... loading ...
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم میڈلزکی دوڑ سے باہر ہوگئی پول ’’بی‘‘ میں انگلینڈ اور بھارت کی فتوحات سے اگر مگر کا چکر ختم ہوگیا۔ پاکستان نے پول ’’بی‘‘ میں ویلز،بھارت اور انگلینڈ کیخلاف میچز برابر کھیلے، ٹیم کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں باقی رہنے کا انحصار اس بات پر تھا کہ ملائیشیا اور بھارت کا میچ ڈرا ہو، پاکستان ملائیشیا کو ہرائے جبکہ بھارتی ٹیم آخری میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا شکار ہو جائے، بلوشرٹس نے اس کی نوبت نہیں آنے دی اور ملائیشیا کو 2-1 سے مات دیتے ہوئے 7پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، انگلینڈ نے ویلز کو 3-2 سے زیر کرکے اتنے ہی پوائنٹس لے کر فائنل فور میں رسائی پائی، پاکستانی ٹیم بدھ کوملائیشیا کیخلاف میدان میں اترے گی۔ اس میچ میں فتح وشکست سے قطع نظرگرین شرٹس کا ایونٹ میں سفر ختم ہوچکا۔
آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلھت گیمز میں منگل کو کھیلے گئے ہاکی کے مقابلوں میں انگلینڈ نے ویلز اور بھارت نے ملائیشیا کو شکست دے کر پول بی میں 7 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔پاکستان نے اب تک ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے تینوں میچ ڈرا کیے ہیں جہاں ٹیم نے ویلز کے خلاف اپنا افتتاحی میچ 1-1 سے ڈرا کیا جس کے بعد بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میچ 2-2 گول سے برابر رہے۔
پاکستان کا ایونٹ میں ملائیشیا سے میچ باقی ہے لیکن فتح حاصل کرنے کی صورت میں بھی قومی ٹیم اگلے راؤنڈ میں نہیں پہنچ سکے گی جہاں دونوں ہی ٹیموں کے 3، 3 پوائنٹس ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فتوحات کی ہیٹ ٹرکس مکمل کر کے کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
منگل کو کھیلے گئے گروپ اے کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 5 گولز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔کیویز کی طرف سے رسل نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔اسی گروپ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے کینیڈا کو 4-0 گولز سے شکست دے کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست...
حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، عدالت،پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دیدی وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت خیبرپختونخوا میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور...
عدالت کی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت، مقدمے کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت ک...
قیمتوں میں بار بار ردوبدل سے ڈیلرز کو بھاری نقصان، ماہانہ بنیادوں پر قیمتیں مقرر کرنے اور 8 فیصد منافع دینے کا مطالبہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے اور قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر تبدیلی کا طری...
ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا،ترجمان ایس پی ایس سی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پ...
بشریٰ بی بی نے علاج اور سرجری کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا، عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو...
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...