... loading ...
پوری قوم سیاسی قیادت کےکمیشن اور کرپشن کے باعث کسی نہ کسی مرض کا شکار ہے ۔جبکہ ملک کی اشرافیہ اپنی نجانے کن بیماریوں کا علاج کرانے کیلئے عدالتوں سے اجازت لے کر بیرون ممالک میں علاج کیلئے جا رہی ہے حد تو یہ ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین جیسے لوگ جونجی طورپر سیون اسٹار میڈیکل کالج کے ساتھ فائیو سٹار ہسپتال رکھنے کے باوجود اپنا علاج بیرون ممالک میں کرانے کیلئے جاتے ہیں ۔ اس کامطلب تویہ ہوا کہ پورے ملک سمیت ان کے اپنے ذاتی ہسپتال میں ان کی بیماری کا علاج کرنے والا معالج یاوہ جدید سہولیات موجود نہیں ہیں جس کی انہیں ضرورت ہے۔ طبی جرائم ہمارے ملک کےصحت وطب کے نظام کاایک علیحدٰہ مکمل مضمون ہے جس کابر سبیل تزکرہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہماری سیاسی قیادت اپنے علاج معالجے یا اپنے اہل خانہ کے علاج کیلئے ملک کے سرکاری اور نجی صحت کے اداروں پر اعتماد نہیں کرتے ہیں ۔جبکہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جناب میاں ثاقب نثارنے ہسپتالوں کی حالت زار کےاز خود نوٹس کی سماعت کے دوران مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت میں 14آنے کا کام نہیں کیا مطالبہ تعریفی کلمات کاکرتے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے نشتر میڈیکل کا لج کے وائس چانسلرکی تعیناتی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں جبکہ چیف جسٹس پاکستان کی سر براہی میں ہسپتالوں کے فضلے سےمتعلق ازخودنوٹس کی بھی سماعت ہوئی۔ مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر عدالتی کمیشن نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کئی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی اسامیاں ہی خالی پڑی ہوئی ہیں اور اسی دوران معاینہ ٹیم کو لکڑی کی راکھ دکھائی گی جو ہسپتال کے طبی فضلے کی نہیں تھی۔قارئین کرام یہ پاکستان کاوہ صوبہ پنجاب ہے ،جس کی ترقی اور طبی سہو لیات کاوفاقی حکومت ہی نہیں بلکہ پنجاب حکومت بھی سرکاری خزانے کے ذریعے اشتہار کے ذر یعے عوام میں یہ چرچاکرتی ہے کہ پنجاب صحت کی سہولیات کے حوالے سے کوہ ہمالیہ تک جا پہنچا ہے جبکہ اس کی کارکردگی کا یہ حال ہے کہ طبی فضلے کو جدید سائنٹیفک طریقے سے تلف کرنے کے بجائے عدالتی معائنہ کمیشن کو لکڑی کی راکھ دکھا کر عدالت عظمیٰ کی اآنکھوں میں دھول جھونک کر ووٹ کی عزت کی آڑ میں اپنے آپ کو معصوم قرار دینے کے تاثر سے عوام کے ساتھ مزید سنگین مذاق کیا جاتا ہے۔ پنجاب کی جمہوری حکومت عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے کو وزیر صحت بنانے کے بجائے وزارت صحت جیسی حساس نوعیت کی وزارت نامزد مشیر کے ذریعے چلاتی ہے۔ یہ اقدام ہی ووٹ کی عزت اور توقیر کو جاننے کیلئے کافی ہے جبکہ سندھ میں بھی وزیرصحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کے سینیٹر بننے کے بعد سے تاحال وزارت صحت کاقلمدان کس کے پاس ہے۔صوبہ میں ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجوداس بات کو حکومت سندھ نے واضح کرنا اس لئے ضروری نہیں جاناکہ اسے صوبے کے عوام کی صحت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،جبکہ چیف سیکریٹری سے زیادہ طاقتور سیکریٹری صحت ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو غریب مریضوں کے اربوں روپے کے فنڈز میں ،جہاں ہرروز انہیں عدالتوں کی سیڑھیاں چڑھنااترنا پڑ رہی ہیں وہیں انہیں اپنے آپ کواحتساب سے بچانے کیلئے اپنے من پسندافسروں کو قربانی کا بکرابنانابھی پڑ رہاہے جبکہ نواب شاہ اور تھر میں بچوں کی ہلاکت کا سنگین معاملہ کا سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آناباقی ہے لیکن سیکریٹری صحت کے دامن پر سنگین الزامات کے دھبوںکے باوجود ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلارضاپوری ڈھٹائی کے ساتھ ڈائویونیورسٹی میں کھڑی ہو کر یہ بتا رہی ہیں کہ سندھ میں امراض قلب کے مر یضوں کیلئے ہم نے جو کام کیا ہے وہ بے مثال ہے لیکن ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی شرح میں اضافے کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ذرا...
سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا جائے گا ، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرنے کا فیصلہ سلامتی کونسل اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان ک...
ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستا...
امبالا سے اڑنے والے طیاروں کو واپس بھگانے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے واپس امبالا جانے سے گریز‘ سری نگر پر لینڈ پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیا...
تیسرے ملکوں کے پرچم بردار جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا بھارت نے پاکستان کی ایکسپورٹ کو متاثر کرنے کے لیے نیا ہتھکنڈا اختیار کرلیا، رپورٹ بھارت نے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت پر وار کرتے ہوئے پاکستانی کنٹینرز لے کر بھارتی بندرگاہ پر لن...
وفاقی وزرا کی تنخوا ہیں2لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزارروپے کر دی گئیں صدر مملکت نے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا سرحدوں پر تناؤ اور ملک کے جنگی حالات سے دوچار ہو نے کے باوجود حکمران اپنے اپنے اللوں تللوں میں کوئی کمی کرنے کو تیار نہیں۔ بھارت کی طرف سے ب...
کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے جب مناسب وقت آئے گا تو پاکستان اجلاس بلانے کی درخواست کرے گا دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے ، نہ صرف پاکستان بلکہ شمالی امریکا تک کے معاملات میںیہ بات دستاویزی ...
ہمارے لوگوں کو بے عزت کروگے ، ہماری نسل کشی کروگے ، ہماری خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹو گے ، ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینکو گے تو اس کے بعد بھی آپ کہو گے کہ ہم خاموش رہیں ہم پاکستان کی پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام فورمز پر گئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کان...
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر رپورٹ جاری عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 180ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔عالمی پریس فریڈم ان...
بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے با...
موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریا...