... loading ...
کریوسٹی روور ناسا کا معروف روبوٹ ہے جسے مریخ کی سائنس لیبارٹری بھی کہا جاتا ہے، ’کریوسٹی روور‘ نے سیاری مریخ پر دو ہزار دن مکمل کرلیے ہیں۔یادرہے کہ امریکی ادارے ناسا نے سن 2012 میں مریخ پر ’کیورسٹی روور‘ نامی روبوٹ بھیجا تھا، مریخ سائنس لیبارٹری کے نام سے مشہور روبوٹ اس وقت سرخ سیارے پر موجود ایک خشک جھیل کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس دوران روبوٹ کے کیے گئے اہم مشاہدوں میں سے کچھ منتخب مشاہدے آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔
کریوسٹی نے پہلی تصویر 5 اگست 2012 میں مریخ پر اترنے کے پندرہ منٹ بعد ہی بھیج دی تھی۔ جب یہ تصویر ملی تو سائنسدانوں کو اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ مشن کامیاب رہے گا۔خلا میں روبوٹ نے جو تصاویر لی ہیں ان میں بہت سے دلکش اور ڈرامائی عکس خود زمین کے ہیں۔ البتہ زمین کی کریوسٹی روور کی اس تصویر میں زمین رات کے وقت ایک دھندلے نکتے کی مانند دیکھی جاسکتی ہے۔ دنیا بھر کے سائنسدان روزانہ کی بنیاد پر کریوسٹی روور کے ذریعے دس کروڑ میل دور مریخ کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سائنسدانوں نے کریوسٹی روور کے ذریعے مریخ پرگول شکل کے کچھ پتھر دیکھے جو کسی قدیمی اور کم گہرے دریا کی تہہ کی مانند تقریباً چارارب سال پرانے بلند پہاڑوں سے بہتا تھا۔ سرخ سیارے کی اس متروک ہوئی جھیل سے برآمد ہونے والے ان پتھروں کی تصاویر دیکھ کرسائنسدان یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ مریخ پر چٹانیں اور پرتیں کس طرح وجود میں آئی ہیں۔
مریخ پر پائے گئے
گول شکل کے پتھر
مریخ کے ابتدائی مشن میں سائنسدانوں کی ٹیم کو اندازہ نہیں تھا کہ کیا مریخ پر لاوا بہتا تھا یا کوئی جھیل تھی لیکن ان تصاویر کا مشاہدہ کرنے کے بعد صورتحال واضح ہوئی کہ یہ یلو نائف خلیج ہے۔ یہ حصّہ باریک ریت اور مٹی کی پرتوں سے بنا ہے اور یہ اس وقت اکٹھی ہوئی ہوگی جب دریا اس قدیمی متروک ہوئی جھیل سے ملتا ہوگا۔
یلو نائف پر جمع
ہوئے مٹی کی پرتیں
ناسا کی ٹیم نے روبوٹ کے ذریعے اس چٹان کو کھودا تو مٹی اور نائٹروجن سے بننے والے مرکبات سے معلوم ہوا سرخ سیّارے کے ماحول کسی قسم کی زندگی کے آثار پائے جاتے تھے، لیکن ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ کیا وہاں واقعی زندگی تھی؟
کیوروسٹی روور ربورٹ کی سیلفی
گرزتے وقت کے ساتھ ساتھ کریوسٹی روور نے سیلفی لینے میں مہارت حاصل کر لی ہے، یہ سیلفیاں صرف دکھانے کے لیے نہیں ہیں بلکہ ان سے سائنسدانوں کی ٹیم کو پورے مشن میں روور کی مجموعی حالت سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔سائنسدانوں نے کریوسٹی روور کے ذریعے گذشتہ پانچ سالوں میں مریخ کے اس 18.4 کلومیٹر کے رقبے پر ترجیحی بنیادوں پر تحقیق کی ہے تاکہ معلوم ہو کہ اس خطے میں ماضی میں کیا تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...