... loading ...
بین الاقوامی تنظیموں اور ماہرین کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ سیارہ زمین پر جنگلی حیات اور نباتات سمیت دیگر جانداروں میں تیزی سے کمی ہورہی ہے۔ ایک جانب تو زرخیز مٹی ختم ہورہی ہے تو دوسری جانب 2050 تک جنوبی اور شمالی امریکہ کے کئی ممالک میں 2050 تک حیاتیاتی تنوع میں 40 فیصد تک کمی ہوجائے گی۔کولمبیا کے شہر میڈلین میں منعقدہ ایک کانفرنس میں انٹرگورنمینٹل سائنس پالیسی پلیٹ فارم برائے بایوڈائیورسٹی اور ایکو سسٹم سروسز (آئی بی پی ای ایس) کے ماہرین نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے جسے سینکڑوں سائنسدانوں نے دن رات کی محنت سے تیار کیا ہے۔
یہ رپورٹ عالمی منظرنامے کا احاطہ کرتی ہے جس کی تیاری میں تین سال کا عرصہ لگا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمین کی زرخیز مٹی تیزی سے ختم ہورہی ہیجس سے پوری دنیا میں 3 ارب 20 کروڑ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان میں وسطی اور جنوبی امریکہ، ایشیا اور افریقی علاقے صحارا سرِ فہرست ہیں۔آئی پی بی ای ایس کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ واٹسن نے کہا کہ اب فوری طور پر عمل کا وقت آگیا ہے۔ جنوبی و شمالی امریکہ کے کئی ممالک میں 17 ایسے ملک ہیں جو حیاتیاتی تنوع (بایوڈائیورسٹی) سے بھرپور ہیں۔ 1960 سے اب تک یہاں دستیاب پانی کی فی فرد مقدار اب کم ہوکر 50 فیصد تک رہ گئی ہے۔ یورپی نوآبادیات سے اب تک اٹلانٹک کے 88 فیصد جنگلات خود انسانی سرگرمیوں سے تباہ ہوکر رہ گئے ہیں۔ یہاں کے سمندروں اور میٹھے پانیوں کے چند عشروں میں مچھلیوں کے ذخائر 20 سے 70 فیصد تک گھٹ گئے ہیں۔اب یہ حال ہے کہ انسان زمین کے ہر حصے پر قدم جماکر اسے متاثر کررہا ہے جبکہ کرہ ارض کا صرف 25 فیصد علاقہ ہی ایسا بچا ہے جو انسانی اثرات سے اب تک محفوظ ہے اور 2050 تک یہ رقبہ گھٹ کر صرف 10 فیصد رہ جائے گا۔ دوسری جانب 2050 انسانی مداخلت ، ا?ب و ہوا میں تبدیلیوں، زرخیز مٹی کی تباہی اور انسانی سرگرمیوں سے فصلوں کی پیداوار 10 فیصد تک کم ہوجائے گی۔ اس کے نتیجے میں 5 سے 70 کروڑ افراد نقل مکانی کریں گے۔
اس تناظر میں ماہرین نے حکومتوں، غیرسرکاری تنظیموں اور مقامی ا?بادیوں کے اتحاد سے ان مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب رپورٹ میں حکومتوں سے سخت قانون سازی پر بھی زور دیا گیا ہے۔
ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے، مستقبل میں حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے،جنگ سے ایران میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بند کیا جائے،آبن...
پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزائوں کی مذمت فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق کے دبائو کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کشمیری خاتون رہنماء آسیہ اندرابی اور ان کی دوساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو سنائی گئی سزاں کی مذ...
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...