... loading ...
پانی کے چند جاندار حیران کن اضافی ادراکی خوبیوں یا صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ ایسی صلاحیتیں ہیںجن کا ہم انسان تصور ہی کر سکتے ہیں۔ کومب جیلی فش اس سمندری مخلوق میں سٹیٹوسسٹ نامی عضو ہوتا ہے، جس سے اسے توازن برقرار رکھنے کی مہارت حاصل ہوتی ہے۔ کومب جیلی فش میں مرکزی اعصابی نظام نہیں ہوتا ہے، اس لیے اس کی مربوط نقل و حرکت اور نظام انہضام کا تمام انحصار اسی خاص حس پر ہوتا ہے۔
ڈولفن اس شاندار سمندری میمل کے پاس انعکاس صدا (echolocation) کی ناقابلِ یقین حس ہوتی ہے۔ ڈولفن اپنے اطراف میں آواز کی لہریں بھیجتی ہے اور ان کے انعکاس سے سامنے کی صورت حال کا پتا چلاتی ہے۔ ماحول سے موافقت پیدا کرنے کے لیے ڈولفن کے لیے یہ خوبی انتہائی کارگر ہے۔ خاص طور پر دریائی ڈولفن کے لیے، کیونکہ دریا کے مٹیالے پانی میں کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا ہے۔ ڈولفن جھاڑیوں سے بھری ندی میں بھی اپنا راستہ بالکل ٹھیک طریقے سے تلاش کر لیتی ہے چاہے اس کی آنکھیں مکمل طور پر ڈھانپ دی جائیں۔ دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن اندھی ہوتی ہے لیکن وہ ان لہروں کا سہارا لے کر سامنے کی صورت حال کو جانچ لیتی ہے۔
شارک شارک مچھلی میں برقی ریسپشن کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ ایسی حیاتیاتی صلاحیت ہے جس کی مدد سے الیکٹرک کرنٹ معلوم ہو جاتا ہے۔ جانداروں کی حرکت سے یہ کرنٹ پیدا ہوتا ہے جس کا پتا شارک اپنی اس صلاحیت سے لگا لیتی ہے۔ ہتھوڑے جیسے سر والی شارک کا سر خاص طور پر برقی ریسپٹوو حس کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ سمندری نمکین پانی بجلی کا بہت اچھا موصل ہے۔ اس بہترین حس کی بدولت شارک مچھلی اپنے شکار کے اس الیکٹرک کرنٹ کو محسوس کرتی ہیںجو اس مچھلی کے پٹھوں میں حرکت کرتے وقت خارج ہوتا ہے۔
سالمن مچھلی سالمن مچھلیوں میں بہت ہی عجیب خوبی ہے۔ یہ مچھلیاں اس جگہ واپس جانے کی کوشش کرتی ہیں جہاں یہ پیدا ہوئی ہوتی ہیں۔ یہ اپنی بالغ عمر کھلے پانیوں میں گزارتی ہیں لیکن اپنا واپسی کا راستہ بالآخر تلاش کر لیتی ہیں۔ اگر وہ یہ طویل راستہ طے کر کے اپنی جائے پیدائش پر پہنچ جاتی ہیں تو ا?خر انہیں یہ کیسے معلوم ہوتا ہے؟ سائنس کے لیے یہ ابھی تک ایک معمہ ہی ہے تاہم ایک تحقیق کے مطابق سالمن مچھلی زمین کے مقناطیسی میدان کی بنیاد پر ایک نقشہ بناتی ہے اور اسے راستہ تلاش کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ ایک تحقیق کے دوران یہ بات بھی دریافت ہوئی ہے کہ اس کی سونگھنے کی حس بہت تیز ہے اور یہ سونگھ کہ اپنی پیدائش کی جگہ کی ریت اور دوسری ریت میں پہچان کر سکتی ہیں۔
موسمیاتی مچھلی موسمیاتی مچھلیوں یا موسمیاتی لوچز میں ایک حیرت انگیز صلاحیت ہوتی ہے جس سے یہ دباو? میں ہونے والی تبدیلی کو محسوس کر سکتی ہیں۔ یہ صلاحیت ان مچھلیوں کو اس قابل بھی بناتی ہے کہ وہ موسم میں ہونے والی تبدیلی کی قبل از وقت پیش گوئی کر سکیں۔ مچھیرے اور مچھلی گھر کے مالکان موسمیاتی مچھلی کی حرکات و سکنات پر نظر رکھتے ہیں جس سے انہیں بروقت بڑے طوفانوں کی آمد کا پتہ چل جاتا ہے۔
پلاٹیپس پلاٹیپس نامی یہ عجیب بطخ، انڈے دینے والے میمل جانوروں میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ شارک سے ملتی جلتی ایک ناقابل یقین الیکٹروریسپشن حس رکھتی ہے۔یہ بطخ اپنی چونچ کی جلد سے الیکٹروریسپٹرز کا کام لیتی ہیں جس سے اسے اس برقی میدان کی شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے جو کہ اس کا شکار اپنے پٹھوں کی حرکت سے خارج کرتا ہے۔ یہ بطخ تیرتے وقت اپنا سر دائیں بائیں گھماتی ہے جس سے اس کی حس اور بہتر طریقے سے کام کرنے لگتی ہے۔ سمندری کچھوے سالمن مچھلی سے ملتے جلتے رویے والے سمندری کچھوے بھی اپنے ’’گھروں‘‘ کو واپس لوٹ آتے ہیں۔ وہ اسی سمندری کنارے کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں جہاں وہ پیدا ہوئے تھے۔ انتہائی طویل سفر کرنے کے بعد ان کی اپنے ’’گھر‘‘ کو تلاش کرنے کی صلاحیت شاندار ہے۔ دیگر ہجرت کرنے والے جانوروں کی طرح کچھوے بھی یہ کارنامہ زمینی مقناطیسی میدان کو ناپ کر سرانجام دیتے ہیں۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...