... loading ...
آپ صرف 59 سیکنڈز میں اپنی شخصیت میں نمایاں تبدیلی لاکر ایک خوشگوار زندگی کا آغاز کرسکتے ہیں جی ہاں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں۔ یہ دعویٰ معروف ماہر نفسیات رچرڈ وائز مین نے اپنی کتاب’59 سیکنڈز، تھنک اے لٹل، چینج اے لاٹ‘ میں کیا ہے۔انہوں نے اپنی تصنیف میں چند ایسے سادہ اصول بیان کیے ہیں جن پر عمل کر کے کوئی بھی شخص اپنی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی لاسکتا ہے۔ٹائمز نے اپنے ایک مضمون میں وائز مین کی کتاب کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔رچرڈ وائز مین نے فریب کے موضوع پر نفسیات میں پی ایچ ڈی کی ہے۔
وائز مین ماضی میں شعبدہ بازی کیا کرتے تھے اور اپنے کمالات سے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیتے۔وہ کہتے ہیں کہ روزمرہ زندگی میں بہت ہی معمولی تبدیلیوں سے بڑے پیمانے پر سکون اور خوشی حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے اپنی کتاب میں انسانی نفسیات کے موضوع پرسائنسی جریدوں میں شائع ہونے والے کئی مطالعاتی جائزوں کے نتائج کو بنیادبنا کر خوشگواراور کامیاب زندگی گذارنے کے چند سادہ اور آسان اصول تجویز کیے ہیں۔ وائز مین کا دعویٰ ہے کہ ان کے مشوروں کی بنیاد سائنسی اور ٹھوس حقائق پر ہے اور عملی زندگی میں ان کے اثرات زیادہ نمایاں طورپر محسوس کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے اپنی کتاب میں ، کام، تعلقات، توجہ حاصل کرنے، فیصلہ کرنے اور ذہنی دباؤجیسے موضوعات پر تفصیل سے گفتگو کی ہے۔ چینل فور کے ڈرین براؤن نے کتاب پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ وائز مین کے مشوروں کی بنیاد قیاس یا نظریہ نہیں ہے بلکہ وہ سائنسی طورپر تصدیق شدہ ہیں۔کتاب میں دیے گئے چند مشورے یہ ہیں۔اپنے جیون ساتھی کی تصویر اپنے بٹوے یا پرس میں رکھنے سے محبت بڑھتی ہے اور غیروں کی طرف دیکھنے کی حاجت نہیں رہتی۔
اگر آپ اکثر اپنا بٹوا یا پرس کہیں رکھ کر بھول جاتے ہیں، یا کھو دیتے ہیں تو اس میں ایک خوبصورت بچے کی تصویر نمایاں انداز میں رکھیں۔ زیادہ امکان یہ ہے کہ بٹوا یا پرس گم ہوجانے کی صورت میں آپ تک واپس پہنچ جائے گا۔اگر کسی اہم میٹنگ میں آپ دوسروں کی توجہ حاصل کرکے نفسیاتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کا سادہ اور فوری طریقہ یہ ہے کہ مجمع کے عین درمیان میں بیٹھنے کی کوشش کریں۔اگر آپ اپنی شخصیت میں مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو ان چیزوں پر توجہ دیں جنہیں آپ ناپسند کرتے ہیں اورایسے انداز سے اجتناب کریں جس سے کسی کے تمسخر یا دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو۔
اگر آپ اپنی خوشیوں میں نمایاں اضافہ چاہتے ہیں تو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے چہرے پر زبردستی مسکراہٹ لائیں اور 20 سیکنڈز تک مسکراتے رہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی دوسرا آپ کے لیے اچھے جذبات رکھے تو بجائے اس کہ آپ اس کے لیے کوئی بڑا کام کریں،اسے یہ موقع دیں کہ وہ آپ کے ساتھ کوئی چھوٹی سی بھلائی کرے۔اگرآپ وزن پر کنٹرول یا کسی اور وجہ سے اپنا کھانا پینا گھٹانا چاہتے ہیں تو اس کا آسان نسخہ یہ ہے کہ پینے کے لیے لمبا اور پتلا گلاس استعمال کریں ، کچن میں ایک آئینہ لگائیں اورکھانے کی میز پر اپنے کھانے سے متعلق ایک ڈائری رکھیں۔چیزیں خریدنے کی بجائے ایسی دلچسپیوں پر پیسہ خرچ کریں جن سے آپ کوتجربات حاصل ہوں اور آپ کوئی ہنر سیکھ سکیں، تقریبات میں شرکت کریں، فلمیں دیکھنے جائیں، ایسے مقامات اور ریستورانوں میں جائیں جہاں آپ پہلے نہ گئے ہوں۔
دوسروں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع تلاش کریں یا لوگوں سے اس بارے میں بات کریں۔اپنے مقصد میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس کے متعلق اپنے دوستوں، خاندان کے افراد اور کام کی جگہ کے ساتھیوں کو بتائیں۔خوشگوار تعلقات کے لیے ضروری ہے کہ کسی کی ایک خرابی بیان کرنے کے لیے پہلے اس کی پانچ خوبیاں بھی گنوائیں۔ملازمت کے لیے انٹرویو کے موقع پر اپنا اعتماد قائم کرنے کے لیے انہیں اپنی کسی واضح کمزوری کے بارے میں بتائیں۔اپنی شخصیت کو یکسانیت سے بچانے کے لیے دانستہ طورپر کوئی نیا مشغلہ شروع کریں۔کسی نئی تنظیم کے رکن بنیں، کوئی نیا ہنر سیکھیں ، کوئی نیا پراجیکٹ شروع کریں یا نئے لوگوں سے ملیں۔وائز مین نے اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ ان مشوروں پر عمل کے لیے آپ کا ایک منٹ بھی صرف نہیں ہوتالیکن آپ کی زندگی پر اس کے خوشگوار اثرات ایک طویل مدت تک قائم رہتے ہیں۔
لوگوں کو بھتے کے چکر میں جلانے والے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنیکی باتیں کر رہے کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات رونما نہیں ہوں گے؟ پریس کانفرنس سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے بھتے...
وفاق ٹی ڈی پیز کیلئے وعدہ شدہ فنڈز نہیں دے رہا، 7۔5 ارب اپنی جیب سے خرچ کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو تنہائی میں رکھنے اور ملاقاتوں سے روکنے کی شدید مذمت ،کابینہ سے خطاب خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور اسمبلی کی ا...
بڑی تعداد میںفلسطینی شہری عارضی اور پلاسٹک کی پناہ گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، 3 فلسطینی صحافیوں سمیت 8 افراد شہید،دو بچے بھی شامل غزہ میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈر کے منصوبوں کے کوآرڈینیٹر ہانٹر میک گورن نے شدید الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی...
محمد آصف پاکستان کا عالمی سیاست میں مقام ہمیشہ اس کی جغرافیائی اہمیت، پیچیدہ سیاسی تاریخ اور بدلتے ہوئے معاشی و سلامتی کے چیلنجز سے جڑا رہا ہے ۔ اندرونی عدم استحکام، معاشی دباؤ اور سفارتی مشکلات کے کئی برسوں کے بعد پاکستان ایک بار پھر خود کو ایک مؤثر عالمی کھلاڑی کے طور پر منو...
لاپتا شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی،دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی، 30 لاشیں کراکری کی دکان سے ملیں،ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن اسی جگہ کی آئی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ لاشوں کی باقیات سرچ آپریشن کے دوران ملیں،ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہ...
ایم کیو ایم پر برستے برستے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکام کرنے کی دعوت قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران ایم کیو ایم پر شدید تنقید کر رہے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل کا لہجہ بدل گ...
اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے کامیابی حاصل ہو گی،پاکستان مشکلات سے باہر آ چکاہے شہباز شریف کی ڈیوس میں پاکستان پویلین میں بریک فاسٹ میں شرکت،شرکاء سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقبل انتہائی پُرامید،ملکی ترقی کی راہیں روشن ہیں، اتحاد اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے...
غزہ کا بورڈ آف پیس نوآبادیاتی نظام کی نئی شکل، ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کانیانظام ہے، ایکس پر جاری بیان جماعت اسلامی پاکستان کے حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے امر...
چیف جسٹس کی زیر صدارت ماہانہ اصلاحات ایکشن پلان اجلاس،بار کے صدر، سیکریٹری دیگر حکام کی شرکت کیس کیٹیگرائزیشن کا عمل دوماہ میں مکمل ہو گا،سزائے موت ، فوجداری مقدمات کی جیل اپیلوں کا جائزہ،اعلامیہ سپریم کورٹ نے سزائے موت کی تمام زیر التوا اپیلیں 45 دنوں میں نمٹانے کا فیصلہ کر ...
جنگ بندی کے بعد پہلا بڑا اقدام،گھروں اور خیمہ بستیوں سے نکلنے کے احکامات جاری اسرائیلی فوج نے پمفلٹس گرائے ،اس میںلکھا تھا علاقہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے اسرائیلی فوج نے اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار جنوبی غزہ میں فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں اور خیمہ ب...
18ویں ترمیم ایک ڈھکوسلہ ثابت ہوئی اس کے نتیجے میں زیادہ تر اختیارات صوبائی دارالحکومت میں جمع ہو گئے ہیں( خواجہ آصف)یہ آگ ہے، ہوجاتا ہے،شہلا رضا کا گل پلازہ آتشزدگی پر تبصرہ الطاف حسین کے گن مین گوگا نے ایک دکان کو دو میں تقسیم کیا( عبدالقادر پٹیل)جب گوگا پلازہ بنوا رہا تھا ی...
27 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ،گلے میں پہنے لاکٹ کی مدد سے خاتون کو مصباح کے نام سے شناخت کر لیا ، تاجر تعاون کریں، ریڈ زون سے دور رہیں، دیگر حصے انتہائی کمزورہیں،ماہرین ایس بی سی اے ریسکیو اہلکاروں کو کوئی لاش نہیں ملی البتہ شک ہیعمارت کی بائیں جانب زیادہ لاشیں ہوں گی،وہاں راستہ ...