... loading ...
سید کلب حسن رضوی نے کہا کہ پاکستان میں فارمیسی کی مثالی اور معیاری صورتحال کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بی فارمیسی کی شرط بالکل درست فیصلہ ہے کیونکہ دنیا میں کہیں بھی گلی، گلی فارمیسی اور پھر اس کے ساتھ ہی جنرل اسٹور کے قیام کا کوئی تصور نہیں ہے۔ دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ممالک میں میڈیکل اسٹورز کے جمعہ بازار نہیں ہیں جیسا کہ پاکستان میں ایک ایک گلی میں چھ چھ میڈیکل اسٹور ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں صوبوں کو جدید ضروریات کے مطابق ڈرگ لائسنس کی درجہ بندی کے ساتھ ساتھ اس بات کا تعین بھی ہونا کہ ایک فارمیسی کا دوسری فارمیسی تک کوئی مناسب فاصلہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ اور دیگر صوبوں میں فارمیسی ڈاریکٹوریٹ کا قیام عالمی ادارہ صحت کے عین مطابق ہے۔ اس فیصلے سے جہاں سرکاری ہسپتالوں میں فارماسسیٹ کی بھرتیوں سے انہیں روزگار میسر آیا ہے وہیں بہت جلد اس کے نتائج کو بھی محسوس کیا جاسکے گا۔ گوکہ ہاسپٹل فارمیسی کی اسامی کوئی نیا اقدام نہیں لیکن بستروں کے تناسب سے فارماسسیٹ کی اسامی میں اضافہ صحت کے محفوظ سفر کی جانب اچھا آغاز ہے۔ گوکہ سرکاری ہسپتالوں میں اب تک فارماسسیٹ سے ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں نہیں لی جارہی ہیں، مین اسٹورز سے ڈسپنسری تک ہسپتالوں میں اب تک نان کوالیفائیڈ عملے سے کام لیا جارہا ہے جو قاعدے قانون کے مطابق درست اقدام نہیں ہے۔ فارماسسیٹ کو چیف فارماسسیٹ کے ماتحت کئے بغیر فارماسسیٹ اپنے جاب ڈسکرپشن کے مطابق اپنا کردار ادا نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرگ انسپکٹر اور فارماسسیٹ کا کردار بالکل الگ الگ ہوتا ہے۔ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے انفرااسٹرکچر کو ازسر نو تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ صوبے کے ڈرگ انسپکٹرز بغیر دفاتر، بغیر ٹرانسپورٹ اور دیگر جدید مواصلاتی سہولیات کے بغیر اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ہر ضلع میں ڈرگ انسپکٹر کے پاس کم از کم پانچ افراد پر مشتمل سپورٹنگ اسٹاف جس میں ایک لازمی اسامی کمپیوٹر آپریٹر کی ہونی چاہئے علیحدہ دفتر کے ساتھ کیس پراپرٹی کو حفاظت سے رکھنے کے لیے مالخانہ اور ٹرانسپورٹ کی سہولت ہر ڈرگ انسپکٹر کو دینی چاہئے کیونکہ ڈرگ انسپکٹر بنیادی طور پر فیلڈ اسٹاف ہے اسے ڈرگ کورٹ میں بھی جانا ہوتا ہے اور دفتر میں بیٹھ کر کیس بھی تیار کرنا ہوتا ہے۔ ڈرگ انسپکٹرز بغیر معاون عملے کے تمام امور خود ہی سرانجام دیتے ہیں جس سے ان کی اصل کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ سید کلب حسن رضوی نے کہا کہ وہ چند روز بعد ریٹائر ہورہے ہیں ذاتی مشاہدے اور تجربے کی بنیاد پر ان باتوں کا ذکر کررہے ہیں جو ہماری پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں حائل ہوتی ہیں جبکہ میں یہ تجویز بھی دوں گا کہ کے ڈی اے، کے ایم سی کی طرح اب ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی علیحدہ سیکورٹی فورس کا ہونا بھی وقت کی ضرورت ہے جبکہ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 9 ہزار سے زائد بی فارماسسیٹ اور پنجاب میں 18 ہزار سے زائد فارماسسیٹ فارمیسی کونسل میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ سندھ میں ہر سال ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کرنے والوں کی تعداد 2 ہزار ہے۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...