... loading ...
ہمارے معاشرے میں روایات اور اقدار کی پاسداری کی باتیں بہت کی جاتی ہیں، مگر عملاً یہ پاسداری گھٹتی جا رہی ہے اور ان کا عملی مظاہرہ کم دیکھنے میں ا?تا ہے۔ یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ والدین روایات اور اقدار کو اپنی نئی نسل میں کیسے منتقل کریں؟ ایک باپ اپنے بیٹے کو اقدار کی باتیں کس طرح بتائے اور سمجھائے؟ ذیل میں اس بارے میں چند مفید مشورے دیے گئے ہیں۔ بچوں کو اپنے والدین کی زندگی اور خصوصاً ان کی بچپن کی زندگی سننے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ بچے کو اپنی زندگی کی کہانی سنائیں اور اسی کہانی کے ذریعے اسے سمجھانے کی کوشش کریں۔ والدین ان کہانیوں کے ذریعے اپنے بچوں کو معاشرتی اقدار کے بارے میں آگاہی دے سکتے ہیں اور انہیں اجاگر کر سکتے ہیں۔ کہانی سنانے کا مطلب لیکچر دینا نہیں۔ بچے عموماً لیکچر سے اکتا جاتے ہیںاور بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔ کہانیوں کے ذریعے انہیں بتایا جا سکتا ہے کہ اپنی زندگی معاشرتی اقدار کے مطابق گزاریں۔ آپ کے عمل سے بچے متاثر ہوتے ہیں اور یہ ان کی شخصیت کی تعمیر میں اہم ہوتا ہے۔ اگر آپ روایات اور اقدار سے کوسوں دور ہیں تو بچوں کو کیسے ان کی تلقین کریں گے! بچے اور خاص طور پر کم عمر بچے نقل کر کے سیکھتے ہیں۔ یہ آپ کی باتوں کو غور سے سنتے ہیں اور پھر یہ نوٹ کرتے ہیں کہ آپ کے قول و فعل میں یکسانیت ہے یا تضاد ہے۔ اپنے یقین اور مذہبی لگاو سے ان کو روشنا س کروائیں۔ ان کو یہ احساس دلائیں کہ وہ عملی طور پر اکیلے نہیں ہیں بلکہ بہت سے لوگ ہیں جو روایات اور اقدار کا خیال رکھتے ہیں۔ آپ جب ان کو ساتھ لے کر عبادت کریں گے اور مذہبی تقاریب میں جائیں گے تو وہ اسے اپنائیں گے اور ان کا اعتقاد مضبوط ہو گا۔
اس امر کا خیال رکھیں کہ آپ کے علاوہ بچے کو اقدار کی تعلیم جو دے رہا ہے وہ کون ہے۔کوئی استاد، دوست، رشتہ دار وغیرہ جو بھی ہو اگر وہ آپ کے بچے کے ساتھ کچھ وقت گزارے گا تو اس پر لازمی اثر انداز بھی ہوگا۔ جو لوگ آپ کے بچے کے قریب ہیں، پتہ کریں کہ ان کی اقدار کیا ہیں۔ ان کو یہ بتایا جائے کہ ضروری نہیں کہ اقداروروایات کی پاسداری سے ہمیشہ فائدہ پہنچے۔ یعنی اقدار کی پاسداری میں ہمیشہ نفع اور نقصان کو نہیں دیکھنا چاہیے۔ بچوں سے ایسے سوالات کریں کہ جس سے اقدار و روایات کی باتوں کو تقویت ملے۔ ان سے ایسے سوالات کریں جو ان کے لیے باعث کشش ہوں اور بحث کا موقع ملے۔ کسی جھگڑے کی صورت میں بچے سے سوال اس طرح کیا جا سکتا ہے ’’ لڑائی جھگڑے کے بارے میں تمہارے کیا خیالات ہیں؟‘‘ اس کی بات کو سن کر بات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ نرم لہجے میں سمجھائیں۔ بات کہنے کا طریقہ آسان ہو اور اسے دلچسپ انداز سے پیش کریں۔ جن دنوں آپ خود بچے تھے تو کسی طرح کی کہانیاں پڑھا کرتے تھے؟ یقینا ان میں سبق آموز کہانیاں بھی ہوں گی۔ ان کو وہ کہانیاں سنائیں۔ دیومالائی کہانیاں بچوں کی فوراً توجہ حاصل کر لیتی ہیں اور آسانی سے ہلکی پھلکی بحث کا آغازہو سکتا ہے۔ ڈرائننگ اور پینٹنگ کرتے ہوئے بچوں کو اقدار اور روایات کو تصویری شکل میں پیش کرنے کا کہا جا سکتا ہے۔ اس طرح بچے خود سے سوچتے ہیں اور تخلیق کرتے ہیں تو زیادہ جلدی سیکھ جاتے ہیں۔ ان کی جانب سے دوسروں کی مدد کرنے کی حوصلہ افزائی کریں اور ایسے معاملات میں شامل کریں جو مثبت اقدار کے فروغ کے لیے ہوں۔ اپنے گھر میں روایات کے بارے میں سب سے کھل کر بات کریں۔
اس سے بچے کو احساس ہوگا کہ اس کی بہت اہمیت ہے اور ایسا نہیں ہے کہ اس کو نظر انداز کیا جائے۔ عام بول چال میں بھی اس کا احساس دلاتے رہیں۔ اقدار کے حوالے سے اپنے بچے سے جو توقعات ہوں وہ انہیں بتائیں۔ انہیں یہ بھی بتائیں کہ انہیں ان پر پورا اترنا چاہیے۔ سب سے اہم یہ ہے کہ آپ خود کو بھی اقدار اور روایات کا پابند بنائیں تبھی بچہ آپ کی توقعات پر پورا اترے گا۔
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...
متعلقہ ممالک کو نئے معاہدے کیلئے راغب کریں،محکمہ خار جہ کا امریکی سفارتخانوں کو پیغام معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے،ہرمز کاروبار کیلئے تیار ، ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ ک...
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...