... loading ...
میت کو ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل کرنا
سوال:ہمارے خاندان کے کچھ لوگ کراچی میں رہتے ہیں اور کچھ گاؤں میں ،ہمارے ایک رشتہ دارکاکراچی میں انتقال ہوا،اس کی میت گاؤں لے کرجانی ہے،جب کہ اس کی فیملی کراچی میں رہائش پذیرہے،اب سوال یہ ہے کہ اس کاجنازہ کہاں پڑھاجائے گا؟کراچی میں یاگاؤں میں؟یادونوں جگہ؟اگر دوجگہ پرجنازہ نہیں ہوسکتاتوغائبانہ نمازجنازہ کی کیاحیثیت ہے؟
جواب:سب سے پہلے یہ جان لیں کہ شرعی حکم یہ ہے کہ جس جگہ کسی شخص کی وفات ہو اسی جگہ تدفین کی جائے، کسی اور جگہ جو دو تین میل دور ہو،بلا ضرورت شرعی میت کومنتقل کرنا مکروہ ہے۔لہذا جب آپ کے عزیز کا انتقال کراچی میں ہواہے تونماز جنازہ وتدفین وتدفین یہیں کرنی چاہیے۔تاہم اگرمیت
کومنتقل کرتے ہیں تو اس صورت میں اگرکراچی میں جنازے کی نماز اداکردی گئی یعنی میت کے ولی(مثلاوالد ،بیٹاوغیرہ) نے نمازجنازہ پڑھ لی یاان کی اجازت سے نمازِجنازہ اداکردی گئی تواب دوبارہ گاؤں میں نمازجنازہ پڑھنا جائزنہیں ہے،یہی احناف کاقول ہے۔البتہ اگرولی کی اجازت کے بغیراجنبی لوگوں نے میت کی نمازِجنازہ اداکی تواس صورت میں ولی کواعادے کاحق حاصل ہوگا۔لیکن اس صورت میں بھی جولوگ پہلے نمازجنازہ پڑھ چکے ہوں ان کوولی کے ساتھ دوبارہ پڑھناجائزنہیں ہوگا۔ نیزاحناف کے ہاں غائبانہ نمازجنازہ بھی جائزنہیں ہے،نمازجنازہ صحیح ہونے کے لیے جنازہ کاسامنے ہوناشرط ہے۔فتاویٰ شامی میں ہے:”فلاتصح علی
غائب وصلاۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم علی النجاشی لغویۃ اوخصوصیۃ۔ (باب صلوۃالجنازۃ،2/209،ط:سعید)
غصہ سے بچنے کی دعا
سوال:غصہ بہت آتاہے،جس کی وجہ سے پریشان ہوتاہوں اور سکون بھی غارت ہوتاہے ،غصہ ختم کرنے کے لئے کوئی دعابتلادیں۔
جواب:غصہ کے وقت ’’اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم‘‘ پڑھنا چاہیے،حدیث شریف میں ہے اس سے غصہ ٹھنڈاپڑجاتاہے۔(معارف الحدیث 5/157)نیزقرآن کریم کی آیت ’’والکظمین الغیظ والعافین عن الناس واللہ یحب المحسنین ‘‘پڑھتے رہناچاہیے۔اورپانی پر دَم کرکے بھی پی سکتے ہیں۔(قرآنی مستجاب دعائیں)
مسجد میں خوشبو استعمال کرنا
سوال:مسجدمیں خوشبوکے لیے روم اسپرے استعمال کرناجائزہے یانہیں؟اور اگرقباحت ہے توبتادیجیے۔
جواب:مساجد کوپاک صاف رکھنا،اور معطرکرناشرعاً پسندیدہ اور مطلوب ہے۔ابن ماجہ شریف میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجدمیں قبلہ کی جانب ناک کی ریزش دیکھی ،غصہ کی وجہ سے آپ کے چہرہ انورکارنگ سرخ ہوگیا،ایک انصاری عورت کھڑی ہوئی اور اْسے کھرچ دیااور اس کی جگہ عطر مل دیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ عمل دیکھ کرفرمایا: بہت اچھاکیا۔(سنن ابن ماجہ،کتاب المساجد،ص:55) نیزحضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ہرجمعہ کونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجدمیں خوشبوکی دھونی دی جاتی تھی۔نیزایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے ،آپ نے فرمایا:محلوں میں مسجدیں بناؤ،اور ان کوپاک معطررکھو۔(مشکوۃ،ص:69،معارف الحدیث ،جلدسوم،ص:118)
لہذامساجدکوخوشبوسے معطررکھنادرست اور جائزہے، اس کے لیے اسپرے بھی استعمال کرسکتے ہیں ، دھونی بھی دے سکتے اور اگربتی بھی جلاسکتے ہیں۔البتہ دھونی دینے یااگربتی کی خوشبوکے لئے ان اشیاء کومسجد سے باہرجلاکرلایاجائے تاکہ مسجددھوئیں اور ماچس کی بْووغیرہ سے محفوظ رہے۔
ختنے کے موقع پر دعوت کرنا
سوال:ختنے کی دعوت میں شرکت کرنا کیسا ہے؟ ہمارے علاقہ میں ختنہ کی دعوت تقریبا لازمی کرتے ہیں۔ دعوت میں شرکت نہ کرنے والوں سے سختی سے ناراض ہوتے ہیں۔
جواب:ختنہ تومسنون عمل ہے،لیکن ختنہ کی دعوت کرناشریعت میں ثابت نہیں ہے،مسنداحمدبن حنبل کی ایک روایت کے مطابق صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اس دعوت کاناپسندیدہ ہونابھی منقول ہے۔اور سوال میں ذکرکردہ تصریح کے مطابق جب اس دعوت کولازمی سمجھاجاتاہو،باقاعدہ لوگوں کوجمع کیاجا تاہو اورشرکت نہ کرنے کی صورت میں ناراضگی رکھی جاتی ہوتواس کے ناجائزہونے میں کوئی شبہ نہیں۔تفصیل کے لئے احسن الفتاویٰ جلد:8،ص:155ملاحظہ فرمائیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...