... loading ...
انٹارکٹیکا وہ براعظم ہے جہاں کا موسم یا ہر وقت کی سردی، فصلوں کی پیداوار کو ناممکن بنا دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں بسنے والے چند افراد کے لیے سبزیاں اور پھل وغیرہ ہر سال دیگر علاقوں سے بھجوائے جاتے ہیں۔مگر اب وہاں پہلی مرتبہ پھلوں اور سبزیوں کو اگانے میں کامیابی حاصل کرلی گئی ہے۔یہ کارنامہ جرمن ایرو اسپیس سینٹر (جی اے سی) کے انجنیئرز نے انجام دیا جس کے لیے انہوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس گرین ہائوس تعمیر کیا جس کی بدولت سرد ترین براعظم میں فصلیں کاشت کرنا ممکن ہوگیا۔ اس فارم میں غذائوں کو اگانا سال کے ہر مہینے میں ممکن ہے اور تحقیقی ٹیم نے حال ہی میں پہلی فصل اگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ایڈن۔آئی ایس ایس نامی گرین ہائوس کے اندر موسم کو کنٹرول کرنے کی ٹیکنالوی ہے اور اس کے لیے ورٹیکل فارمنگ کی تیکنیک پر انحصار کیا گیا۔اس گرین ہائوس کو اکتوبر 2017 میں انٹار کٹیکا منتقل کرنے سے قبل جی اے سی کی جانب سے اس کا تجربہ جرمنی میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں کیا تھا۔
135 اسکوائر فٹ کے گرین ہاؤس کے اندر ہر قسم کی فصل اگائی جاسکتی ہے، واضح رہے کہ سرد ترین موسم کے باعث انٹارکٹیکا کی زمین پر فصلوں کو اگانا ناممکن ہے۔جی اے سی کے سائنسدان پال زیبل نے اس فارم کو انٹارکٹیکا منتقل کیا، جہاں وہ 42 ایل ای ڈی لیمپس کے نیچے پھلوں اور سبزیوں کو اگاتے ہیں۔کیونکہ اس فارم میں موسم کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، تو پورا سال فصلوں کو اگانا ممکن ہے، حالانکہ اس سے باہر کا درجہ حرارت منفی 100 ڈگری فارن ہائیٹ تک گرجاتا ہے۔پودوں کو اگنے میں مدد دینے کے لیے محققین اضافی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ان میں پمپ کرتے ہیں جبکہ درجہ حرارت 75 ڈگری فارن ہائیٹ تک رکھتے ہیں۔یہاں نصب ایل ای ڈی لائٹس سرخ اور نیلی ویو لینتھ پر کام کرتی ہیں، تاکہ فصلوں کو اگانے کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔
محققین کا 30 سے 50 مختلف فصلیں اگانے کا منصوبہ ہے جن میں سبز پتوں والی سبزیاں، اسٹرابیری، ٹماٹر اور دیگر شامل ہیں۔رواں سال اپریل میں سبزیوں کی پہلی مکمل کاشت میں کامیابی حاصل کی گئی۔
سائنسدانوں نے 4 کلو کے قریب سلاد پتہ، 18 کھیرے اور 70 سرخ مولیوں کو اگانے میں کامیابی حاصل کی۔اگلے ماہ سائنسدان 5 کلو تک پھل اور سبزیاں ہر ہفتے کاشت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اگر انٹارکٹیکا کے سخت موسم میں فصلوں کو اگانے میں مکمل کامیابی حاصل ہوگئی تو یہ طریقہ کار مریخ یا چاند پر بھی غذا کے حصول کے لیے اپنائے جانے کا امکان ہے
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...
خواتین کے جائیداد حقوق سے متعلق محتسب اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی محتسب کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ محتسب کو پیچیدہ جائیداد تنازعات اور متنازعہ ملکیتی حقوق کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ایسے...