... loading ...
شام کے شہر روما میں مبینہ طور پر زہریلی گیس کے حملے میں کم از کم 100افراد جاں بحق ہوگئے، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شامی صدر بشار الاسد کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ ٹرمپ نے ٹویٹ پر شامی اتحادیوں روس اورایران کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مذکورہ حملے میں ذمہ دار قرار دیا۔ برطانیا نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا کوئی جواز نہیں۔ یورپی یونین نے روس اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ شامی حکومت کو روکیں۔ دوسری جانب شامی حکومت اور روس نے کیمیائی حملے کی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے، ماسکو نے اس ضمن میں خبردار کیا ہے کہ جھوٹی رپورٹوں کو شام پر حملے کے لیے جواز نہیں بننے دیں گے، شام میں امریکا کی عسکری مداخلت کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔ سرزمین شام پر شب ظلمت کے اندھیرے گہرے اور خون مسلم کی ارزانی بڑھتی چلی جارہی ہے تو اس کی بنیادی وجہ دنیا کی مختلف قوتوں کے شام سے وابستہ مفادات ہیں۔
عرب دنیا میں 18دسمبر 2010ء کو تیونس سے شروع ہونے والی انقلابی لہر نے خطے کے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مصر، یمن، لیبیا، عراق اور شام میں خانہ جنگی شروع ہوگئی۔ تیونس، مصر، لیبیااور یمن میں حکمرانوں کیخلاف احتجاجی تحریکیں کامیاب ہوگئیں تو اسے ’’عرب بہار‘‘ قرار دیا گیا کہ عوام کو موروثی بادشاہتوں اور فوجی آمریتوں کے تسلط سے آزادی مل رہی تھی،لیکن بدقسمتی سے ان عوامی تحریکوں کو ناکام بنانے اور مسلم دنیا میں خانہ جنگی شروع کرانے کی خواہشمند طاقتیں اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوگئیں اور ملک شام اس خوں ریزی کا سب سے بڑھ کر نشانہ بنا۔2011ء کے اوائل میں بشار الاسد کے خلاف مسلح بغاوت ہوئی جس میں باغیوں کو بڑی برق رفتاری سے کامیابیاں ملیں، دمشق پر باغی حملہ زن ہوا ہی چاہتے تھے کہ شام کو ایران کی مدد حاصل ہوگئی، باغیوں کے قدم رک گئے تو دنیا میں وحشت و بربریت کی علامت داعش اس قضیے میں کود پڑی۔ شام کے ساتھ روس، چین، ترکی اور امریکا سمیت بہت سے ممالک کے مفادات و تحفظات تھے، یوں ان سب ممالک کی لڑائی کا میدان سرزمین شام بن گئی، جس میں ایک اندازے کے مطابق پچھلے سات برس میں ایک تہائی شامی لقمہ اجل بنے۔
بشار الاسد کے حامیوں کو خدشہ ہے کہ باغیوں کی کامیابی ان کے صنعتی و تجارتی مفادات کے لیے خطرہ ہے چنانچہ وہ خم ٹھونک کر اس کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ کاش اس خانہ جنگی کے آغاز میں ہی یہ معاملہ اندرون ملک ہی مذاکرات سے طے کر لیا جاتا، بیرونی مداخلت کی راہیں مسدود کردی جاتیں تو یہ قیامت شام پر نازل نہ ہوتی لیکن افسوس ایسا نہ ہوسکا۔ جس کی ذمہ داری بشار الاسد پر ہے تو باغی بھی اتنے ہی ذمہ دار ہیں۔ اس المناکی پر ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ عالمی طاقتیں اور خطے کے چیدہ ممالک سر جوڑ کر بیٹھتے اور اس مسئلے کاکوئی مستقل حل نکالتے لیکن صدحیف کہ صورتحال اس کے برعکس رہی اور اب بھی جوں کی توں ہے، عالمی طاقتیں اور خطے کے ممالک جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے بجائے خود اس جنگ کا حصہ بن کر شامیوں کے قتل عام میں شریک دکھائی دیتے ہیں۔
یہ امر قابل غور ہے کہ کہ شامیوں کی آزمائش کے دن ختم ہونے میں کیوں نہیں آرہے؟ اس کا جواب ہے کہ عالمی طاقتیں فی الحقیقت اس ملک میں اپنی جنگ لڑ رہی ہیں۔ اس کا ثبوت مذکورہ حملے کے بعد امریکا اور روس کے بیانات ہیں۔ ایسا ہے تو پھر یہ اقوام متحدہ، عرب لیگ اور او آئی سی کس مرض کی دوا ہیں؟ کیا یہ محض کاغذی تنظیمیں یا ادارے ہیں؟ عرب لیگ اور اوآئی سی جیسے مردہ گھوڑوں سے تو خیر کوئی توقع ہی عبث ہے، کیا وجہ ہے کہ اقوام متحدہ جیسے ادارے کو اکیسویں صدی کا سب سے بڑا المیہ دکھائی نہیں دے رہا؟ کیا اس لیے کہ اس میں امریکا بھی ایک فریق ہے؟ اگر ایسا ہے تو دنیا میں جنگوں کو روکنا ممکن نہ ہوگا۔ عالمی برادری، برطانیا اور یورپی یونین اس جنگ میں شریک ممالک کی بجائے اقوام متحدہ کو شام کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے پر قائل کریں، ورنہ یہاں سے اٹھنے والے شعلے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...
کویت کی الشویخ بندرگاہ پر3بحری جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر 3میں آگ بھڑک اٹھی تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتیں نشانہ ،میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں 6امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کرد...
اپنی ہی سمری خود مسترد کرکے وزیر اعظم نے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،امیر جماعت وزیراعظم پروٹوکول کی 36گاڑیوںمیںایک تعزیت اور شادی کی مبارکباد دینے کراچی آئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرول پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ادارہ نور حق میں پ...
بزدل امریکی اور صہیونی افواج میں اپنے فوجی اڈوں کا دفاع کرنے کی ہمت نہیں ، دہشتگردفورسز نے ایرانیوں کونشانہ بنایا،جہاں ملیں انہیں ختم کردو ، پاسداران انقلاب کی عوام کو دور رہنے کی ہدایت اسلامی جنگجوؤں کی کارروائیوں کے خوف سے معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی ...
سفیر اور عملہ محفوظ،سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب اسرائیل نے شدید بمباری کی تاہم تمام سفارت...
موٹر سائیکلصارفین کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ذرائع وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر ک...
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے تقریباً 14 فیصد علاقے کو خالی کرنے کی دھمکیاں جارحیت کا شکار معصوم بچپن، ایک ماہ کے دوران 121 بچے جاں بحق، یونیسف کی رپورٹ اقوامِ متحدہ کے بچوں کے عالمی ادارے (UNICEF) نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی جارحیت کے نتیجے میں بچوں پر ہونے والے...
حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،اجلاس میںعالمی سطح پر تیل و گیس کی فراہمی اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لیا شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی، وزیراعظم ...
بانی عمران خان کے بیٹے نے بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب کیا سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس مشترکہ موجودگی کو پاکستان مخالف لابنگ قرار دیا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے پاکستان مخا...
رات ساڑھے 8بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کیلئے تیار ہیں ملکی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،چیئرمین سندھ تاجر اتحاد تاجر برادری نے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا رات ساڑھے 8 بجے شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطاب...