... loading ...
اکادمی ادبیات پاکستان، کراچی کے زیراہتمام پاکستانی ادب کے عالمی ادب پر اثرات مذاکرہ اور مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت ملک کے نامور شاعر،ادیب ،ماہر تعلیم، ڈاکٹر شاداب احسانی نے کی۔ مہمان خاص راولپنڈی سے آئے ہوئے ادیب شاعر کرنل سعید آغاتھے۔اعزازی مہمان سید اوسط علی جعفری، ریحانہ احسان تھیں۔ ڈاکٹر شاداب احسانی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عالمی ادب پر نظر ڈالی جائے تو چاہے بھوٹا ن کی رمز یہ شاعری ہویا بنگلہ دیش کا ادب ہو، نیپال کی لوک شاعری کی روایت سے جڑی ہوئی کوئی کتھا، سری لنکا کے گیت یا مالدیپ کا قصہ یا دیگر ممالک کا ادبی جائزہ لیا جائے تو ہر جگہ انسانی دکھوں سے عبارت، قدیم سے جدید انسان کا المیہ، ایک مختلف پس منظر اور یکسر نئے ماحول کا قصہ دہراتا ہو ا نظر آتا ہے ۔ کہیں موت کی شکل میںجینے کی تمنا تو کہیں نارسائی کی صورت میں محبت کی دبی ہوئی خواہشات باوجود اس کے دنیا کے تمام ممالک پر پاکستانی ادب کے مثبت اثرات پڑے ہیں ۔ تراجم کے ذریعے تمام ممالک کے ادیبوں کو ایک دوسرے کو ادب سے سمجھنے میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں۔ ادب کی مانند تجربے کی حد تو آسان ہے لیکن اس کی تعریف کرنا دشوارہے۔ ادب ہی زندگی کے ہمہ وقت درپیش مسائل سے فرار کا راستہ بناتا ہے۔ ایک فن اور ہے جو فنکار کے نقطہ نظر کی وضاحت کرتا ہے ۔ بے شک وہ فلسفیانہ انداز میںہو، چاہے مذہبی پیراہن میںملبوس ہو ۔ ادب تمام انسانوںکے درمیاں چاہے وہ کسی بھی ملک میں رہتاہو ،کوئی بھی اس کی زبان ہو، تمام انسانوںکے درمیاں ایک ایسی زبان کی شکل میںجس میں محسوسات اور جذبات کی اہمیت ہوتی ہے، نمودار ہوتا ہے۔ ایسی زبان کی تشکیل دینے کی خواہش چاہے وہ شاعری کی صورت میں ہو، یا فکشن کے کسی بھی روپ میں، مصوری ہو یا مجسمہ سازی، فنِ تعمیر کی شکل میں جلوہ آراہو یا رقص، موسیقی کے رنگ میں منعکس در حقیقت ایک کائناتی تصور کی انمول آرزو کا نام ہے۔ پوری دنیا میں تصوف میں سچل سرمست ، شاہ عبداللطیف بھٹائی، بلھے شاھ، خواجہ غلام فرید، اور نئی بستیوں میں پاکستانی ادب بستا ہے اور عالمی ادب پر اثر انداز ہوتاہے۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرونے کہا کہ جنوبی ایشیا صدیوں پرانی عظیم انسانی تہذیبوں اور فکرو نظر کی مہتم بالشان روایتوں کا گہوارا رہاہے۔ اس خطے میں علم و دانش اور ادب وفنون کی جس درخشندہ روایت کا آغاز ہوا تھا آج بھی اس کا تسلسل ہمارے ملکوں کی تہذیب و ثقافت میں بہت واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے ۔ یہی سبب ہے کہ اس کا اعتراف پوری دنیا میں کیا جاتاہے۔ مختلف مذاہب، مختلف زبانوں اور مختلف نسلوں کی آبادی سے اس خطے کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو قدم قدم پر تنوع میں اتحاد کی صورتیں بہت واضح نظر آئیں گی جو کہ پاکستانی ادب سے جڑی ہوئی ہیں۔
آخر میں مشاعر ے کا انعقاد کیا گیا، جن شعرائے اکرام نے اپنا کلام پیش کیا، ان میں ڈاکٹر شاداب احسانی، سعید راجہ، ریحانہ احسان ، سید اوسط علی جعفری، عرفان علی عابدی، امت الحی وفاؔ ، سیف الرحمن سیفی، عظمی جون، ہدایت سائر، شاہدہ عروج خاں، خالدہ عظمیٰ ، عشرت حبیب، شہناز رضوی، فہمیدہ مقبول، فرح دیبا، محسن سلیم، خاور حسین، محمد رفیق مغل، الحاج یوسف اسماعیل، سید مشرف علی، افضل ہزاروی، محمد علی سوز، تنویر حسین سخن، کاشف علی کاشف، صدیق راز ایڈوکیٹ، اقبال رضوی، الطاف احمد،حنا علی، گل افشاں، شفیق احمد شفیق، رازق عزیز، سید صغیر احمد جعفری، احمد سعیدفیض آبادی، اظہر بانھن ،شامل تھے آخر میں قادربخش سومرو نے آئے مہمانوںکاشکریہ ادا کیا۔
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...
دنیا دیکھ رہی ہے پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں، آفت زدہ عوام کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں ہم پہلے ہی آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہیں، اس نے اس صورتحال کو سمجھ لیا؛ وزیرخزانہ کی میڈیا سے گفتگو پنجاب میں سیلاب کو جواز بناکر مہنگائی کا طوفان آچکا ہے حکومت نے اس سے ...
سیلاب کے نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جانے چاہئیں، فوج عوامی فلاح کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی،سید عاصم منیر کا اچھی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ تیز کرنا ہوگی، متاثرین نے بروقت مدد فراہم کرنے پر پ...
وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ،جنوبی وزیرستان آپریشن میں 12 بہادر شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت،سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کی عیادت، دہشت گردی سے متعلق اہم اور اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی دہشت گردی کا بھرپور جواب جاری رہے گا،پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالو...
45 لاکھ افراد اور 4 ہزار سے زائد دیہات متاثر،25 لاکھ 12 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں آنے والے سیلاب میں اب تک 101 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، 45 لاکھ 70 ہزار ا...