... loading ...
سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چنگ چی رکشے چلانے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ منظور شدہ ڈیزائن والے رکشے چلائے جا سکیں گے اور ڈرائیور کے لیے باقاعدہ لائسنس حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ چنگ چی رکشے چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد نے کیا ہے۔ یہ فیصلہ مختلف رکشہ یونینوں کے عہدیداروں کی طرف سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کے بعد جاری کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے چنگ چی چلانے کی اجازت دیتے ہوئے مختلف شرائط کو پورا کرنا لازم قرار دیا ہے۔ ان شرائط میں رکشے کا فٹنس سرٹیفکیٹ، منظور شدہ رکشہ ڈیزائن، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن، ڈرائیور کے لیے ڈرائیونگ لائسنس، کرایہ نامہ طے کر کے آویزاں کرنا، چار سے زائد سواریاں نہ بٹھانا شامل ہو گا۔ چنگ چی رکشے چاروں صوبوں میں ہر شہر اور قصبے میں چل رہے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ان رکشاؤں کی تعداد اڑھائی لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔
لاکھوں خاندانوں کا روزگار اس سے وابستہ ہے۔ ان میں رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ رکشے کی ورکشاپس، ا سپیئر پارٹس اور دیگر ساز و سامان فروخت کرنے اور ورکشاپس کے مالکان اور ملازمین بھی شامل ہیں۔ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے یہ رکشے کسی نہ کسی صورت میں چلائے جا رہے ہیں۔ بعض بڑے شہروں میں صرف چند سڑکوں تک ہی رکشے چلانے کی اجازت دی جاتی ہے، لیکن ممنوعہ سڑکوں پر بھی رکشے چلائے جاتے ہیں۔ ٹریفک پولیس چالان کر کے روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے اس سواری کو چلانے کی اجازت دینا خوش آئند ہے۔ لاکھوں خاندانوں کے روزگار کو تحفظ دیا گیا ہے اس فیصلے کے نہایت خوشگوار اور دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔چنگ چی رکشے عوام کے لیے سستی سواری کے طور پر بہت زیادہ استعمال ہو رہے ہیں۔ آٹو رکشے کا کرایہ بہت زیادہ طلب کیا جاتا ہے۔ چنگ چی کے لیے فی سواری دس سے بیس اور پچیس روپے تک کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ طالبعلم، مزدور، سرکاری اور نجی ملازمین کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد اس رکشے سے استفادہ کرتی ہے جبکہ ویگنوں میں دو یا چار خواتین ہی جگہ حاصل کر پاتی ہیں، جبکہ چنگ چی رکشے میں تین سے چار اور بعض رکشاؤں میں چھ چھ خواتین آسانی سے وقت ضائع کیے بغیر سفر کرتی ہیں۔
اس معاملے میں سپریم کورٹ کی طرف سے جن شرائط کا ذکر کیا گیا ہے، انہیں پورا کرتے ہوئے تمام مراحل کو تیزی سے طے کرنے کی ضرورت ہے۔ یہاں اس پہلو کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ نو عمر لڑکے جنہوں نے باقاعدہ ڈرائیونگ نہیں سیکھی ہوتی ، وہ غیر محتاط طریقے سے رکشہ چلاتے ہیں۔ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ رکشہ چلانے کی وجہ سے اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ یہ رکشے ٹکراتے ہی نہیں، عدم توازن کی وجہ سے الٹ بھی جاتے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس ضروری قرار دینے سے اناڑی ڈرائیوروں سے چھٹکارا حاصل ہو جائیگا۔ رکشاؤں کے سائلنسر نہ لگانے سے فضا میں بہت شور ہوتا ہے۔ سائلنسر لگانے کی پابندی ہونی چاہئے۔ رکشے کی رفتار تیس سے چالیس کلومیٹر تک محدود رکھنا یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ رکشاؤں میں آٹھ سے دس افراد بھی سفر کرتے دیکھے جاتے ہیں۔ اس پر ٹریفک پولیس کو سختی سے کام لینا چاہئے۔ سپریم کورٹ کے اس خوش آئند اور مفید فیصلے کے مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے تمام صوبوں میں بہتر طریق کار اختیار کرنا ضروری ہے جلد از جلد اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہئے۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...