... loading ...
قدیم انسانی تہذیب کی ابتدا میں انسان نے دستیاب اشیا کو ان کی قدرتی حالت میں ہی بطور اوزار استعمال کرنا شروع کیا یعنی جس حالت میں اسے وہ اشیا آسانی سے میسر ہوتی تھیں، مثلاً درختوں کی مضبوط شاخیں دوسری اشیا کو توڑنے کے کام آتیں۔ اس دور کا انسان پتھروں کو جانور وں کا شکار کرنے کے لیے پھینکتا۔ پھر وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کا پہیہ بھی رواں ہوا ، انسان نے پتھروں کو تیز دھار اور نوکیلا بنانا ، اور پھر انہیں لکڑی کے دستوں میں ٹھونک کر بہتر اوزار بنانا سیکھ لیا۔ ان اوزاروں سے انسانی مشاہدے میں آیا کہ پتھر اور لکڑی دونوں علیحدہ خصوصیات برقرار رکھتے ہیں۔ اشیا کی بنیادی ساخت تبدیل ہونے کا پہلا مشاہدہ تب ہوا ہو گا جب آسمانی بجلی گرنے سے انسان آگ سے روشناس ہوا ہوگا اور پھر آگ کو استعمال کرنے کے ہنر سے واقف ہوا ہوگا۔ آگ سے حرارت اور روشنی خارج ہونے کے ساتھ انسان نے سیکھا کہ درختوں کی مضبوط لکڑی اپنی پہلی حالت سے یکسر مختلف ’’بیکار‘‘ اور نرم راکھ میں بدل جاتی ہے۔ اسی طرح کے کئی اور مشاہدات جیسے کہ گوشت پڑے پڑے گل کر بدبو دار ہو جاتا ہے اور کچھ دن میں پھلوں کا رس کھٹا اور بدذائقہ ہو جاتا ہے، ابتدائی انسان کے علم میں رہے ہوں گے۔ مختلف مادوں میں ہونے والی یہی تبدیلیاں ایک نئے سائنسی علم کی بنیاد بنیں جسے آج ہم کیمیا کے نام سے جانتے ہیں۔ بہت بعد میں ہمیں پتا چلا کہ ایسی تبدیلیاں اشیا کی بنیادی مادوں اور ساخت میں تبدیلی سے رونما ہوتی ہیں۔ کسی چیز کے بنیادی ڈھانچے اور ساخت میں تبدیلی کو ہم کیمیائی تبدیلی کہتے ہیں۔ کیمیائی تعاملات کا انسانی فائدے کے لیے استعمال تب شروع ہوا ہو گا جب انسان نے آگ جلانا اور اسے برقرار رکھنا سیکھ لیا ( یقینا آج کل آگ لگانا کوئی مشکل کام نہیں رہا )۔ اس کے بعد انسان عملی طور پر ایک ’’کیمیا دان‘‘ بن گیا۔
ایسے طریقے وضع کر لیے جن کے ذریعے حرارت پیدا کر کے لکڑی یا دوسرے آتش گیر مادوں کو ہوا کے تعامل سے روشنی، حرارت کے ساتھ دھواں، راکھ اور بخارات حاصل ہوتے۔ لکڑی کے چھوٹے ٹکڑے اور برادہ تیار کیا جاتا اور پھر رگڑ سے چنگاری پیدا کر کے آگ جلا لی جاتی۔ حاصل ہونے والی حرارت کھانا پکانے کے لیے استعمال کی جاتی، جبکہ کھانا پکانے سے غذا کا رنگ ، ساخت اور ذائقہ تبدیل ہو جاتا۔ آگ سے اینٹیں پکائی جانے لگیں، پھر آہستہ آہستہ برتن سازی اور شیشہ سازی کا آغاز شروع ہوا۔ پتھر کے دور میں عام اور آسانی سے دستیاب اشیا انسان کے زیرِ استعمال تھیں مثلا ً پتھر، لکڑی، کھالیں اور ہڈیاں وغیرہ۔ ان سب میں سے پتھر سب سے زیادہ پائیدار، سخت اور دیرپا تھے۔ اسی لیے آثارِ قدیمہ میں آج بھی ہم پتھر کے اوزار بکثرت دیکھ سکتے ہیں اور اسی لیے اس دور کو پتھر کا دور کہا جاتا ہے۔ انسان پتھر کے ہی دور میں تھا کہ 9 ہزار قبلِ مسیح کے لگ بھگ باقاعدہ فصلیں اگانے لگا۔ اب تک کی تحقیق کے مطابق یہ کام سب سے پہلے برصغیر کے باشندوں نے سرانجام دیا۔ بلوچستان میں واقع مہر گڑھ میں 8 ہزار ق م پرانے اناج کے دانے دریافت ہوئے ہیں۔ دنیا کے کچھ خطے جو آج کل ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے نام سے موسوم ہیں، اور جہاں دجلہ، فرات اور نیل دریا بہتے ہیں اناج کی پیداوار کا مرکز بنے اور انہوں نے دنیا کو انقلابی تبدیلیوں سے روشناس کیا۔
انسان جو دوسرے جانوروں کی طرح شکار پر گزر بسر کرتا تھا ، اس نے غذا کے لیے دوسرے جانور پالنے شروع کیے اور اس طرح غذا کی متواتر فراہمی ہونے لگی۔ اس کے ساتھ مختلف فصلوں کی کاشت سے غذائی اجناس کی مسلسل فراہمی مزید پائیدار ہو گئی۔ غذائی اجناس کی وافر فراہمی سے آبادی بڑھنے لگی۔ زرعی کاشت نے انسان کو ایک جگہ رہنے کا پابند کر دیا۔ یوں مستقل آبادیاں بسنے لگیں اور شہر بننے کا عمل شروع ہوا۔ یہی انقلاب تہذیب ( سویلائزیشن ) کے آغاز کا سبب بنا۔ لفظ سویلائزیشن لاطینی زبان میں شہر کے لیے مستعمل ہے۔ آہستہ آہستہ پتھروں کے استعمال کے نئے نئے طریقے وضع کیے جانے لگے۔ یوں انسان ’’نیا زمانہ پتھر‘‘ (نیولیتھک ایج) میں داخل ہوا جو پتھروں کے نفیس اوزاروں کے لیے مشہور ہے۔ اسی دور میں برتن سازی کی صنعت میں جدت آئی۔آہستہ آہستہ ترقی کے اثرات وسطی ایشیائی مرکز سے دور دراز پھیلنے لگے۔ تاہم انسانی تہذیب مشرقِ و سطیٰ خصوصاً قدیم مصر اور سمیرا میں ترقی کی نئی منازل طے کرتی رہی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ، قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا تشدد کسی صورت قبول نہیں،پی ٹی ائی کا معافی مانگنے اور واضع لائحہ عمل نہ دینے تک بائیکاٹ کرینگے، صحافیوں کا اعلان توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان...
