئے مگرپاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 179رنز کی برتری حاصل ہو چکی تھی،پاکستان کے خلاف جیمز اینڈرسن اور بین اسٹوکس نے 3۔3وکٹ حاصل کیے،179سکور کے خسارے پر انگلینڈ ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو وہ بھی ان کے تباہ کن ثابت ہوا صرف ایک رن پر گذشتہ اننگز میں70رنز بنانے والے ایلسٹر کک محمد عباس کو وکٹ دے بیٹھے،کپتان جوئے روٹ اور مارک سٹون نے 31رنز بنائے تو شاداب خان نے انگلش اوپنر کو بے بس کر کے واپس بھیج دیا،روٹ کے ساتھ دینے ڈیوڈ ملان آئے تو مزید 60رنز کی شراکت سے پہلے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، محمد عامر نے ایک ہی اوور میں پہلے دیوڈ ملان اور جونی بیئر اسٹو کی وکٹیں حاصل کیں،بین اسٹوکس جارحانہ موڈ میں آئے 2چوکے لگائے مگر ان کی جارحیت کو شاداب خان نے لگام دی،110کے مجموعی سکور پر انگلش کپتان 68رنز بنانے کے بعد گرائونڈ سے باہر ہوا تو میزبان ٹیم پر اننگز کی شکست کے خطرات منڈلانے لگے اس مرحلے پر ڈومینک اور بٹلر کی جوڑی ڈٹ گئی ،پاکستانی بائولرز کو سر توڑ کوششوں کے باوجود آخری سیشن میں ایک بھی وکٹ نہ ملی ، میچ میں 8وکٹیں حاصل کرنے پر لارڈز کے گرائونڈ میں پہلی مرتبہ کھیلنے والے فاسٹ بائولر محمد عباس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ٹیم کی فتح کے بعد کپتان سرفراز احمد نے کہا جس طرح ٹیم نے اپنی صلاحیتوںکا مظاہرہ کیا مجھے اس پر فخر ہے،جب ہم انگلینڈ آئے اس وقت ہماری ٹیم کو زیادہ تجربہ کار نہیں مگر ہم جیت کے لیے پر عزم تھے ہمارا بائولنگ اٹیک بہت اچھا ہے انہوں نے بائولنگ کا جو مظاہرہ کیا وہ انتہائی بہترین تھا،ٹیم اعتماد کے ساتھ کھیلی ٹیم میں جیت کا جذبہ رکھنے والے کھلاڑی شامل ہیں،انگلش کپتا ن جوئے روٹ نے کہا پاکستانی ٹیم کی کارکردگی شاندار تھی یہی وجہ ان کی شکست کا سبب بنی ان کی ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی ہم نے غیر ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوائیں اور یہی وجہ ہماری ہار کا سبب بنی، انگلینڈ کے بلے بازوں کک ،جان روٹ،بٹلر اور ڈوم بیسن نے پہلی اننگز میں ایک جبکہ دوسری اننگز میں تین ففٹیاں بنائیں ، پاکستانی بلے بازوں اظہر علی،اسد شفیق ، شاداب خان اور بابر اعظم نے چار ففٹیاں بنائیں یوں میچ میں کل 8ففٹیاں بنیں،انگلینڈ کی پہلی اننگز کا خاتمہ 184سکور پر 58.2 اوورز میں مکمل ہوا،پاکستان نے پہلی اننگز میں 114.3 اوورز میں 9وکٹ پر 363 رنز بنائے ، دوسری اننگز میں میزبان ٹیم 82.1 اوورز میں 242رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی، پاکستانی بائولرز نے دونوں اننگز میں 24جبکہ انگلش بائولز نے21رنز ایکسٹرا دیئے، میچ میں دونوں ٹیموں نے 56۔56چوکے اور ایک ایک چھکا (حارث سہیل )لگایا ،پاکستانی ٹیم کی اس جیت سے سیریز ہارنے کی بات تو ختم اب پاکستان کے پاس وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع ہے، انگلینڈ کی ٹیم میں جوئے روٹ(کپتان)،ایسٹر کک،مارک سٹومین،ڈیوڈ ملین،جونی ہیرسو(وکٹ کیپر)،بین سٹوکس، جوس بٹلر،ڈوم بیسن ،سٹورٹ براڈ،مارک وڈ اور جیمز اینڈرسن جبکہ پاکستانی ٹیم میں شاہین محمد سرفراز (کپتان) ، اظہر علی،امام الحق، حارث سہیل،اسد شفیق،بابر اعظم،شاداب خان،فہیم اشرف ،حسن علی ،محمد عباس شامل تھے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 24ٹیسٹ سیریز ہو چکی ہیں جن میں 9انگلینڈ،8پاکستان جبکہ 7ڈرا ہوئیں،یہ25ٹیسٹ سیریز جاری ہے جسے پاکستان جیت سکتا ہے یا ڈرا ہو سکتی ہے،آخری سیریز 2016میں جو چار میچوں پر مشتمل تھی اور ڈرا ہوئی جس میں 14جولائی کولارڈ ز گرائونڈ میں ہونے والی وہ شاندار فتح بھی ہے جس کے بعد کھلاڑیوں Push Upsبھی لگائے تھے یہ میچ پاکستان نے 75رنز سے جیتا تھا،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مجموعی طور پر اب تک82ٹیسٹ میچ ہو چکے ہیں جن میں سے24انگلینڈ، 21پاکستان نے جیتے ہیں جبکہ 37ڈرا ہوئے ہیں،پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیموں کا کسی ایک اننگز میں کم از کم سکور 72۔72 ہے، پاکستانی ٹیم کی اس کامیابی پر ساری قوم خوشی سے سرشار ہو گئی ،صدر،وزیر اعظم ،عمران خان،شہباز شریف،محمد صادق سنجرانی ،بلاول بھٹو،چیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...