... loading ...
سندھ کی طرح صوبہ پنجاب کے سرکاری محکمہ صحت میں سو سے زائد غیر معیاری دوائوں کا اسکینڈل سامنے آچکا ہے یہ دوائیں ملکی اور غیر ملکی دوا ساز اداروں کی تیار کردہ ہیں۔ حکومت پنجاب نے مذکورہ ادویہ کا ستعمال صوبے بھر میں روک دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے چونکہ یہ دوائیں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے مریضوں کیلئے خریدی گئیں تھیں اور قواعد کے مطابق ان اداروں کے نمونوں کو جب لیبارٹری میں تجزیئے کیلئے بھیجا گیا تو یہ غیر معیاری پائی گئیں جن میں کھانسی کا شربت سینکوس بچوں کے دو سیرپ اکنمنٹین ڈی ایس اور اماکسل، ڈیارٹن، انیک ایس آر100، الیوفن، سموا، کیور-100، کیلا موکس و دیگر امراض میں استعمال ہونے والی دوائیں شامل ہیں جن میں امراض قلب، ہیپا ٹائٹس، جسم کےدرد، گلے کے امراض، تیزابیت اور اینٹی بائیو ٹیکس، بخار کی دوائیں شامل ہیں یہ دوائیں تو لیبارٹری ٹیسٹ کے باعث پکڑی گئیں لیکن انہی دوا ساز اداروں کی یہی دوائیں جو براہ راست ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے بازار میں فروخت ہوتی ہیں وہ تو میڈیکل اسٹوروں سے مریض خرید کر استعمال کرتے ہیں جب تک کوئی ڈرگ انسپکٹر بازار سے ان کے نمونوں کا تجزیہ نہ کرائے اس وقت تک تو یہ استعمال ہوتی رہتی ہیں ان کو روکنے ، پکڑنے کا کوئی میکنزم نہیں ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے اس کیلئے کیا اقدامات بروئے کار لائے ہیں اس کا کوئی علم نہیں ہے گو کہ پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ نے اپنے اجلاس میں ادویہ کے71کیسز پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، 39کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے 3 کیسز میں دوا ساز اداروں کو وارننگ جاری کی گئی ہے تا ہم ان دوائوں پر پابندی ڈی ٹی ایل کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ سرکاری ہسپتالوں اور ضلعی صحت دفاتر سے خریدی جانے والی دوائوں کے نمونے لے کر تجزیہ کیلئے بھجوانے کا نظام سندھ کے مقابلے میں پنجاب میں زیادہ بہتر نظر آتا ہے جب ہی تو سال رواں میں ایک سو سے زائد دوائیں غیر معیاری ہونے کا معاملہ سامنے آسکا ہے جبکہ اس کے برعکس آپ کو یہ جان کر یقیناً حیرت ہوگی کہ سندھ میں گزشتہ کئی سال سے سرکاری ہسپتالوںمیں خریدی جانے والی دوائوں کی جانچ پڑتال کا کام سرے سے نہیں ہو رہا ہے اگر محکمہ صحت ہمارے دعویٰ کی ترید کرتا ہے تو ہمارا سوال ہے کہ وہ گزشتہ تین سال کے دوران سرکاری طور پر خریدی جانے والی دوائوں کی لیبارٹری تجزیے اور صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دے سندھ میں صرف شیلف لائف دیکھ کر میڈیسن کو درست اور معیاری قرار دینے کا کھیل لو اور دو کی بنیادوں پر جاری رہا ہے کسی ڈرگ انسپکٹر نے تین سالوں میں صوبے بھر کے کسی سرکاری ہسپتال سے کوئی نمونے تجزیے کیلئے تحویل میں لئے ہیں تو محکمہ صحت سندھ اس کا ریکارڈ پیش کرے حد تو یہ ہے کہ رواں سال میں ایورسٹ فارما کی بندش کے فیصلے کے بعد رواں مالی سال میں کسی بھی سرکاری ہسپتال یا ضلعی اور ڈویژنل صحت دفاتر سے دوائوں کے کوئی نمونے تجزیے کیلئے حاصل نہیں کئے گئے ہیں یہ سندھ کے مریضوں اور غریب عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے کیا اسے ہی صحت کے ہنگامی اقدامات کہا جاتا ہے گو کہ پنجاب میں پورا عرصہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے منتخب رکن کے ذریعے صوبے کی وزارت صحت چلانے کے بجائے نامزد مشیر کے ذریعے چلائی اور منتخب وزیر صحت افضل سندھو کو چند ہفتوں میں وزیراعلیٰ نے گھر بھیج دیا تھا لیکن سندھ میں وزیر صحت سیکریٹری صحت کے سامنے بے بس ہونے کے باعث اور سیکریٹری صحت کی توانائی زیادہ تر کرپشن اور کمیشن پر مرکوز ہونے کے باعث سندھ میں بغیر تجزیئے کی دوا مریضوں کو استعمال کرائی جاتی رہے اس بیڈ گورننس کے باوجود دعویٰ یہ ہے کہ ہم پھر منتخب ہوں گے اللہ جانے سندھ کے عوام کا مستقبل کیا ہو گا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...