پہلے ہی اِس معاملے پر بہت تاخیرہو چکی ہے ، فوری طور پر اقوام متحدہ جانا چاہیے، پاکستان کے دوست ممالک مدد کرنا چاہتے ہیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہوناچاہیے، ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی جانی چاہیے، ملتان میں متاثرین سے خطاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ...
محکمہ موسمیات نے اگلے 2 روز میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا،شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پورٹ قاسم سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا، ریسکیو حکام کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے...
قدرتی آفات کو ہم اللہ تعالیٰ کی آزمائش سمجھ کر اِس سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں ، امیر جماعت اسلامی چالیس سال سے مسلط حکمران طبقے سے صرف اتنا پوچھتا ہوں کہ یہ کس کو بے وقوف بناتے ہیں، گفتگو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات میں ہمارے حکمرانوں کی...
کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا شامل ہو نا چاہئے ہم اپنے عوام پر جارحیت کو روکنے کی ہر کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیان فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی آخری وارننگ کے بعد فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے تی...
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، مزید سیلابی صورت حال کا خدشہ،متعلقہ اداروں کا ہنگامی الرٹ جاری،ملتان میں ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک عملی منصوبہ تیار کر لیا ،وزارت آبی وسائل صوبے بھر میں مختلف مقامات پر طوفانی بارشوں کا خطرہ ،پنجاب سے آنیو...
نماز فجر کے بعد مساجد اور گھروں میں ملکی ترقی اورسلامتی کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں، فول پروف سکیورٹی انتظامات کراچی سے آزاد کشمیر تک ریلیاں اورجلوس نکالے گئے، فضائوں میں درود و سلام کی صدائوں کی گونج اٹھیں رحمت اللعالمین، خاتم النبیین، ہادی عالم حضرت محمد ﷺ کی ولادت ...
قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا،صدرآصف علی زرداری پاکستانی فضائیہ ہمیشہ کی طرح ملکی خودمختاری، جغرافیائی سرحدوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرتی رہے گی،شہبازشریف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ...
افواج پاکستان نے 6 ستمبر 1965 کو بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے،امیر جماعت اسلامی پاکستان کسی ایکس وائی زی صدر وزیراعظم یا بیوروکریٹ کا نہیں ہے بلکہ پاکستانیوں کا ہے،میڈیا سے گفتگو لاہور(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کان کھول ...
6ستمبرشجاعت اور بہادری کاتاریخ ساز دن،شہدا اور غازیوں کے ورثے سے ملنے والی طاقت ، جذبہ اور شجاعت ہماری اصل قوت ہے،محسن نقوی یومِ دفاع ہماری جرات کی روشن علامت ہے،پاک فوج نے ایک طاقت رکھنے والے دشمن کو شکست دی ،غرور کو توڑ کر ملک کا نام روشن کیا،مصطفی کمال وفاقی وزرا نے کہا ہے...
ایٔر فورس ڈے پر پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کی جرأت کو سراہتا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی 7 ستمبر ہماری تاریخ میں جرأت، قربانی اور پاکستان ایٔر فورس کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیت کا دن ہے،پیغام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکس...
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں کی گئی؟اختلافی نوٹ کو جاری کرنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کیلئے انفرادی طور مشاورت کیوں کی گئی؟ ججز کی چھٹیوں پر جنرل آرڈر کیوں جاری کیا گیا؟ آپ ججز کوکنٹرولڈ فورس کے طور پ...