... loading ...
جولائی میں متوقع عام انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں نے جلسوں اور ریلیوں کے ذریعے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اگرچہ الزام تراشی کی سیاست اب بھی زوروں پر ہے اور زیادہ توجہ ایک دوسرے کی کردار کشی یا منفی باتیں اچھالنے پر ہے لیکن ملک اور عوام کے حقیقی مسائل اور ان کے حل کی باتیں بھی کی جانے لگی ہیں۔ اس حوالے سے پہل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کی ہے۔ اتوار کو لاہور میں پارٹی کے بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے نئے پاکستان کے نعرے کو عملی شکل دینے کے لیے گیارہ نکاتی ایجنڈے کا اعلان کیا۔ ایجنڈے کے نکات میں یکساں تعلیم، صحت کی بہتر سہولتیں، کرپشن کا خاتمہ، ٹیکس نظام میں بہتری، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ، زرعی ایمرجنسی کا نفاذ، انصاف، پولیس اصلاحات، مضبوط وفاق اور خواتین کے لیے جامع پروگرام شامل ہیں۔ اپنی پرجوش تقریر میں انہوں نے کہاکہ وہ ملک کو قرضوں سے نجات دلائیں گے نیب اورعدالتوں کو مضبوط بنائیں گے50لاکھ سستے گھر بنا کر غریبوں کو دیں گے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے۔ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کریں گے، ملک میں دس ارب درخت لگائیں گے اور دریائوں کو صاف کرانے کے علاوہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے۔ حکومت پنجاب کے ترجمان نے اگرچہ کہا ہے کہ یہ نکات
پہلے سے آئین پاکستان میں موجود ہیں جنہیں عمران خان نے ترتیب بھی تبدیل کیے بغیر سنا دیا ہے لیکن یہ کریڈٹ بہر حال پی ٹی آئی کو جاتا ہے کہ اس نے سب سے پہلے انتخابی منشور پیش کر دیا۔ اب تک دوسری جماعتیں اور ان کے رہنما مستقبل کے سیاسی پروگرام کا اجمالی خاکہ ضرور پیش کرتیرہے ہیں مگر باقاعدہ منشور کا اعلان کسی نے نہیں کیا۔
اتوار ہی کو کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بہت بڑا جلسہ منعقد کیا جس میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا اور عوام کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا۔ ان کی تقریر کا محور کراچی کی سیاست تھی اس لیے انہوں نے زیادہ تر کراچی کے مسائل تک خودکو محدود رکھا لیکن حالیہ مہینوں میں وہ روٹی، کپڑا اور مکان کے اس نعرے کو تواتر سے دہراتے رہے ہیں جس کی بنیاد پر پیپلزپارٹی نے1970کے انتخابات میں کلین سویپ کیا تھا۔ اس دوران حکمران پارٹی کے قائد میاں نواز شریف نے ایک مشاورتی اجلاس میں پارٹی لیڈروں کو انتخابی مہم شروع کرنے اور ناراض کارکنوں کو منانے کی ہدایت کی، وزارت عظمیٰ کے لیے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد قوم کے سامنے انہوں نے جو بیانیہ پیش کیا فی الوقت وہی ان کا منشور ہے ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن ا?ئندہ انتخابات موجودہ حکومت کی 5سالہ کارکردگی پر لڑے گی۔ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعد اتوار ہی کو مردان میں اس کا بہت بڑا جلسہ منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن اور سنیٹر سراج الحق نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے عزم کا اعادہ کیا اورکہاکہ یہاں مغرب کا ایجنڈا نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرپشن فری صرف ایم ایم اے ہی بنا سکتی ہے دوسری سیاسی پارٹیوں کے جلسے اور کارنر میٹنگز بھی شروع ہو چکی ہیں جس سے آنے والے چند مہینوں میں ملک کا سیاسی نقشہ واضح ہوتا جا رہا ہے اور نئے نئے نعرے اور دعوے سامنے آرہے ہیں۔ انتخابی مہم کو اصل مہمیز اس وقت ملے گی جب نگراں حکومت قائم ہو گی اور الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی پارٹیاں کم سے کم فی الوقت دشنام طرازی کی سیاست چھوڑ کر عوام کے مسائل اجاگر کریں اور اپنے انتخابی ایجنڈے میں ان کی فلاح وبہبود پر توجہ دیتے ہوئے ان کا حل پیش کریں تاکہ ووٹروں کو درست فیصلہ کرنے میں مدد مل سکے۔ سیاسی پارٹیوں کو پرامن منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنانے کے لیے ایک ضابطہ اخلاق کے اندر رہنا ہو گا تاکہ ہیجان اور افراتفری کا ماحول پیدا نہ ہو۔ عام انتخابات کو انتشار کی بجائے اتحاد اور ملک و قوم کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنانا از بس ضروری ہے۔
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...