... loading ...
الیکشن کمیشن پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کے کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا، جس کے ساتھ ہی ڈاکٹر فاروق ستار پارٹی سربراہ نہیں رہے۔الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے الگ الگ درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں ای سی پی کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا تھا، تاہم کمیشن نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل کی درخواستوں کو قابلِ سماعت قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ کو ہٹا دیا۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کے رہنما علی رضا عابدی کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔ ہم نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا کہ الیکشن کمیشن ٹرائل کورٹ نہیں ہے اور ہمارے کیس میں شواہد ریکارڈ کروانے کا ہی مسئلہ ہے۔الیکشن کمیشن کوپارٹی کنوینر شپ کے فیصلے کا دائرہ اختیار نہیں ہے تاہم ڈاکٹر فاروق ستار کو یہ تجویز پیش کی جائے گی کہ اس فیصلے کو بھی چیلنج کیا جائے۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ریڈر نے سنایا جبکہ اس وقت الیکشن کمیشن کی بینچ کو کوئی بھی ممبر موجود نہیں تھا۔یادرہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں اختلافات اس وقت کھل کرسامنے آئے تھے جب
کامران ٹیسوری کو فاروق ستارکی جانب سے سینیٹر بنانے کااعلان کیاگیاتھااس معاملے پرکنوینراوررابطہ کمیٹی میں اختلافات کھل کرسامنے اورپارٹی دوواضح دھڑوں میں تقسیم ہوگئی نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک دن میں پارٹی کے دواجلاس ہوئے ایک بہادرآباد میں اوردوسراپی آئی بی کالونی میں ۔پیرالہی بخش کالونی میں ہونے والے اجلاس میں جس کی صدارت فاروق ستارنے کی میں رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی، کامران اختر، وقار شاہ شریک ہوئے۔دوسرا اجلاس بہادرآباد میں عامر خان کی زیر صدارت ہوا جس میں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید، امین الحق، فیصل سبزواری، وسیم اختر، نسرین جلیل اور دیگر نے شرکت کی۔
اس دوران مفاہمت کی کوششیں بھی جاری رہیں لیکن فاروق ستارپنی بات پراڑے رہے ۔اسی دوران گیارہ فروری کومتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی کنوینر کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو کنوینر مقرر کردیا۔اس بات کااعلان رابطہ کمیٹی کے ارکان نے بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عامر خان، خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، نسرین جلیل اور دیگر متحدہ رہنما موجود تھے۔ ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ نے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت تکلیف ہے لیکن ہم مجبور ہیں اور فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینر شپ سے برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
اس موقع پرڈپٹی کنوینر نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے بار بار کہنے کے باوجود پارٹی کے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے جس پر الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ ہوگئی تھی اس ساری غلطی کی ذمہ داری فاروق ستار پر عائد ہوتی ہے،فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات کئی بار استعمال کیے،ایسی بہت ساری باتیں ہیں تاہم صرف چند فیصد آپ سے شیئر کی جارہی ہیں درحقیقت فاروق ستار نے دھوکے سے خود کو پارٹی کا سر براہ بنایا۔
کنورنویدجمیل نے کہا کہ تنظیم کے اندر پسند نا پسند، اقربا پروری اپنے عروج پر ہے، مطلق العنانی کے ذریعے سارے کام کیے جارہے ہیں، فاروق ستار کے غلط کاموں کو محض انہیں منانے اور پارٹی نہ توڑنے کی خاطر تسلیم کیا، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے تکلیف ہورہی ہے کہ فاروق ستار آج سے کنوینر نہیں بلکہ پارٹی کے محض ایک کارکن ہیں۔اس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان باقاعدہ تقسیم ہوچکی۔ اسی دوران جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستارکہاکہ میں آرٹیکل سکس کے تحت رابطہ کمیٹی کوفارغ کرتاہوں اسی دوران فاروق ستار نے ایک قرارداد پیش کی جس میں انہوں نے 17 فروری کو پارٹی کے الیکشن کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ 17 فروری کو پارٹی الیکشن کرائیں گے جس کے بعد پتا چل جائے گا کارکنان کس کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ میںمسلسل چھ راتوں سے جاگ کر پارٹی کو بچانے میں لگا ہوا تھا، عاقبت نااندیش ساتھیوں نے پارٹی کے دستور کا معاملہ چھیڑ دیا، ایک چھوٹی موٹی چارج شیٹ میرے پاس بھی ہے، رابطہ کمیٹی کے ارکان نے غیر آئینی اجلاس پر اجلاس بلاکر پارٹی آئین اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی، میں نے بانی ایم کیو ایم کے اختیارات نہیں مانگے لیکن ممنون حسین بن کر بھی نہیں رہنا چاہتا۔
انٹرپارٹی الیکشن میں ڈاکٹرفاروق ستار دوبارہ پارٹی کے کنوینراورکامران ٹیسوری ڈپٹی کنوینرمنتخب ضرورہوگئے لیکن بہادرآبادگروپ نے اسے الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا۔ اسی دوران سینیٹ الیکشن میں ایم کیوایم بر ی طرح شکست سے دوچارہوئی فاروق ستارکی جانب سے خواتین اراکین اسمبلی پرووٹ فروخت کیے جانے کاالزام بھی عائد کیاگیا۔ ان کاکہناتھاکہ ہمار ی باجیوں نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کوووٹ دیئے ۔سینیٹ الیکشن میں سوائے فرو غ نسیم کے کوئی دوسراامیدوارکامیاب نہ ہوسکا۔ رواں ایم کیوایم کایوم تاسیس بھی ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپو ں نے الگ الگ کرایا۔ پی آئی بی گروپ نے لیاقت آبادفلائی اوور پر اور بہادر آبادگروپ نے نشترپارک میں ڈیرہ جمایا۔ دونوں جانب سے کارکنوں کی کثیرتعدادکے آنے کے دعوے کیے گئے
گزشتہ روزالیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ سناکرڈاکٹرفاروق ستارکوایم کیوایم پاکستان کی کنوینرشب سے فار غ اورپی آئی بی گروپ کی جانب سے کرائے گئے انٹرپارٹی الیکشن بھی کالعدم قراردے دیئے ۔ فیصلہ آنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف کیے جانے والے فیصلہ کو چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں، ہم اس فیصلہ پر نظرثانی کی درخواست دائر کریں گے۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں فیصلہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی رضا عابدی نے کہا کہ جو ادارہ ٹرائل نہیں کرسکتا وہ فیصلہ کیسے دے سکتا ہے، بینچ موجود نہیں تھا، ریڈرز نے فیصلہ سنادیا۔علی رضا عابدی نے کہا کہ فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے، اس کیس کو ٹرائل کورٹ میں سننا چاہئے تھا۔
اس حوالے سے ڈاکٹرفاروق ستار اور ان کے رفقاجوبھی طریقہ کاراختیارکریں وہ ان کاآئینی حق ہے تاہم ایک بات جویہا ں ضروری ہے وہ یہ کہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری باہمی لڑائی جھگڑے کے باعث ایم کیوایم کے کارکنان،ذمے داران اورہمدردشدید ذہنی تنائوکاشکار ہے ۔ جب کہ مہاجرووٹرزبھی مخمضے کا شکارہے ۔ہوناتویہ چاہیے کہ دونوں دھڑے اس معاملے کومزید الجھانے کے بجائے آپس میں مل بیٹھ کرمسائل حل کریں ۔ اور ووٹرز کو درتقسیم درتقسیم ہونے سے روکیں اسی میں ان کی اورپارٹی کی بھلائی ہے ۔ ورنہ ٹکڑوں میں بٹی ایم کیوایم 2018کے عام انتخابات میں سینیٹ الیکشن کی طرح شکست سے دوچارہوگی اوربچی کھچی پارٹی کی ساکھ بھی خراب ہوگی۔
یہ عوام کا خون بہا رہے ہیں،ظلم کا دور ختم ہونے والا ہے ہمارا لیڈرآنے والا ہے،پورے لاہور میں بدترین ظلم بربریت و فسطائیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،قوم عمران خان کے نظریے پر جمع ہوچکی ہے عمران خان قومی یکجہتی ‘سلامتی‘سیاسی اور اقتصادی استحکام کی علامت ہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب کو سمجھنا چ...
