... loading ...
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا نے کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں بلاوجہ ان کا نام لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ الجزیرہ ٹی وی نے گذشتہ دنوں ایک ویڈیو جاری کی جس میں ایک سٹنگ آپریشن کے دوران سابق انڈین کرکٹر رابن مورس کو انڈر کور رپورٹر کے ساتھ کرکٹ میچ میں پیسے بنانے کے طریقے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس وڈیو میں حسن رضا کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
حسن رضا نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ وڈیو پرانی ہے جس میں وہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بارے میں ہونے والی میٹنگ سمجھ کر شریک ہوئے تھے لیکن ان کے مطابق بعد میں جب انھوں نے دیکھا کہ یہ معاملہ گڑ بڑ ہے تو وہ اس سے الگ ہو گئے تھے۔
حسن رضا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پوری گفتگو میں شریک نہیں ہوئے اور تمام وقت خاموش رہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کے مطابق انھیں جب معلوم ہوا کہ عجمان میں ہونے والے ایک ٹورنامنٹ میں مبینہ طور پر گڑبڑ ہو سکتی ہے تو انھوں نے اس بارے میں آئی سی سی کو مطلع کر دیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ حسن رضا کے مبینہ طور پر ملوث ہونے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ اس سلسلے میں تمام ضروری معلومات حاصل کر رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن رضا کو طلب کیے جانے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ حسن رضا پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑی نہیں ہیں لیکن فرسٹ کلاس کرکٹر ہونے کے باعث ان پر انہی قواعد و ضوابط کا اطلاق ہوتا ہے جو دوسرے کرکٹرز پر ہے۔
حسن رضا کون ہیں؟
حسن رضا سات ٹیسٹ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
انھیں شہ سرخیوں میں اس وقت جگہ ملی جب انھوں نے سنہ 1996 میں زمبابوے کے خلاف فیصل آباد میں 14 سال 227 دن کی عمر میں اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کر کے دنیا کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
انھوں نے اسی دورے میں 14 سال 233 دن کی عمر میں اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیل کر دنیا کے سب سے کم عمر ون ڈے کرکٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی عمر کے بارے میں شک و شبہ ظاہر کیا تھا۔
حسن رضا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 36 سنچریاں سکور کی ہیں تاہم انڈیا میں منعقدہ متنازع انڈین کرکٹ لیگ (آئی سی ایل) میں شرکت کے بعد ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی رہی سہی امیدیں بھی ختم ہو گئی تھیں۔
انھوں نے اس انڈین کرکٹ لیگ میں ممبئی چیمپس کی نمائندگی کی تھی۔ الجزیرہ ٹی وی کی وڈیو میں نظر آنے والے رابن مورس بھی ممبئی چیمپس میں شامل تھے۔
حسن رضا کافی عرصے سے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کھیل رہے ہیں جس کا ایک بڑا مقصد بین الاقوامی کرکٹ میں یو اے ای کی نمائندگی کرنا رہا ہے۔
وہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں پی ٹی وی کی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے علاوہ پچھلے دنوں پی ٹی وی سپورٹس پر ہونے والے پروگراموں میں بھی ماہر کے طور پر شریک رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...