... loading ...
ایک تازہ سائنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکاک نسل کے بندر گری والے میووں کے بیرونی چھلکے توڑنے کے لیے اوزار کا استعمال کرتے ہیں۔ انسانوں کے علاوہ کسی دوسری مخلوق کی جانب سے آلے کے استعمال کی یہ ایک اور انوکھی مثال ہے۔بدھ کے روز سائنس دانوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنگلی بندروں کی یہ قسم بادام اور اس جیسے دیگر گری والے میووں کے بیرونی چھلکے توڑنے کے لیے اورزا کے استعمال کا گر سیکھ چکے ہیں۔ اس سے قبل سمجھا جاتا تھا کہ انسانوں کے علاوہ صرف چیمپینزیز ہی اوزار کا استعمال کر کے گری والے میوے کھاتے ہیں۔
برطانیا اور تھائی لینڈ کے سائنس دانوں نے مکاک نامی لمبی دم والے بندروں پر تحقیق کی ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ جنگلی بندر سمندری بادام اور آئل پام نَٹس وغیرہ توڑنے کے لیے پتھروں کو بہ طور اوزار استعمال کرتے ہیں۔محققین کے مطابق یہ جنگلی بندر قریب دو کلوگرام کے پتھروں کو آپس میں ٹکرا کر بادام کا بیرونی چھلکا توڑتے ہیں، جب کہ تیز دھار پتھروں کو استعمال کر کے سیپیوں کو کھول کر اندر موجود اؤسٹر کھا لیتے ہیں۔اس مطالعاتی رپورٹ سے قبل سائنسی تحقیق یہ بتاتی تھی کہ انسان کے علاوہ صرف اور صرف چیمپینزیز ہی پتھروں کا استعمال کر کے خوراک تک پہنچنے کی صلاحیت اور ہنر کے حامل ہیں۔
برطانیاکی یونیورسٹی آف لندن کے پوسٹ ڈوکٹورل فیلو پروفیسر ٹوموس پروفیٹ نے یہ رپورٹ تحریر کی ہے۔ پروفیسر پروفیٹ کے مطابق، اس تحقیق سے تاریخ قبل از تاریخ اور ارتقا کو سمجھنے میں مدد ملے گی، ’’اس سے ہماری اس سمجھ میں اضافہ ہو گا کہ صرف انسان یا انسان نما ہی خوراک کے حصول یا دیگر مقاصد کے لیے اوزار کا استعمال نہیں کرتے۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا، ’’ہم ان جنگلی بندروں کو مسائل کے حل کے لیے انتہائی ذہین طریقہ کار کا حامل سمجھنا چاہیے۔ بالکل ویسا ہی، جیسا چیمپینزیز، کاپوچِن بندر یا ابتدائی انسان تھے۔‘‘برازیل میں سن 2016ء میں سائنس دانوں نے بتایا تھا کہ کاپوچِن بندر دو غیر ہموار پتھروں کو آپس میں رگڑ کر ان کی سطح کو ہموار کرتے ملے ہیں۔ اس سے قبل یہ سمجھا جاتا تھا کہ ابتدائی دور کے انسان اس طریقہ کار کے استعمال کے ذریعے پتھروں کی سطح ہموار کر کے انہیں اوزار کے طور پر استعمال میں لاتے تھے۔تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مکاک بندروں کے جزیرے میں پام آئل کے درخت کچھ ہی دہائیں قبل اگے تھے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ان جنگلی بندروں نے صرف چند ہی دہائیوں میں چھلکوں کے اندر بند خوراک تک رسائی کے لیے طریقہ کار ڈھونڈ لیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...