... loading ...
پاکستان سپر لیگ تھری کا رنگا رنگ میلہ آج تمام ترجلوے دکھاکراختتام پذیرہوجائے گا، پلے آف مرحلے کے دومیچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے پلے آف میں پشاورزلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوسننی خیزمقابلے میں ایک رن سے ہرایاتودوسرے پلے آف میں بھی کراچی کنگزکے خلاف جیت نے پشاورزلمی کے قدم چومے۔ اب ٹورنامنٹ کافائنل آج کراچی میں کھیلا جارہاہے اب گراؤنڈ کیسے پہنچا جائے؟ اس مشکل کو حل کرنے کے لیے یہاں ہم آپ کو تمام مراحل سے آگاہ کررہے ہیں۔
گاڑی کہاں پارک کریں؟
ٹکٹ رکھنے والے شائقین کے لیے اسٹیڈیم سے کچھ فاصلے پر سات مقامات پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں جن میں گراؤنڈ نزد حکیم سعید پارک، اردو یونیورسٹی گراؤنڈ، اتوار بازار گراؤنڈ (بالمقابل بیت المکرم مسجد)، غریب نواز فٹ بال گراؤنڈ (نزد ملینیئم مال)، کے ایم سی گراؤنڈ، کے ڈی اے کلب اور چائنا گراؤنڈ (کشمیر روڈ) شامل ہیں۔گاڑی پارک کرنے کے بعد آپ کی تلاشی لی جائے گی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا اسٹاف آپ کے ٹکٹوں کی تصدیق کرے گا۔
شٹل سروس کہاں ڈراپ کرے گی؟
پارکنگ سے اسٹیڈیم کے فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پارکنگ ایریاز سے شٹل سروس فراہم کی جارہی ہے جو آپ کو آغا خان اسپتال، بحریہ یونیورسٹی یا ایکسپو سینٹر ڈراپ کرے گی۔
ڈراپ زونز سے اسٹیڈیم کیسے جائیں؟
تمام ڈراپ زونز سے اسٹیڈیم تک کا فاصلہ 200 سے 300 میٹر ہے جو ا?پ کو پیدل طے کرنا ہوگا تاہم بزرگوں اور معزور شہریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے اسٹیڈیم لے کر جایا جائے گا۔
اسٹیڈیم کتنے بجے پہنچا جائے؟
اسٹیڈیم کے دروازے اور شٹل سروس کا آغاز 12 بجے ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے دروازے 5 بجے بند کردیے جائینگے۔ 6 بجے کے قریب کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم پہنچایا جائیگا جبکہ 7 بجے میچ کا ا?غاز اور 11 بجے اس کا اختتام متوقع ہے۔
کھانے پینے کا انتظام
اسٹیڈیم میں باہر سے کھانے کی کوئی بھی چیز لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف اسٹیڈیم میں موجود اسٹالز سے کھانے پینے کی چیزیں خریدی جاسکتی ہیں۔
ضروری ہدایات
اپنا موبائل فون مکمل چارج کرکے اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔ اگر ممکن ہو تو ایک اضافی فون بھی رکھ لیں۔اسٹیڈیم میں آپ کو طویل عرصہ گزارنا ہوگا، لہذا موسم کے مطابق ا?رام دہ کپڑے پہنیں، بھڑکیلے کپڑے پہننے سے گریز کریں اور اس بات کو مدنظر رکھیں کہ نیشنل اسٹیڈیم میں چھت موجود نہیں ہے۔
اپنا قومی شناختی کارڈ اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔
فون چارج کرنے کے لیے پاور بینک ساتھ نہ رکھیں۔باہر سے کسی قسم کی کھانے پینے کی اشیائء اسٹیڈیم ساتھ نہ لائیں۔کسی بھی قم کا ا?تشی سامان، اسلحہ، چھری چاقو، ناخن تراش یا کسی بھی تیز دھار آلے کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ماچس، لائٹر، کاغذی پلیٹ، ریڈیو وغیرہ کو بھی ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔قومی پرچم اور ٹیم کے علامتی پرچموں کے علاوہ کسی دوسرے پرچم کو اسٹیڈیم لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کوئی بھی ایسی چیز جو گراؤنڈ میں پھینکی جاسکے یا کھلاڑیوں یا تماشائیوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکے، لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سیکیورٹی انتظامات
رینجرز اہلکار نیشنل اسٹیڈیم کے اندر جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اسٹیڈیم کے باہر تعینات ہوں گے۔ اسٹیڈیم کے اردگرد 8500 پولیس اہلکار سیکیورٹی فراہم کریں گے جبکہ 1600 اہلکار ٹریفک جام سے بچنے کے لیے لوگوں کو شہر کے مختلف حصوں میں معاونت فراہم کریں گے۔اسٹیڈیم کی سیکیورٹی بنیادی طور پر رینجرز کے حوالے ہوگی تاہم اسٹیڈیم کے باہر سیکیورٹی کے چار حصار موجود ہوں گے۔
ٹریفک پلان
پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر مخصوص شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔پہلا ڈائی ورڑن کارساز روڈ کا ٹرننگ پوائنٹ ہے جو یونی روسٹی روڈ سے دائیں جانب مڑ کر اسٹیڈیم کی طرف جاتا ہے، یہ روڈ عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ راشد منہاس روڈ سے مڑ کر گلشن اقبال اور لیاقت آباد 10 نمبر کی طرف جائیں۔ڈالمیا روڈ بھی عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا اور حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم کی طرف آنے والا پل بھی عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔نیو ٹاؤن سے بھی عام ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا لیکن اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتالوں کے لیے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، مریضوں اور ایمبولینسوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔شارع فیصل پر دو طرفہ ٹریفک چلتی نظر آئے گی، شاہراہ قائدین، راشد منہاس روڈ بھی مکمل طور کھلا رہے گا اور شاہراہ پاکستان پر بھی ٹریفک مکمل طور پر بحال ہوگی۔
آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26و...
آئی ایم ایف نے لگ بھگ 50 کے شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہوگئی ڈسکوز کی نجکاریکیلئے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ، س...
سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالا تو سنگین مسائل کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، کسانوں کی امداد کیلئے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، سیلاب کے آغاز پر سندھ حکومت نے تیاری شروع کردی تھی،سکھر بیراج پر پیک پر ہے ،مرادعلی شاہ کی میڈیا ...
عدالت نے نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی آئندہ سماعت پرپیشرفت پورٹ طلب،سماعت کے دوران پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو عدالت میں پیش کیا کراچی میں بچیوں سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کے جسمانی ر...
ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی اے ٹیم معلوم کرنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پربانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے، تحریری سوال نامہ مانگ لیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے؟ ایف آئی ا...
وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلد مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم اور قطر کے امیر کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیٔرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے ...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑ...
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی ...
وہ گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں، انہیں اگلے ماہ بجلی کے بل میں یہ رقم واپس ادا کردی جائے گی، زرعی اور صنعتی شعبوں سے وابستہ افراد کے بل کے ادائیگی مؤخر کی جارہی ہے، شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم سب اس وق...
ملتان، شجاع آباد ،رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے دیہی علاقوں میں تباہی،مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث بریچنگ کے خدشہ کے پیش نظر موٹروے ایم فائی...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے،وفاقی حکومت جلد اقوام متحدہ سے امداد کی اپیل کرے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہر چند سالوں کے بعد ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتاہے،مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سیلا...