... loading ...
یوں تو معاشرے میں مردوں اور خواتین دونوں کو بہت سے مسائل ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے ہوتے ہیں جن پر بہت کم توجہ دی جاتی ہے حالانکہ وہ بہت اہم ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ میں پیش آنے والی مشکلات ہیں۔ ملک میں وقت کے ساتھ ساتھ خواتین کی ملازمت کا رجحان بڑھا ہے اور وہ ملک کی معیشت میں مزید اہم کردار ادا کرنے لگی ہیں۔توقع یہی ہے کہ ورک فورس میں ان کی تعداد مزید بڑھے گی۔ لیکن آنے جانے میں انہیں مردوں کی نسبت زیادہ مشکلات در پیش ہوتی ہیں۔ خاص طور پر کام کرنے والی خواتین کی بڑی تعداد کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا پڑتا ہے کیونکہ نجی گاڑی رکھنا ہر ایک کے بس میں نہیں ہوتا۔ لیکن خواتین کو دوران سفر کئی طرح کی مشکلات درپیش آتی ہیں۔ دوران سفر انہیں جسمانی اور ذہنی اذیت سہنی پڑتی ہے اور انہیں ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔ اس لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو زیادہ محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔
خواتین کو ملازمت کے علاوہ بچوں اور گھر کے مختلف کاموں کے لیے گھر سے باہر جانا پڑ سکتا ہے۔ لیکن وہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے سے گریز کرتی ہیں۔ اس کی دو وجوہات ہیں۔ اول، ان میں خود اعتمادی کی کمی ہوتی ہے۔ دوم، پبلک ٹرانسپورٹ کے ماحول میںوہ پْرسکون محسوس نہیں کرتیں۔ تعلیم حاصل کرنے کے لیے طالبات کو ا سکول، کالج یا یونیورسٹی جانا پڑتا ہے۔ بہت سے والدین میں استطاعت نہیں ہوتی کہ وہ اپنے بچوں کے لیے رکشے یا وین کی صورت میں علیحدہ ٹرانسپورٹ کا بندوبست کریں۔ طالبات کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنی پڑتی ہے۔ مختلف جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین کی اکثریت پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے وقت مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں ہراسانی بھی شامل ہے۔ ایک جائزے کے مطابق 93% فی صد خواتین پبلک ٹرانسپورٹ میں جسمانی اذیت کا شکار ہوتی ہیں۔ جائزے میں بیشتر خواتین کا کہنا تھا کہ اْن کا ایک سے دوسری جگہ آنا جانا ایسے مسائل کی وجہ سے کم ہوگیا ہے۔ اس طرح ان کی نقل و حمل محدود ہوئی ہے۔
ملک کے بعض بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ میں بہتری آئی ہے، نشستیںآرام دہ ہوئی ہیں اور دھکم پیل کم ہوئی ہے۔ اس سے خواتین کو قدرے آسانی نصیب ہوئی ہے۔ لیکن یہ سہولتیں آبادی کے ایک مختصر حصے کو ملی ہیں۔ ہر انسان چاہے وہ گھر میں ہو یا اس سے باہر، عزت و احترام کا مستحق ہے۔ لیکن بد قسمتی سے گھر سے باہر سفر کرتے وقت بہت سے افراد اس اصول کو بھلا دیتے ہیں۔ وہ خواتین کو گھورنے، ان پر فقرے کسنے اور چھیڑنے کو معمول کی بات سمجھتے ہیں۔ حالانکہ ایسا کرنے سے عورتیں شدید اذیت اور ذہنی دبائوکا شکار ہوتی ہیں اور خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔ خواتین کو اس بارے میں شکایت کرنے میں بھی دشواری محسوس ہوتی ہے۔ ملک میں پولیس کا نظام اتنا موثر اور متحرک نہیں کہ وہ خواتین کے اس حساس مسئلے کی داد رسی کر سکے۔ اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو گھورنا ایک معمول بن چکا ہے حالانکہ یہ ایک گھناونی حرکت ہے۔ بدنامی اور تنازعے سے بچنے کے لیے عورتیں عموماً خاموش ہو جاتی ہیں اور اپنا ردعمل ظاہر نہیں کرتیں۔
اس بارے میں تربیت کا آغاز گھر سے ہونا چاہیے۔ والدین کو اپنے بچوں کی تربیت اس طرح کرنی چاہیے کہ وہ صنف کی تفریق کے بغیر سب کو احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھیں اور ایسی کوئی حرکت نہ کریں جو دوسرے کے لیے تکلیف دہ ہو۔ معاشرے میں آگاہی پھیلانے کے لیے سرکاری سطح پر اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ تعلیمی اداروں، نصاب اور ذرائع ابلاغ میں اس مسئلے کو زیربحث آنا چاہیے۔ نیز انصاف کا ایسا مو?ثر اور متحرک نظام قائم ہونا چاہیے جس میں ہراسانی اور خواتین کو تنگ کرنے والے افراد فوری طور پر کیفر کردار کو پہنچیں۔ اس طرح ہم ایسا معاشرہ بن سکتے ہیں جس میں والدین کو یہ پریشانی نہ ہو کہ تعلیم کے لیے جانے والی ان کی بیٹی غیر محفوظ ہے۔ ملک و قو م کی بیٹیاں مکمل ذہنی سکون کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکیں اور باعزت طریقے سے روزگار کما سکیں۔ معاشرے میں یہ شعور پیدا ہونا چاہیے کہ اگر سفر کرنے والی عورت کو کمزور سمجھ کر تنگ کرنے کی کوئی کوشش ہوتی ہے تو اسے روکنا سب کا فرض ہے۔ سماج میں احساس ذمہ داری کا پیدا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو ہم اخلاقی پستی میں دھنستے چلے جائیں گے اور یہ گراوٹ ہمیں تباہی کی طرف لے جائے گی۔
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...