... loading ...
ملک کا سیاسی منظر تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ روزانہ کئی واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ عجیب اور نئی خبریں سننے میں آ رہی ہیں۔ مئی کے اختتام پر موجودہ حکومتوں کی میعاد ختم ہو جائے گی۔ اس کے بعد انتخابات کی مہم باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گی‘ اگرچہ ایک طرح سے یہ مہم بھرپور اور ہیجانی انداز میں پچھلے کئی ماہ سے جاری ہے اور سیاسی درجہ حرارت تو پچھلے ایک سال سے بدستور ایسا ہے کہ کشمور کی گرمی شرمندہ ہو گئی ہے۔ عجیب خبریں‘ جو سننے میں آ رہی ہیں‘ یہ ہیں کہ کچھ قوتوں کی کوشش اور خواہش ہے کہ حکومت کے ختم ہوتے ہی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں عوام کے لیے دقّتوں اور تکالیف میں اضافہ ہو جائے مثلاً اگر ان نادیدہ قوتوں کا منصوبہ کامیاب ہو گیا تو بجلی کی سپلائی میں مزید بے قاعدگی آ جائے گی، پانی کی کم یابی بڑھ جائے گی، سستی کھاد، سستی اشیا، رمضان پیکیج، امنِ عامہ، نہری پانی کی فراہمی کے تسلسل میں خلل واقع ہونا شروع ہو جائیں گے اور بہت سے دوسرے مسائل بھی سر اٹھانے لگیں گے۔ ذرا سوچیں کہ اگر صورتحال ایسی ہی ہو جائے‘ جس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تو ایک عام ووٹر، یہاں مراد عام ووٹر ہی ہے وہ نہیں جو سیاسی کارکن ہیں، کیا تاثّر لے گا؟ ظاہر ہے وہ یہی سوچے گا کہ ختم ہونے والی حکومت کا انتظام اچھا تھا۔ جیسے ہی گئی ہے، نظام ڈانواں ڈول ہے اور خلقِ خدا نئی مصیبت میں گھر گئی ہے۔ ایسا ہو گا یا نہیں، اس بارے میں پورے وثوق کے ساتھ ظاہر ہے کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ حکومت سے عوامی دلچسپی کی معلومات حاصل کرنے سے جوئے شیر لانا آسان ہے۔ معلومات کے حصول سے متعلق عوامی حق کا قانون اور انتظام بھی ایک سراب ہی ثابت ہوا ہے۔ عوام کو وہ رسائی نہیں مل سکی‘ جس کا وعدہ کیا گیا تھا۔ بعض حلقوں کے مطابق رسائی مانگنے والوں کو معلومات کم اور دھکے زیادہ ملتے ہیں۔ بہرحال جیسے ہی عجیب و غریب خبروں اور افواہوں سے اخذ کردہ اس پیش گوئی سے متعلق کوئی صورت سامنے آئی، اس کے اسباب جاننے سے یقینا یہ معلوم ہو جائے گا کہ واقعتاً یہ سب کچھ کسی پیشگی تیاری سے اور عمداً کیا گیا ہے یا اس کی وجہ کچھ اور ہے۔ یہ تحقیق اور اس کے نتائج یقیناً دلچسپ ہوں گے۔
ایک اور پیش گوئی بھی ان دنوں عوامی حلقوں میں گردش کر رہی ہے اور اس کی توثیق بھی وقت آنے پر ہی ہو سکے گی کہ پیشگی اطلاع والی بات واقعی درست تھی یا محض بے بنیاد قیاس آرائی۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ موجودہ حکومت کے اختتام پر اس کے لاتعداد پسندیدہ جاری منصوبوں میں سے کوئی باقی نہیں بچے گا، یا اگر سارے کے سارے ختم نہ ہوئے تو ان میں سے اکثر ختم کر دیے جائیں گے۔ وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ یہ تمام منصوبے بے سر و پا ہیں اور ان کو مکمل کرنا پیسے ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ اِن میں عوامی مفاد کا کوئی پہلو موجود نہیں۔ اس لیے انہیں جاری رکھنا تقریباً ناممکن ہو گا۔ یہ منصوبے صرف اس لیے بنائے گئے تھے اور چل رہے ہیں کہ صوبہ کا حاکم ایسا چاہتا ہے‘ اور حاکم کے ایسا چاہنے کی مختلف بلکہ طرح طرح کی وجوہ بیان کی جا رہی ہیں۔ واللہ اعلم۔
56 کمپنیوں سے متعلق جاری معاملہ اسی سمت جاتی ہوئی ایک مثال بتائی جاتی ہے۔ سپیڈو بسیں‘ جنہوں نے خالی چلنے کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں، اور صفائی کی کمپنیوں کے علاوہ انواع و اقسام کے منصوبے اس طویل فہرست میں شامل ہیں۔ اس ساری صورتحال کی بنا پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ آنے والے چند ہفتے گزشتہ ہفتوں سے زیادہ ہنگامہ خیز ہوں گے۔
8 فروری الیکشن کو 2 سال مکمل،پی ٹی آئی کا احتجاج، مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن، آواز بلند کرنے کا مقصد انتخابات میں بے ضابطگیوں کیخلاف عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا مطالبہ ہے، پارٹی ترجمان پاکستانی قوم کی سیاسی پختگی اور جمہوری شعور کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئیے مل کر اس گرتے ہوئے نظام ک...
اتوارکے روز شہریوں نے دکانیں کھولی،سانحہ گل پلازہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، وزیر اعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔شہرِ قائد میں ...
دہشت گرد آرہے ہیں تو ماردیں کس نے روکا ہے،نیتن یاہو کے ساتھ امن بورڈ میں بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے، سربراہ جے یو آئی ہم نے روش بھانپ کر عمران خان سے اختلاف کیا تھا تو آپ اس سے دو قدم آگے ہیں، ہم بھی دو قدم آگے ہوں گے، خطاب جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل ا...
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...