... loading ...
محکمہ صحت سندھ اور محکمہ خزانہ کے ارباب اختیار کی طلسماتی کرشمہ سازیوں کی بناء پر ہیلتھ الائونس تو منظور ہوگیا لیکن بالآخر جہاں سے چلے تھے معاملہ پھر وہیں پہنچ گیا۔ محکمہ صحت کے 72 ہزار ملازمین کی پیرا میڈیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی سپریم کونسل ہیلتھ الائونس کے اجراء کا نوٹیفکیشن لے کر بھی گوں مگوں صورتحال سے دوچار ہے کہ وہ اس موقع پر خوشی منائے یا بیورو کریسی کا ماتم کرے جبکہ دوسری جانب ہیلتھ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی والوں کے دل دماغ ایک نہیں تھے صرف دکھاوے کے لئے وہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے جس کا انجام یہی ہونا تھا۔ ہیلتھ الائونس کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نیم طبی اور معاون عملے کو ان کی بنیادی تنخواہ کے 20% فیصد تناسب کی شرح سے ہیلتھ الائونس آئندہ مالی سال برائے 2018-19 ء جولائی سے دیا جائے گا جبکہ اس نوٹیفکیشن میں گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کا احاطہ کرتے ہوئے گریڈ 16 کے تقریباً ساڑھے تین سو اور گریڈ 17 کے تقریباً 80 لوگوں کو ہیلتھ الائونس کی نعمت سے دور رکھا گیا ہے۔ سپریم کونسل کے رکن سلیمان میمن کے مطابق سیکریٹری صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد محکمہ خزانہ سے رابطہ کرکے وہ جانے والے ملازمین کوبھی نوٹیفکیشن کے دائرے میں لے آیا جائے گا۔ جن لوگوں کا واسطہ نوکر شاہی سے رہتا ہے انہیں یہ بات معلوم ہے کہ جن کی ٹرین چھوٹ گئی ہے اب وہ اسٹیشن پر کب تک منتظر رہیں گے یہ تو اللہ ہی جانتا ہے جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے قیوم مروت اور اخلاق احمد خان اب تک جشن اور سوگ کے درمیان میں دیکھے جارہے ہیں اور ہیلتھ ایمپلائز کے روح رواں جاوید اختر شیخ اس وقت نیم طبی عملے کے پیر صاحب پگارا بنے ہوئے ہیں اور ویسے واقعی وہ سندھ پیرا میڈیکل سے علیحدگی کے بعد جب پیر صاحب پگارا کی حیات میں فنکشنل میڈیکل ونگ کے بنیادی اراکین میں سے رہے ہیں وہ ہر کسی سے مسکراتے ہوئے یہی بتا رہے ہیں کہ ہم نے تو پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی کہ ان میں مطالبہ منظور کرانے کا دم نہیں ہے مطالبہ ایسا منظور کروایا جسے قبول اور مسترد کرنے کے دوراہے پر کھڑے ہیں جبکہ سروس اسٹرکچر پر نظرثانی کا معاملہ بھی تعطل کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ سیکریٹری صحت کے معتمد خاص اور اسپیشل سیکریٹری صحت جلال الدین جلالانی کا تبادلہ ہوچکا ہے جو اس بات کی علامت بتائی جارہی ہے کہ سیکریٹری صحت کے گرد اب گھیرا تنگ ہورہاہے وزارت صحت خالی ہونے کے باوجود سیکریٹری صحت خوش نہیں متفکر بتائے جارہے ہیں جبکہ ہیلتھ ایمپلائز کے اتحاد میں شامل بابو مختار جن کی بھاگ دوڑ کافی لیکن کارکردگی برائے نام ہوتی ہے وہ بھی ہیلتھ الائونس کے معاملے کو لٹکنے کو اپنی کامیابی سے تعبیر کررہے ہیں۔ بہرحال خواب دیکھنا ہر کسی کا حق ہے لیکن تعبیر کا تعلق وقت کے خواب سے ہے۔
افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں سے حقائق نہیں بدلیں گے، پاکستانی قوم، سیاسی اور عسکری قیادت مکمل ہم آہنگی کے ساتھ قومی سلامتی کے امور پر متحد ہیں،خواجہ آصف عوام افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری بھارتی پراکسیوں کی دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں،طالبان کی...
مال خانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ، اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، واقعہ کی تحقیقات جاری پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔کیپیٹل سٹی پولیس آف...
کام نہ کرنیوالے اہلکار ٹریفک پولیس سے ضلعی پولیس میں تبادلے کرا رہے ہیں، ڈی آئی جی ٹریفک ہمیں انھیں روکنے میں دلچسپی نہیں،اب فورس میں وہی رہے گا جو ایمان داری سے کام کریگا،گفتگو ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد سے ٹریفک اہلکار تباد...
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (...
ہمیں اسلام آباد مارچ پر مجبور نہ کرو، اگر کوئی مذہب کے بغیر زندگی گزارنے کا فلسفہ رکھتا ہے تو وہ دور جہالت میں ہے،بین الاقوامی ایجنڈا ہے مذہبی نوجوان کو مشتعل کیا جائے،سربراہ جے یو آئی تم اسلامی دھارے میں آؤ ہم قومی دھارے میں آئیں گے،پاکستان کو جنگوں کی طرف نہ لے کر جائیں،ا...
سویلین حکومت تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اسٹیبلشمنٹ اس کی اجازت نہیں دیتی،پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو روکنے کا اختیار نہیں، ترجمان کا ٹی وی چینل کو انٹرویو امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے واقعات کو...
پاکستان کیخلاف افغانستان کے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں،ہم نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور یہ مؤقف ریکارڈ پر موجود ہے، وزارت اطلاعات وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے ترجمان کا بیان گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکست...
حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے جنرل اسمبلی میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پرپاکستانی مندوب کا دوٹوک جواب پاکستان نے اقوام متحدہ میں واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، ...
دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات ...
مقامی حکومتوں کے معاملے پر کھل کر بات ہونی چاہئے، تحفظ کیلئے آئین میں ترمیم کرکے نیا باب شامل کیا جائے،اسپیکرپنجاب اسمبلی مقررہ وقت پر انتخابات کرانا لازمی قرار دیا جائے،بے اختیار پارلیمنٹ سے بہتر ہے پارلیمنٹ ہو ہی نہیں،ملک احمد خان کی پریس کانفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک مح...
امید ہے 6 نومبر کو افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کے اگلے دور کا نتیجہ مثبت نکلے گا،ترجمان پاکستان خودمختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا،طاہر اندرابی کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ 6 نومبر کو افغان طالبان کے سات...
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے...