... loading ...
پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے ادویات اور ضروری مشینری کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے لیے سستی ادویات کے نسخے تجویز کرنے کے لیے سینئر پروفیسروں کی خدمات حاصل کی جائیں، عموماًپانچ سے سات ہزار روپے کا نسخہ لکھا جاتا ہے، حالات کا تقاضا ہے کہ پانچ سو سے ایک ہزارروپے کی ادویات تجویزکی جائیں تاکہ مریضوں کو بھاری اخراجات سے نجات مل سکے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے یہ ہدایات دل کے مریضوں کو غیر معیاری سٹنٹ ڈالنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے جاری کی ہیں۔ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے عدالتِ عظمیٰ نے نوٹس لے رکھا ہے۔ قوی امید ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں دی جانے والی سہولتوں میں بہتری آ سکے گی۔ مختلف بیماریوں کے پھیلنے اور علاج کی سہولتیں کم ہونے سے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ ہر سال بجٹ میں صحت کے لیے زیادہ رقوم مختص کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے ہسپتالوں میں مفت ادویات اور مختلف ٹیسٹوں کی سہولتوں کا دعویٰ بھی کیا جاتا ہے، لیکن مریضوں کی تعداد بڑھنے، ادویات کی خریداری اور ٹیسٹوں کی سہولتوں کے لیے پورا بجٹ مختلف وجوہ کی بناء پر خرچ نہ ہونے سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔
چند سال پہلے تک ایمرجنسی اور وارڈوں میں مریضوں کو تمام ادویات مہیا کی جاتی تھیں، پھر بعض ادویات اور مفت ٹیسٹوں کی سہولت ختم کر دی گئی۔ اب برائے نام مفت ادویات دی جاتی ہیں،جبکہ مریضوں کو ایکسرے ،الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے مقررہ فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔ وارڈوں میں بعض اوقات ایک بیڈ پر دو دو مریضوں کو لٹایا جاتا ہے۔ ائر کنڈیشنر اور سوئی گیس ہیٹر عموماً خراب رہتے ہیں۔ صفائی کا عملہ پوری طرح فرائض ادا نہیں کرتا، صفائی کا انتہائی ناقص انتظام ہے۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی طرف سے لاہور کراچی اور دوسرے شہروں میں کئی ہسپتالوں کا دورہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ سے مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں رپورٹیں بھی منگوائی گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں دل کے مریضوں کو ڈالے جانے والے سٹنٹ کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے کا نوٹس لیا گیا اور اب ایک سٹنٹ 60ہزار سے ایک لاکھ روپے میں ڈالنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اب تک دو سے چار پانچ لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے رہے ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا بھی نوٹس لیا گیا جس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ مہنگی ادویات کا نسخہ لکھنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ بہت جلد سینئر پروفیسروں کا ایسا نسخہ متعارف کرایا جائے گا، جن میں درج ادویات کی خریداری پر کئی ہزار روپے کی بجائے پانچ سو سے ایک ہزار روپے تک اخراجات ہوں گے۔
مہنگا نسخہ بعض پروفیسروں اور ڈاکٹروں کی وجہ سے لکھا جاتا ہے کہ ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کے نمائندے مہنگی ادویات لکھنے کے لیے مک مکا کر لیتے ہیں۔ نئی ہدایات پر عملدرآمد سے ہسپتال میں داخل مریضوں کو ہسپتال سے باہر جا کر میڈیکل سٹورز سے ادویات نہیں خریدنا پڑیں گی۔ اسی طرح مفت ٹیسٹوں کا سلسلہ بھی بحال کرانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ ڈائلسز کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی کرنے کی ہدایات حوصلہ افزا ہیں۔ خدا کرے کہ اس پروگرام پر عملدرآمد جلد شروع کر دیا جائے کیونکہ مریض مہنگے علاج سے بہت پریشان ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں جانے والوں کی بڑی تعداد مایوس واپس آتی ہے۔ اس صورت حال کو بہتر بنا کر عوام کو صحیح معنوں میں علاج کی سہولتیں مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...