... loading ...
محکمہ صحت کراچی اتائیت کے خاتمے کے نام پر شہر میں فسطائیت اور انارکی کا بازار گرم کئے ہوئے ہے۔ مذکورہ صورتحال گزشتہ ایک سال سے جاری ہے۔ بظاہر تو اتائیت کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی کوئی بھی ذی شعور شخص مخالفت نہیں کرسکتا ہے۔ لیکن اتائیت کی آڑ میں اس اس گھنائونے کاروبار کو روکنے والے اگر خود ہولناک راہ پر چل پڑیں تو اس پر خاموش رہنا بھی جرم کو پروان چڑھانے کے مترادف ہے۔ خود جب اس کھیل کا آغاز ہوا تو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر طاہر عزیز شیخ نے نہ صرف اس کارروائی سے اپنی لاعلمی کا اظہار کیا بلکہ اسی دوران انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مذکورہ صورتحال پر نہ صرف بات چیت کی بلکہ اس بارے میں اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔ ڈاکٹر طاہر عزیز شیخ محکمہ صحت کے سینئر اور فرض شناس افسر ہیں اور عنقریب ریٹائر بھی ہونے والے ہیں اور سینئر سرکاری افسران خاص طور پر ریٹائرمنٹ کے قریب ہر ایسے کام سے گریز کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ملازمت کے آخری دنوں میں وہ کسی سنگین الزام کی زد میں آکر خوامخواہ احتساب اور انضباطی کارروائیوں کی زد میں آجائے اور اوپر بیان کی گئی بات کے مطابق ایسا ہی ڈاکٹر طاہر عزیز شیخ نے بھی کیا۔ لیکن یہ بھی ناقابل تردید حقیقت ہے کہ محکمہ صحت سندھ کی موجودہ انتظامیہ کی یہ سب سے بڑی شناخت ہے کہ اس نے ڈاکٹروں کو کام چور اور کرپٹ تو ضرور قرار دیا لیکن کسی ایک کے خلاف بھی انضطاتی کارروائی نہیں کی گئی جس سے صورتحال کا اندازہ بخوبی کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کراچی میں اتائیت کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر منتظر حیدر اتائیت کے خلاف انہوں نے ایک سال سے جو کارروائی شروع کر رکھی ہے وہ یہ بتائیں کہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر انہوں نے کتنے نجی اور سرکاری ہسپتالوں کے خلاف بے لاگ کارروائی کرکے کتنے کیس پولیس کے سپرد کئے اور کتنے کیس عدالتوں میں بھجوائے اور کتنے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا۔ کیونکہ اتائیت صرف نجی شعبے میں ہی نہیں ہورہی ہے اور تمام سرکاری ہسپتال عین عالمی ادارہ صحت کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق چل رہے ہیں۔ کراچی کا کون سا ضلع ہے جہاں ویزے پر گئے ہوئے ڈاکٹرز نہیں ہیں۔ یعنی وہ گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے ہیں اور اس کے عوض اپنی سرکاری تنخواہ کا چالیس سے ساٹھ فیصد تک رشوت ادا کررہے ہیں۔ ایسے ڈاکٹروں میں سے ڈاکٹر منتظر حیدر نے اب تک کتنے ڈاکٹروں کو پکڑ کر ان کے خلاف قانون کے مطابق کیا کارروائی کی انہیں ایک مخصوص نجی ٹی وی چینل کے ذریعے یہ بھی عوام کو بتانا چاہئے کیونکہ یہ بھی ان کی ڈیوٹی ہے۔ میڈیا میں ایک سے زائد بار یہ خبر آئی کہ سندھ گورنمنٹ اربن ہسپتال نیو کراچی کا ایم ایس ہفتہ میں حیدر آباد سے صرف دو روز آکر ڈیوٹی کرتا ہے اور پانچ روز ڈیوٹی مقام سے بغیر مجاز حکام کو تحریری اطلاع دیئے ہوئے غیر حاضر رہتا ہے اور سرکاری تنخواہ پورے ماہ کی وصول کرتا ہے اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی پھر خود ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے زیر انتظام ہسپتالوں اور صحت کے اداروں میں طبی عملے کے بجائے نیم طبی عملہ بھی عملے کے فرائض ادا کرکے خود سرکاری ہسپتالوں میں اتائیت پھیلائے ہوئے ہیں۔ ایسے اتائیوں کے خلاف انہوں نے اب تک کتنی کارروائی کی، یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہونے والی اتائیت کے خلاف اب تک ایک کارروائی بھی نہیں کی گئی ہے اس کی بہت سی وجوہات کے ساتھ ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ سرکاری اتائیوں سے ملنا ملانا تو کچھ نہیں بلکہ یہ گلے پڑ گئے تو افسری بھی خطرے میں آسکتی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی اتائیت کے خلاف قائم ٹیم پر متاثرین کی جانب سے بہت سے الزامات کے ساتھ رقم بطور رشوت لینے کا بھی سنگین الزام ہے اور اختیارات سے تجاوز کی بھی بہت سی شکایات ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام سے کچھ کہنا سننا بے سود ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار جنہوں نے ہسپتالوں کی حالت سدھارنے اور اتائیت کے خاتمے کے خلاف جو ازخود نوٹس لیا ہوا ہے انہیں کراچی کے محکمہ صحت کی اتائیت کے خلاف فسطایت پر مبنی کارروائی کا بھی ازخود نوٹس لے کر اس معاملے کو بھی منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...