... loading ...
ٹی بی دنیا کی خطرناک بیماریوں میں سے ایک ہے۔ ٹی بی کے کنٹرول اور خاتمہ کے لئے دنیا کے بہت سے ممالک گرانٹ دیتے ہیں پھر یہ فنڈ ان ممالک کو دیا جاتا ہے جہاں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد ذیادہ ہوتی ہے۔ ٹی بی کی ادویات ہر سرکاری و نیم سرکاری ہسپتالوں اور کچھ پرائیویٹ ڈاکٹرز اور ہسپتالوں میں مہیا کی جاتی ہیں۔ اگر ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص اور ان کے علاج کا فالو اپ نہ ہو تو ٹی بی کا ایک مریض ایک سال میں دس سے پندرہ تندرست لوگوں کو ٹی بی لگا سکتا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص اور ان کا علاج کس قدر اہمیت کا حامل ہے۔ ٹی بی DOTS پروگرام کی ڈائریکٹرپروفیسر زرفشاں طاہر بھٹی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کی پروفیشنل مائیکروبیالوجسٹ جو بغیر کسی انتظامی تجربہ کے ایک بڑے اور مہلک بیماری کے پروگرام کی ڈائریکٹر ہیں ان کی تعنیاتی کے بعد تقریباًڈیڑھ سال سے ٹی بی ڈاٹ پروگرام کے انتظامی اور مالی امور انتہائی بے ضابطگیوں کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی بی DOTS پروگرام کی ڈ ائریکٹر پروفیسر زرفشاں نے اپنی تعیناتی کے دوران ٹی بی کی تمام دوائی ،لوجسٹک سپورٹ و ٹریننگ اور سکریننگ کیمپنگ جعلی کروائی ہیں اور خرچے کی مد میں کروڑوں روپے گلوبل فنڈ کے ہڑپ کر لیے۔ عالمی ادارہ صحت کی DOTS Strategy کو ختم کر کے اب TCS کے ذریعے مریضوں کو ادویات گھر پہنچانے کا طریقہ اپنایا گیا ہے۔ بروقت دوائی نہ ملنے کی وجہ سے ٹی بی کے مریضوں میں مزید اضافہ اور مزاحمتی ٹی بی بڑھنے کا خطرہ ہے۔ BSL3 یعنی بائیو سیفٹی لیول تھری لیب انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور میں ہوتے ہوئے کروڑوں روپے سے نئی لیب پرائمری ہیلتھ آفس میں قائم کی گئی جہاں سیمپل سٹور الماری خراب ہونے کی وجہ سے بلغم کے سینکڑوں سیمپل ضائع ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے MDR کے مریضوں کی تشخیص اور علاج بھی متاثر ہو رہا ہے۔ BSL3 لیب کے لئے لیا گیا 100KVA کا جنریٹر پچھلے ایک سال سے ٹی بی کنٹرول پروگرام آفس میں استعمال ہو رہا ہے۔ ٹیچنگ کیڈر کی پروفیسر زرفشاں طاہر کو سوچی سمجھی سکیم کے تحت جنرل کیڈر کی سیٹ کے لئے لایا گیا۔ فنڈ پورٹ فیولر منیجرجنیوا Werner Buhler کی رپورٹ سے صاف عیاں ہے کہ پنجاب میں ٹی بی کنٹرول پروگرام نے گلوبل فنڈ کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔ گلوبل فنڈ کی جانب سے بریگیڈئر ڈاکٹر عامر اکرام‘ نیشنل کوارڈینیٹر‘ کامن جی ایف مینجمنٹ یونٹ کے نام ایک خط میں پی ٹی پی پنجاب میں فنڈز کے حوالے سے لوکل فنڈ ایجنٹ کی تحقیقات اور تجزیے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی پی پنجاب نے دو کروڑپچاس لاکھ روپے کی رقم 26 دسمبر 2017ءکو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو 2 ایکسرے وین کی خریداری کے لئے منتقل کی۔ رقم کی اس منتقلی پر گلوبل فنڈ‘ ایف پی ایم نے ایک ای میل کے ذریعے واضح کر دیا تھا کہ گلوبل فنڈ کے فنڈز پروکیورمنٹ سیل کو منتقل نہیں کئے جا سکتے۔ گلوبل فنڈ FPM نے لکھا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے جی ایف سے پیشگی اجازت اور نہ ہی اس مقصد کے لئے فنڈز پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کو منتقل کرنے کی اجازت دی گئی۔ 