پنجاب حکومت نے اٹک تا لاہور قیام و طعام کے تمام مقامات سیل کردیے قافلے کی راہ میںدانستہ رکاوٹیں ڈالی گئی، مشیر اطلاعات شفیع جان کی گفتگو خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اٹک تا لاہور قیام و طعام کے تمام مقامات سیل کردیے، قافلے کی راہ میں...
ہماری سیاست سند اور وراثت رکھتی ہے، ہمیں بزرگوں کے مقاصد کو آگے بڑھانا ہوگا قانون اور آئین پارلیمنٹ میں ہے، مسلکوں کو کمائی کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے، خطاب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، زبردستی کی حکومت ہم پر مسلط کی گئ...
ایف بی آر نے اصل آمدن معلوم کرنے کیلئے پچاس کے قریب نجی اسپتالوں میں ان لینڈ افسران بھیج دیے مبینہ ٹیکس چوری میں ملوث پونے دو لاکھ کے لگ بھگ لوگوں اور اداروں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے ،سینئر افسر کی گفتگو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں مبینہ طور پر ٹیکس چوری میں...
اس قسم کے بیانات مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں،امریکی حکام عرب ممالک امن عمل سے دور ہونے لگے، وزیر دفاع کے حالیہ بیانات پر ناراضگی کا اظہار واشنگٹن نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے متعلق مسلسل بیانات پر اسرائیل پر سخت تنقید کی ہے اور...
بغیر اجازت کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی کراچی میں کمرشل کرکٹ کیلئے پی سی بی اور آ ر سی اے کے کی اجازت ضروری ہوگی،پی سی بی پی سی بی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے اجازت کے بغیر کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے پر پابندی عائد ...
بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد پاکستان کی اصل طاقت ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کی بنیاد ہے،کرسمس تقریب سے خطاب، مسیحی برادری کے رہنماؤں کا اظہار تشکر چیف آف ڈیفنس فورسز کی کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد، امن، ہ...
وادی تیراہ میں شہریوں سے زبردستی معاہدے لکھوائے گئے،میں نے کسی ملٹری آپریشن کی اجازت نہیں دی، مذاکرات یا احتجاج، بانی نے اختیارات اچکزئی اور ناصر عباس کو دیدیے قبائل تجربہ گاہ نہیں، ملٹری آپریشن معاملے پر عمران خان کے موقف پر قائم ، کمسن زینب کے دل کا آپریشن، زینب کے نام پر ٹ...
اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرورہے ، تحریک انصاف سے مذاکرات بند کر دینے چاہئیں، کامران ٹیسوری بہترین عسکری حکمت عملی نے پاکستان کا اعتماد بحال کر دیا،مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے اور میں کہتا ہوں پی...
غریبوں کا خیال رکھنا ہی ہمارا منشور ہے، سندھ حکومت عوام کی صحت سہولت کیلئے کام کررہی ہے شعبہ صحت میں سندھ کا مقابلہ صوبوں سے نہیں ،دنیا سے ہے، مسیحی برداری کو کرسمس کی مبارکباد چیٔرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غریبوں کا خیال رکھنا ہی ہمارا منشور ہے،روٹی، کپڑا ا...
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور آئی ایل ایف کے ضلعی صدر کے درمیان شدید تلخ کلامی انصاف لائرز فورم پشاور کے صدر مبشر منظور نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا پشاور(بیورورپورٹ) علیمہ خان کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے رویے پر ناراضی کے اظہار کے بعد ایک نیا تنازع...
حکومت، پاک فوج کی کوششوں اور عوام کی ثابت قدمی سے پاکستان استحکام، عزت ووقار کی طرف بڑھ رہا ہے، غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، فلسطینی ریاستکیلئے ایک قابل اعتماد راستے کا مطالبہ آرمی چیف کی کمانڈرز کو میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت...