... loading ...
نیک اولا د اﷲتعالیٰ کا عظیم انعام ہے اولادصالح کے لیے اﷲتعالیٰ کے پیارنبی حضرت زکریاعلیہ السلام نے بھی دعاکی ،چنانچہ قرآن پاک میں ہے، ترجمہ: ’’اے میرے رب مجھے پاک اولادعطافرما‘‘۔(ال عمران) اور خلیل اللہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی آنے والی نسلوں کو نیک بنانے کی یوں دعا مانگی۔ترجمہ: ’’اے میرے رب مجھے نماز قائم کرنے والارکھ اور میری اولاد کو‘‘ (سورۂ ابراہیم) یہی وہ نیک اولاد ہے جو دنیا میں اپنے والدین کے لیے راحتِ جان اورآنکھوں کی ٹھنڈک کا سامان بنتی ہے۔ نیک اولاد بچپن میں اپنے والدین کے لیے دل کا سرور، جوانی میں آنکھوں کا نور اور والدین کے بوڑھے ہو جانے پر ان کی خدمت کرکے سہارا بنتی ہے۔پھر جب یہ والدین دنیا سے گزر جاتے ہیں تو یہ سعادت مند اولاد اپنے والدین کے لیے بخشش کا سامان بنتی ہے۔
جیساکہ حضور علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:’’جب آدمی مر جاتا ہے تو اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے۔سوائے تین کاموں کہ ان کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ (۱) صدقہ جاریہ(۲) وہ علم جس سے فائدہ اٹھایا جائے(۳) نیک اولاد جو اس کے حق میں دعائے خیر کرے۔(مسلم) ایک اور مقام پر نبی اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جنت میں آدمی کا مقام(درجہ) بڑھا دیا جاتا ہے تووہ کہتا ہے:’’میرے حق میں یہ کس طرح ہوا؟ تو جواب ملتا ہے ، اس لیے کہ تمہارا بیٹا تمہارے لیے مغفرت طلب کرتا ہے (ابن ماجہ)۔ تفسیر کبیر میں ایمان افروز ایک واقعہ نقل کیا گیا ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک قبر پر گزرے تو عذاب ہو رہاتھا، کچھ وقفہ گزرنے کے بعد پھر گزرے توملاحظہ فرمایا کہ نور ہی نور ہے اور وہاں رحمت الٰہی کی بارش ہو رہی تھی۔ آپ علیہ السلام بہت حیران ہوئے اور بارگاہ الٰہی میں عرض کی کہ مجھے اس راز پر مطلع فرمائیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہوا:’’اے عیسیٰ! یہ سخت گنہگار تھا، اس وجہ سے عذاب میں گرفتار تھا، لیکن اس نے بیوی حاملہ چھوڑی تھی۔ اس کا لڑکا پیدا ہوا اور آج اس کو مکتب (مدرسہ) بھیجا گیا۔ استاد نے اسے بسم اللہ پڑھائی، مجھے حیاآئی کہ میں زمین کے اندر اس شخص کو عذاب دوں جس کا بچہ زمین پر میرا نام لے رہا ہے۔ یقیناوہی اولاد اُخروی طور پر نفع بخش ثابت ہوگی جو نیک اور صالح ہو اور یہ حقیقت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ اولاد نیک یابد بنانے میں والدین کی تربیت کو بڑا دخل ہو تا ہے۔
موجودہ حالت میں اخلاقی قدروں کی پامالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ نیکیاں کرنا بے حد دشور اور ارتکاب گناہ بہت آسان ہو چکا ہے۔ تکمیل ضروریات اور حصولِ سہولیات کی جدوجہد نے انسان کو فکر آخرت سے یکسر غافل کر دیا ہے۔ ان نامساعد حالات کاایک بڑا سبب والدین کااپنی اولادکی تربیت سے یکسر غافل ہوناہے کیونکہ فردسے افراداور افرادسے معاشرہ بنتاہے تو جب فردکی تربیت صحیح خطوط پرنہیں ہوگی تو اس کے مجموعہ سے تشکیل پانے والا معاشرہ زبوحالی سے کس طرح محفوظ رہ سکتا ہے ۔جب والدین کامقصد حیات حصول دولت ،آرام طلبی ،وقت گذاری اورعیش کرنابن جائے تووہ اپنی اولادکی کیاتربیت کریں گے اورجب تربیت اولادسے لاپرواہی کے اثرات سامنے آتے ہیں تو والدین ہرکس وناکس کے سامنے اپنی اولادکے بگڑنے کارونا روتے ہیں،عموماًدیکھا گیا ہے کہ بگڑتی ہوئی اولادکے والدین اس کی ذمہ داری ایک دوسرے پرعائد کرکے خودکو بری الذمہ سمجھتے ہیں مگر یا درکھیئے اولاد کی تربیت صرف ماںیامحض باپ کی نہیں بلکہ دونوں کی ذمے داری ہے۔