31 دسمبر 2017ءتک پی ٹی پی پنجاب کے ریکارڈ کے مطابق چھ کروڑ روپے بطور پیشگی واجب الادا رقم کے طور پر ظاہر ہو رہے تھے۔ 5 سے 9 مارچ 2018ءکے عرصے میں ایل ایف اے کے دورے کے دوران میں بھی یہ رقم ظاہر ہو رہی تھی۔ پیشگی ادائیگی کا یہ معاملہ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں زیرغور ہے اور ابھی تک انٹرنل آڈٹ کے لئے پیش نہیں کیا جا سکا۔ گلوبل فنڈ نے پی ٹی پی پنجاب کو لاہور اور ملتان میں 2 بی ایس ایل III لیبارٹریز تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی جن پر لاگت کا تخمینہ 2 کروڑ روپے سے زائد تھا۔ تاہم SR PTP نے صرف لاہور میں پی ایس ایل III لیب تعمیر کی جس پر ایک کروڑ 12 لاکھ 62 ہزار 5 سو روپے لاگت آئی جو کہ منظور شدہ بجٹ سے زیادہ تھی۔ اضافی رقم خرچ کرنے کے لئے پی ٹی پی نے گلوبل فنڈ سے منظوری حاصل نہیں کی۔ اس سے قبل پاکستان میں 52 مقامات پر اسی طرز کی لیبارٹریز قائم کی گئی تھیں جن پر فی لیب لاگت 9 سے 12 ملین روپے سے زیادہ نہیں تھی اور یوں لاہور میں تعمیر ہونے والی لیب پر خرچ کی جانے والی اضافی رقم کا کوئی جواز نہیں اور یہ خرچ غیر قانونی ہے۔ اس معاملے میں منتخب ٹھیکیدار نے 11.26 ملین روپے میں لیب تعمیر کرنے کی پیشکش کی اور مذاکرات کے بعد پی ٹی پی نے یہ ٹھیکہ 9.9 ملین روپے میں دیا تاہم اس تعمیر میں بہت غیر دستاویزی کام اور قیمتوں میں تغیر و تبدل کی وجہ سے مجموعی لاگت 16.19 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ ایس آر پی ٹی پی پنجاب نے 16 لاکھ 50 ہزار 7 سو 50 روپے کی پیشگی ادائیگی مسٹر زبیر احمد شاد‘ پی آر این ٹی پی منیجر پارٹنرشپ‘ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن کو 23 جون 2017ءکو کی۔ اس حوالے سے ٹھیکیدار کی جانب سے اشیائے خورونوش‘ سیٹنگ ارینجمنٹ‘ فلیکس پرنٹنگ اور دیگر لوازمات کے جو بل اور انوائسز جمع کروائے گئے ان پر درج ایڈریس غلط اور جعلی تھے۔ بلز پر دیئے گئے مندرجات کے مطابق جب فرم ”فہمیلا انٹرپرائزز“ سے پوچھا تو فرم نے کسی بھی قسم کے سامان کی فراہمی سے انکار کیا۔اسی طرح فرم ”ملک اینڈ سنز“ کا درج شدہ پتہ بھی درست نہیں تھا۔ ٹھیکیدار کے ساتھ ملاقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس سے منسوب بلز کی کوئی چیز اس نے سپلائی نہیں کی۔ یہ بات ثابت ہوئی کہ مسٹر زبیر احمد شاد نے مسٹر محمد ناصر خان بلوچ کے ساتھ ملی بھگت کر کے جعلی بلز تیار کئے اور جمع کروائے اور یہ رقم 11 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ سی ای اوز اور ڈی ایچ اوز کی پانچویں ماہانہ میٹنگ 8 اکتوبر 2017ءکو ہوئی جس میں مختلف اضلاع میں جاری منصوبہ جات کا جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ کے شرکاءکی تعداد 250 تھی اور اس میں چائے وغیرہ پر اٹھنے والے اخراجات 5 لاکھ بیان کئے گئے۔ اسی روز بعد میں ایس آر پی ٹی پی پنجاب نے ایک میٹنگ منعقد کی جس کے شرکاءکی تعداد 15 تھی اور اس میں چائے وغیرہ پر اٹھنے والے اخراجات 5 لاکھ روپے تھے تاہم ان 15 افراد کے نام اور عہدے معلوم نہیں ہو سکے۔ ماہانہ میٹنگز پر اٹھنے والے اخراجات بجٹ کا حصہ نہیں ہوتے اور نہ ہی جی ایف کا ان سے کوئی تعلق ہوتا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی ہدایت پر 14 تا 20 اگست 2017ءکو ہفتہ صحت منایا گیا جس کے تحت تین اضلاع، منڈی بہاالدین، چکوال اور اٹک میں تحفظ صحت کیمپس لگائے گئے۔اس پر مجموعی اخراجات 7 لاکھ روپے بیان کئے گئے جو سراسر غیر قانونی ہیں۔ فیصل آباد اور مظفر گڑھ میں ون ونڈو آپریشن کے آغاز کیلئے پی ٹی پی نے RFQ کی خریداری کیلئے تین فرموں کی کوٹیشنز جمع کروائیں۔ یہ ٹھیکہ مسلم خان برادرز کو سب سے کم رقم 11 لاکھ روپے پر ایوارڈ کیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے الکلیم ایسوسی ایٹس اور سکائی ویو نامی دونوں فرمز محض فرضی ہیں اور یہ ٹھیکہ مسلم خان برادرز کو ہی دیا جانا مقصود تھا جو صریحاً دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے۔ جی ایف کی ملکیت دوگاڑیاں اس وقت منسٹر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور منسٹر سپیشلائزڈ ہیلتھ کے زیر استعمال ہیں جبکہ ایک گلوبل فنڈ کی گاڑی ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف کے استعمال میں ہے، جبکہ ایک گاڑی ڈاکٹر شبنم سرفراز کے زیر استعمال ہے۔ لیکن ان کیلئے ایندھن اور Maintenance جی ایف سے وصول کیے جا رہے ہیں۔ اس کے باوجود رینٹ اے کار سروس بھی استعمال کی جا رہی ہے جس کی گنجائش موجود نہیں ہے۔ 30 جون 2017ءکو ڈاکٹر لالہ رخ سکندر، ڈپٹی پروگرام مینجر (جس کا جی ایف سے کوئی تعلق نہیں) کوٹی بی کے حوالے سے سیمینار منعقد کرنے یا پہلے پیشگی 7940 ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ یہ سیمینار کبھی منعقد نہیں ہوا اور ڈاکٹر لالہ رخ نے ساڑھے چار ماہ بعد یہ رقم واپس کر دی۔ شک ہے کہ اس طرح کے فرضی سیمینار (جو کبھی منعقد نہیں ہوتے) کی آڑ میں منظور نظر اہلکاروں کی مالی مدد کی جاتی ہے۔ مختلف اضلاع میں 186 چیسٹ کیمپس کے انعقاد کیلئے ڈاکٹر سامیہ کو مندرجہ ذیل رقوم پیشگی ادا کی گئیں۔ ڈاکٹر سامیہ ہمدرد یونیورسٹی سے حکمت کی ڈگری یافتہ ہیں اور ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی پوسٹ پر کام کر رہی ہیں۔ 29 ستمبر 35 لاکھ روپے ان کیمپس کے انعقاد کے حوالے سے دستاویزی ثبوت متعلقہ حکام کو جمع نہیں کروائے گئے۔ ڈاکٹر سامیہ خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موقف تھا کہ اس حوالے سے دستاویزات مسٹر محمد ناصر خان بلوچ تیار کر رہے ہیں ڈاکٹر سامیہ خان کے مطابق یہ چیسٹ کیمپس الخدمت فاونڈیشن نامی ایک خیراتی ادارے کی مدد سے منعقد کیے گئے اور جو رقم ان کو پیشگی ادا کی گئی تھی۔ وہ انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کو ادا کر دی تھی۔ سکرینرز جولائی 2017ءسے 7 مارچ 2018ءتک پی ٹی پی پنجاب آفس میں تعینات تھے اور اصل مقام تعیناتی پر اپنے موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان مراکز میں سکریننگ کا کام نہیں ہو رہا تھا۔ ان افراد میں سے مسٹر ذیشان احمد مرزا جو ڈی ایچ کیو جہلم میں سکرینر ہیں کو فنانس ڈیپارٹمنٹ میں، مسٹر رانا ابو القاسم سکرینر ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ کو پی ٹی پی فنانس ڈیپارٹمنٹ اور مسٹر ناصر خان بلوچ سکرینر ڈی ایچ کیو لودھراں کو پی ٹی پی پروگرام ڈائریکٹر کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے اور یہ صاحب جعلی بلز اور انوائسز تیار کرنے میں ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر گلوبل فنڈ کی شکایات کا ازالہ نہ کیا گیا تو وہ گلوبل فنڈ بند کر دیں گے جیسے بنگلہ دیش میں گلوبل فنڈ کی اسی طرح کی لوٹ مار کرنے پر وہاں گرانٹ بند کر دی گئی۔ گلوبل فنڈ پاکستان میں ٹی بی‘ ایڈز اور ملیریا کنٹرول پروگرام کو سپورٹ کرتا ہے۔ اگر پاکستان میں بھی گلوبل فنڈ نے گرانٹ بند کر دی تو کیا حکومت پاکستان ٹی بی کے مریضوں کا علاج کرا سکے گی؟ زبیر احمد شاد ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا لیکچرار ہے۔ پروگرام ڈائریکٹر اس کو گلوبل فنڈ سے 2 لاکھ پچھتر ہزار روپے تنخواہ دے رہی ہے۔ زیبر احمد شاد کو محکمہ ایجوکیشن سے شوکاز نوٹس ملنے کے باوجود ٹی بی ڈاٹ پروگرام پنجاب میں مسلسل کام کر رہا ہے۔ زبیر شاد کو رواں سال 22 مارچ کو ماہورا تنخواہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے پر ایک سال کا کنٹریکٹ دیا گیا اور 5 اپریل کو 3 ماہ کی تنخواہ اور ٹی اے/ ڈی اے بھی دیا گیا جبکہ گلوبل فنڈ نے پروفیسر زرفشاں کو اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اس کو گلوبل فنڈ کا ملازم نہ رکھا جائے اور ہڑپ شدہ رقم واپس لی جائے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ باوجود محکمہ تعلیم میں ریگولر لیکچرار ہونے کے مورخہ 26.06.2016 سے لے کر تاحال بغیر چھٹی منظور کروائے غیر حاضر کے خلاف ایکٹ PEEDA کے تحت کارروائی نجانے کیوں نہیں کی گئی؟ محکمہ تعلیم نے نہ صرف زبیر احمد شاد کو پانچ سال تک NTP میں ڈیپوٹیشن پر بھیجا اور پانچ سال کے بعد بھی اسے دو سال تک بلاتنخواہ EOL دی۔ پچھلے سال جون میں زبیر احمد شاد کو فیڈرل نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام اسلام آباد سے پنجاب کے ٹی بی کنٹرول پروگرام میں ضم کیا گیا تھا۔ ویٹنری ڈاکٹر طاہر یعقوب ٹی بی ڈاٹ پروگرام سے تین لاکھ ساٹھ ہزار کا سیلری پیکج پورا ایک سال تک لیتا رہا ہے۔ ان کی بیگم ڈاکٹر نادیہ یعقوب کی بھی UVAS کی ڈگری ہے جو تشخیصی لیبارٹری کی چیف کنسلٹنٹ کے گلوبل فنڈ سے تقریباً تین لاکھ تنخواہ لے رہی ہے۔ اس کی تعیناتی اخبار میں اشتہاردیئے بغیر کی گئی۔ ٹی بی پروگرام میں پانچ کنسلٹنٹ بھاری تنخواہوں پر رکھے گئے ہیں جن میں ایک بھی ایم بی بی ایس ڈاکٹر نہیں ہے۔ 48 سیکرینرز بھرتی کئے ہیں جو محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کے پرائیویٹ سیکرٹری کے رشتے دار ہیں اور گھر بیٹھے ماہانہ 36 ہزار روپے تنخواہیں لے رہے ہیں اور ان کو بغیر انٹرویو اور اپلائی کیے رکھا گیا۔ اس سے بڑی کرپشن کیا ہو گی کہ جن آسامیوں کے لئے اشتہار دیا گیا اور جو کوالیفکیشن رکھی اس کے مطابق بھرتی ہی نہیں کی گئی۔ بعض بھرتیاں اشتہار دیے بغیرکسی کو صرف ایک ماہ اور کسی کو تین ماہ کے کنٹریکٹ پر لاکھوں روپے تنخواہ پر رکھا گیا۔ ٹی بی کنٹرول پروگرام میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کی سیٹ پر ڈاکٹر محمد آصف کام کر رہے ہیں۔ ان کو گلوبل فنڈ کی ایک اہم پوسٹ پراجیکٹ مینجر کا اضافی چارج بمعہ مراعات دیا گیا ہے جبکہ وہ محکمہ بلدیات کے ملازم ہیں اور ان کو سپریم کورٹ کے 2017 کے فیصلہ کے خلاف ٹی بی کنٹرول پروگرام میں ضم کیا گیا ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...