... loading ...
زندگی میں ایسے افراد سے واسطہ پڑتارہتا ہے جو ساز باز اور جوڑ توڑ کے عادی ہوتے ہیں۔ وہ اپنے مقاصد جن میں طاقت، اختیار، کنٹرول ، سرمایہ یا مراعات کا حصول شامل ہیں، دوسروں کے ذہنوں اور جذبات سے کھیلتے رہتے ہیں۔ موجودہ دور میں مسابقت بہت زیادہ ہے۔ ایک دوسرے سے ا?گے نکلنے کی دوڑ جاری ہے۔ تاہم جوڑ توڑ اور ساز باز کرنے والوں کے ساتھ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ سبقت لینے کے لیے وہ زیادہ تر منفی طریقے ا?زماتے ہیں۔ کامیاب سازشی وقت کے ساتھ اس کام میں خاصے ماہر ہو جاتے ہیں۔ وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ اس سے دوسرے کا نقصان چاہے ہو جائے لیکن انہیں فائدہ پہنچے گا۔ ساز باز سے ملنے والی ابتدائی کامیابیاں ان کے رویے کو پختہ بنا دیتی ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ دوسروں کے ذہنوں کو متاثر کرنے اور اپنا مفاد پانے کے لیے وہ کون سے طریقے آزماتے ہیں۔ ذیل میں جو طریقے بیان کیے گئے ہیں ان میں سے کبھی ایک دو اور کبھی بیشتر آزمائے جاتے ہیں۔ ساز باز کرنے والے اپنے ہدف کو احساس کمتری میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ وہ انہیں باورکراتے ہیں ا?پ تو ہیں ہی نالائق!یوں دوسرا اپنی ذات کے بارے میں شکوک و شبہات میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اگر کسی فرد کے بارے میں مسلسل منفی رائے دی جائے اور اس پر تنقید کی جائے اور وہ بھی سرعام، تو وہ شرمندہ ہو گا یا بے عزتی محسوس کرے گا۔ دوسرے کی مذاق میں بھی تذلیل کی جاتی ہے اور اس کے دوستوں یا ملنے جلنے والوں کی نظروں میں بھی اسے گرایا جاتا ہے۔ ایسے اشارے بھی دیے جاتے ہیں جن سے وہ غیر محفوظ محسوس کرے۔ مثال کے طور پر ملازمت کے بارے میں عدم تحفظ کا احساس دلانا۔ ساز باز کا ’’فن‘‘ صرف یہاں تک محدود نہیں، یہ خاصا وسیع ہے۔ دوسرے کے جذبات سے ’’مثبت‘‘ انداز میں بھی کھیلا جاتا ہے تاکہ اپنے مفادات کے حصول کے لیے اس سے رشتہ قائم کیا جا سکے۔ مثال کے طور پر اس کی انا کو بہت زیادہ تکریم دے کر تسکین پہنچائی جاتی ہے۔ جھوٹی موٹی تعریفیں کی جاتی ہیں۔ یہاں تک کہ فلرٹ کیا جاتا ہے۔ یا پھر کسی کام میں مدد کرنے کی آفر کی جاتی ہے۔ چہرے سے اچھے اچھے جذبات کا اظہار کیا جاتا ہے، مثلاً مسکراہٹ کے ساتھ ملنا، گرم جوشی سے ہاتھ ملانا وغیرہ۔
ایک طریقہ ہدف بنائے گئے فرد کے بارے میں دوسروں کے ادراک پر اثر انداز ہونا ہے تاکہ اس پر کنٹرول پایا جا سکتے۔ اس مقصد کے لیے اس کے بارے میں سفید جھوٹ بولا جاتا ہے یا سچ میں جھوٹ کی ملاوٹ کر دی جاتی ہے۔ کبھی کم اہم باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا جاتا ہے اور کبھی اہم باتوں کو گھٹا کر سامنے لایا جاتا ہے۔ یعنی حقائق بیان کرنے یا رائے دینے میں تعصب کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ ساز باز کرنے والوں کے کچھ گْر تھوڑے مشق طلب ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر اپنی ’’دکھ بھری‘‘داستانیں سنا کر ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرنا۔ صورت حال کو ڈرامائی رنگ دے دینا جس سے دوسرا متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ اس کام کے لیے چرب زبانی اور اداکاری معاون ثابت ہوتے ہیں۔ مگر کچھ افراد سیدھا سیدھا اپنے مقام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جارحیت کرتے ہیں۔ ان میں ذہنی دباو? میں مبتلا کر نا، غصہ ظاہر کرنا، مالی نقصان پہنچانا یا سخت قواعد و ضوابط کا پابند کرنا شامل ہے۔ دنیا میں ساز باز کرنے والے ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتے۔ کئی بار انہیں منہ کی بھی کھانی پڑتی ہے اور وہ اپنے دام میں خود ہی آ جاتے ہیں۔
اس کی بہت سی وجوہ ہیں۔ مثال کے طور پر ان کی گفتگو اور تعلقات میں جب دوغلا پن دکھائی دینے لگتا ہے تو لوگ چوکنا ہو جاتے ہیں اور ان کے خلاف اپنے گرد ایک حصار سا بنا لیتے ہیں۔ وہ ان کے بارے میں محتاط رہنے لگتے ہیں۔اس پر کم اعتماد کیا جانے لگتا ہے اور اس کی ساکھ خراب ہو جاتی ہے۔ اردگرد کے افراد اس سے کم دوستیاں بناتے ہیں اور انہیں صحت مندانہ تعلقات استوار کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ اس طرح وہ معاشرے سے کٹے رہتے ہیں اور ذہنی و جذباتی دبائو کا وقتاً فوقتاً شکار ہوتے رہتے ہیں۔ ان میں احساس ندامت بھی جنم لیتا رہتا ہے کیونکہ ہر شے چھپی نہیں رہ پاتی اور ساز باز سامنے ا?ہی جاتے ہیں جس پر انہیں ملامت بھی کی جاتی ہے۔ ساز باز کرنے والے افراد میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔ لیکن اس کے لیے انہیں قوت ارادی، فیصلے اور معاونت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر وہ ارادہ کر لیں تو انہیں اپنی ذات میں پائے جانے والی اخلاقی بحران اور ضمیر کی خلش سے نجات مل سکتی ہے۔
قراردادطاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی، بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے جو لیڈران پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی...
شہباز شریف نے نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کی مالی بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ، تقریب سے خطاب اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کا...
1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی اور آج بھی آہنی فصیل ہے 8 جدید ہنگور کلاس آبدوزیں جلد فلیٹ میں آرہی ہیں،نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سمندر میں سیسہ ...
دینی درسگاہوں کے اساتذہ وطلبہ اسلام کے جامع تصور کو عام کریں، امت کو جوڑیں امیر جماعت اسلامی کا جامعہ اشرفیہ میں خطاب، مولانا فضل الرحیم کی عیادت کی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وسائل پر قابض مراعات یافتہ طبقہ اور افسر شاہی ملک کو اب تک نوآبادیاتی ...
تمام یہ جان لیں پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے،کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف آف ڈیفنس فورسز بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ...
سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے سے کام نہیں چلے گا، کچھ فارم 47 والے چاہتے ہیں ملک کے حالات اچھے نہ ہوں، دو سال بعد بھی ہم اگر نو مئی پر کھڑے ہیں تو یہ ملک کیلئے بد قسمتی کی بات ہے پی ٹی آئی بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے اپنا کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتارا ،بانی پی ٹ...
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی میڈیا کے ذریعے ملک مخالف سازش کا حصہ بن رہی ہیں ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن ریڈ لائن کراس کرنے کی کسی کو اجازت نہیں،بیان سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس...
اسپیکر ایاز صادقنے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کردیے اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی کے گرے ہوئے پیسے ملے، اسیپکر کا اعلان قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، ایک رکن کے پیسے گرے جو اسپیکر تک پہنچے، اسپیکر نے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین...
آرمی چیف کی ہٹ دھرمی، ایال زمیر کے بیان نے خطے کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی 10 اکتوبرکو جنگ بندی معاہدے میں طے کیا گیا تھا اسرائیلی فورسز اس لائن سے پیچھے ہٹ جائیں گی اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت متعین کی گئی یلو لائن دراصل اسر...
حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا،جج، جرنیل، سیاستدانوں اور علماء کی قومی کانفرنس بلائی جائے(محمود اچکزئی) آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان تحریک تحفظ آئین پاکستان اور عمران خان یہی جمہوری قوتیں ہیں ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں،جنگی جنونیت ختم کرنا ہوگی...
پہلے دو جوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں، اگلی صبح ایک ادارے کا ڈی جی پریس کانفرنس کرتا ہے میرے بارے غلط الفاظ استعمال کرتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا پشاور جلسہ عام سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے دو جوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں، غیر اخلاقی بات کر...
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پرکارروائی، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد صدرِ مملکت،وزیراعظم نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 12 بھارتی حمایت یاف...