... loading ...
پاکستان ذہین، صلاحیتوں سے مالا مال اور محنتی لوگوں کا ملک ہے اور انہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں دنیا سے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ نوبل انعامات اور دوسرے بین الاقوامی ایوارڈز اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ یہ کامیابیاں ضروری سہولتوں سے محروم اور کمزور تعلیمی نظام کے باوجود حاصل کی گئیں۔ ماہرین اس بات سے متفق ہیں کہ اگر ہمارے ہاں تعلیم عالمی معیارکے مطابق سستی اور عام ہوتی اور اس شعبے میں ہر کام میرٹ پر ہوتا تو ہمارے طالب علم اور اسکالر اپنے کارہائے نمایاں سے ملک کو تعمیر و ترقی کی بلندیوں پر پہنچاسکتے تھے مگر بد قسمتی سے جس طرح دوسرے شعبوں میں ہم وقت کے تقاضے پورے نہیں کرسکے اسی طرح تعلیم کے میدان میں کما حقہ ترقی نہیں کرسکے۔ اس حوالے سے سب سے بڑا مسئلہ تعلیمی اداروں میں میرٹ پر تقرریوں کا فقدان ہے۔ چیف جسٹس ا?ف پاکستان میاں ثاقب نثار نے مفاد عامہ کے مقدمات کی سماعت کے دوران چاروں صوبوں میں بہت سے شعبوں میں ہونے والی بے قاعدگیوں، گھپلوں اور خامیوں کا نوٹس لیا ہے، ان میں تعلیم کا شعبہ بھی شامل ہے۔ لاہور میں میرٹ کے برخلاف تقرریوں کے حوالے سے ایک از خود نوٹس کی سماعت کے دوران انہوں نے چار سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو مستعفی ہونے کا حکم دیتے ہوئے سرچ کمیٹی کو 6ماہ میں میرٹ پر ان کی جگہ مستقل تقرریوں کی ہدایت کی ہے۔ تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، ان کے حکم کی تعمیل میں مستعفی ہوگئے جبکہ ایک کے انکار پر اس کو معطل کردیا گیا۔ عبوری عرصے میں ان یونیو ر سٹیوں کے سینئر ترین پروفیسروں کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا جائے گا۔
جناب چیف جسٹس نے میرٹ کے برخلاف تقرریوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پنجاب میں تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے۔ درحقیقت پنجاب ہی نہیں تقریباً تمام صوبوں میں تعلیم کی یہی صورتحال ہے۔ قیام پاکستان کے بعد ملک میں زیادہ تر اسکول کالج اور یونیورسٹیاںسرکاری تھیںاچھے نجی اور مشنری ادارے بھی موجود تھے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تقرریوں اور طلبہ کے داخلوں سمیت تمام امور میں میرٹ کو بہت اہمیت حاصل تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ تعلیم تجارت بننے لگی ا?ج ملک کا شاید ہی کوئی علاقہ ہو جہاںگھوسٹ سرکاری سکول، گھوسٹ اساتذہ اور گھوسٹ طالب علم نہ ہوں۔ علاقے کے بااثر لوگ سکولوں میں زیادہ تر اپنی پسند کے نالائق لوگوں کو رکھوالیتے ہیں بعض جگہوں پر اسکول محض کاغذات میں ظاہر کئے جاتے ہیںحقیقت میں ان کا کوئی وجود نہیں ہوتا۔ ان گھوسٹ اسکولوں میں کاغذی ٹیچر بھی ہوتے ہیں جن کی تنخواہوں کی رقم کرپٹ لوگوں کی جیبوں میں جاتی ہے۔ ایسے کئی اسکول چھاپوں کے نتیجے میں بند بھی ہوئے، کالجوں اور یونیو ر سٹیوں میں خواہ وہ سرکاری ہوں یا نجی، میرٹ پر تقرریاں کم ہی ہوتی ہیں۔ نجی شعبے میں بھاری فیسیں وصول کرنے والے اسکولوں اور کالجوں کی جو بھر مار نظر آتی ہے ان میں اکثر معمولی معاوضوں پر میرٹ پر پورا نہ اترنے والے ٹیچر رکھ لیے جاتے ہیں۔ یونیورسٹیوں میں اتنا تحقیقی کام نہیں ہو رہا جو کسی یونیورسٹی کا لازمی خاصہ ہے۔
میرٹ کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں ہمارے اکثر سکالر باہر جانے پر مجبور ہیں یہ صورتحال یقیناً ملک میں ’’تعلیم کا بیڑہ غرق‘‘کرنے کے مترادف ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پورے تعلیمی نظام کا از سر نو حقیقت پسندانہ جائزہ لیا جائے۔ معیار تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تدریسی اور انتظامی شعبوں میں سیاسی تقرریاں بند کی جائیں اور خالصتاً میرٹ پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے۔ یونیورسٹیوں میں اساتذہ کے لیے پی ایچ ڈی ہونا لازمی قرار دیا جائے، سرکاری تعلیمی اداروں میں ’’معائنے‘‘ کا پرانا نظام رائج کیا جائے اور نجی شعبے کے اداروں کے لیے ملازمتوں کا اعلیٰ معیار مقرر کیا جائے جس پر پورا نہ اترنے والے اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے۔ تعلیم کے شعبے کو موثر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تعلیمی اصلاحات پر فی الفور کام شروع کر دیا جائے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...