اﷲتعالیٰ نے ارشادفرمایا ۔ترجمہ ’’اے ایمان والو!اپنی جانواور اپنے گھروالوں کواس آگ سے بچاؤجس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اس پر سخت طاقتورفرشتے مقررہیں جو اﷲکاحکم نہیں ٹالتے اور جو انہیں حکم ہووہی کرتے ہیں ‘‘(سورہ تحریم)جب نبی کریم ﷺنے یہ آیت مبارکہ صحابہ کرام رضی اﷲتعالیٰ عنہم کے سامنے تلاوت فرمائی تو وہ عرض گذارہوئے !یارسول اﷲﷺہم اپنے اہل وعیال کوآتش جہنم سے کس طرح بچاسکتے ہیں ؟سرکارِمدینہ نبی اکرم ﷺنے ارشادفرمایا !تم اپنے اہل وعیال کو ان چیزوں کاحکم دوجو اﷲتعالیٰ کومحبوب ہیں اور ان کاموں سے روکو جو رب تعالیٰ کو ناپسند ہیں۔(الدرالمنشور)
اﷲتعالیٰ نے قرآن مجید میں ایک اور جگہ ارشادفرمایا ۔ترجمہ ’’اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دیتے رہواور خودبھی اس کے پابند رہو۔(سورہ طہ ٰ)سورہ نساء میں ارشادباری تعالیٰ ہے ترجمہ ’’اﷲتعالیٰ تم کو حکم کرتا ہے تمہاری اولادکے حق میں ،اس سلسلے میں حضورعلیہ السلام نے ارشادفرمایا مرے اپنے گھر کا رکھو الا ہے اوراس سے اس کی رعیت کے بارے میں بازپرس ہوگی اور عورت اپنے شوہر کے گھرکی رکھوالی ہے اور اس سے اسکی رعیت کے بارے میں سوال ہوگا۔(بخاری )ایک اور حدیث میں حضور علیہ السلام نے ارشادفرمایا ،اپنی اولاد کوتین چیزیں سکھاؤ،اپنے نبی کریم (ﷺ)کی محبت اور ان کے اہل بیت کی محبت اور قرآن کی تلاوت (طبرانی ) قرآن کریم کی ان توجیہات اور ارشادنبویہ کی رہنمائی کی وجہ سے ہردورمیں تربیت کرنے والے حضرات نے بچوں کی تربیت کا خوب اہتمام کیااور ان کی تعلیم ورہنمائی اور کج روی کودورکرنے کا خیال رکھا،بلکہ والدین اور ذمہ دارلوگ اپنے بچوں وغیر ہ کی تعلیم وتربیت کے لیے ایسے اساتذہ ومعلمین کا انتخاب کیاکرتے تھے جو علم وادب کے لحاظ سے بلند وارفع ہوں،تاکہ وہ بچے کوصحیح عقیدہ واخلاق سکھائیں اور اسلام کی تعلیم کے فریضہ کوبحسن خوبی اداکرسکیں،اور اسی طرح بچوں کورسول اﷲﷺکے غزوات (جنگوں)اورصحابہ کرام ررضی اﷲتعالیٰ عنہم کی سیرت اور عظیم مسلمان قائدوں کی سوانح اور تاریخ میں رقمطرازبہادری کے عظیم کارناموں کی بھی تعلیم دی جائے،اور اس کا رازیہ ہے تاکہ بچہ پہلے زمانے کے لوگوں کی پیروی کرے ان کی جدوجہد وبہادری وجہادکے کارناموں میں ان کے نقش قدم پرچلے اور شعوراور عزت وافتخارکے اعتبارسے ان بچوں کااپنی تاریخ سے تعلق ہو۔حضرت سعدبن ابی وقاص رضی اﷲتعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو رسول اﷲﷺکے غزوات اور جنگیں اسی طرح یادکرایا کرتے تھے جس طرح انہیں قرآن کریم کی سورتیں یادکراتے تھے،امام غزالی نے ’’احیاء العلوم‘‘میں یہ وصیت کی ہے کہ بچے کو قرآن کریم اور احادیث نبویہ اور نیک لوگوں کے واقعات اور دینی احکام کی تعلیم دی جائے۔
علمائے تربیت واخلاق کے یہاں یہ مسلم امورمیں سے ہے کہ بچہ جب پیداہوتا ہے توفطرتاًتوحید اور ایمان باﷲپرپیداہوتا ہے اور اصل اعتبارسے اس میں طہارت وپاکیزگی اور برائیوں سے دوری ہوتی ہے اور اسکے بعداس کواگر گھر میں اچھی اور عمدہ تربیت اور معاشرہ میں اچھے نیک ساتھی اور صحیح اسلامی تعلیمی ماحول میسرآجائے تو وہ بلاشبہ راسخ الایمان ہوتاہے اور اعلیٰ اخلاق اور بہترین تربیت میں بڑھتاپلتاہے۔
ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں،شخصی بنیاد پر ترامیم کی گئیں،اپوزیشن جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے پر خراج تحسین، جمہوری مزاحمت جاری رہے ...
ہم نے تجارت پر افغان رہنماؤں کے بیانات دیکھے، تجارت کیسے اور کس سے کرنی ہے؟ یہ ملک کا انفرادی معاملہ ہے،ٹرانزٹ ٹریڈ دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے مکمل خاتمے کے بعد ہی ممکن ہے، دفتر خارجہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے پاکستان کے دشمن ہیں مذاکرات نہیں کریں گے،دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے وا...
گاؤں دیہاتوں میںعوام کو محکوم بنایا ہوا ہے، اب شہروں پر قبضہ کررہے ہیں،لوگوں کو جکڑاہواہے چوہدریوں،سرداروں اور خاندانوں نے قوم کو غلام ابن غلام بنارکھاہے،عوامی کنونشن سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کانا...
خالی گاؤں گدار میں خوارج کی بڑی تعداد میں موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی قبائلی عمائدین اور مقامی لوگوں کے تعاون سے گاؤں پہلے ہی خالی کرایا گیا تھا، ذرائع سیکیورٹی فورسز نے کامیاب باجوڑ آپریشن کے دوران 22 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی انتہائی خفیہ مع...
میرا ضمیر صاف اور دل میں پچھتاوا نہیں ،27 ویں ترمیم کے ذریعہ سپریم کورٹ پر کاری ضرب لگائی گئی ، میں ایسی عدالت میں حلف کی پاسداری نہیں کر سکتا، جس کا آئینی کردار چھین لیا گیا ہو،جسٹس منصور حلف کی پاسداری مجھے اپنے باضابطہ استعفے پر مجبور کرتی ہے کیونکہ وہ آئین جسے میں نے تحفظ ...
جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی جگہ کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ شامل،ایٔرفورس اور نیوی میں ترامیم منظور، آرمی چیف کی مدت دوبارہ سے شروع ہوگی،وزیر اعظم تعیناتی کریں گے، بل کا متن چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر سے ختم تصور ہوگا،قومی اسمبلی نے پاکستا...
اسے مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم ہے،میٹ دی پریس سے خطاب جماعت اسلامی کا اجتماع عام نظام کی تبدیلی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا، صحافی برادری شرکت کرے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کراچی پریس کلب کی دعوت پر جمعرات کو پریس کلب میں ”میٹ دی...
ترمیمی بل کو اضافی ترامیم کیساتھ پیش کیا گیا،منظوری کیلئے سینیٹ بھجوایا جائے گا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سپریم کورٹ اور آئینی عدالت میں جو سینئر جج ہوگا وہ چیف جسٹس ہو گا،اعظم نذیر تارڑ قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیمی بل کی اضافی ترامیم کے ساتھ دو تہائی اکثریت سے منظو...
اپوزیشن کا کام یہ نہیں وہ اپنے لیڈر کا رونا روئے،بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں تقریرکے دوران اپوزیشن اراکین نے ترمیم کی کاپیاں پھاڑ کر اڑانا شروع کردیں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اپوزیش...
اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جاری، تازہ کارروائی میں مزید 3 فلسطینی شہید علاقے میں اب بھی درجنوں افراد لاپتا ہیں( شہری دفاع)حماس کی اسرائیلی جارحیت کی؎ مذمت اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں ...
مبینہ بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا، سخت سیکیورٹی کی وجہ سے حملہ آور کچہری میں داخل نہیں ہوسکے، موقع ملنے پر بمبار نے پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اُڑا دیا،وکلا بھی زخمی ،عمارت خالی کرا لی گئی دھماکے سے قبل افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنگ سون اسلام آبادکی ٹوئٹس،دھ...
آپ کی سوچ اور ڈر کو سلام ، ترمیم کرکے سمجھتے ہو آپ کی سرکار کو ٹکاؤ مل جائیگا، وہ مردِ آہن جب آئیگا وہ جو لفظ کہے گا وہی آئین ہوگا، آزما کر دیکھنا ہے تو کسی اتوار بازار یا جمعے میں جا کر دیکھو،بیرسٹر گوہرکاقومی اسمبلی میں اظہارخیال ایم کیو ایم تجاویز پر مشتمل ...