... loading ...
وعظ کے لیے لاؤڈاسپیکر کا استعمال
سوال:کیا ہم جمعہ کے بیان کے لیے جو جمعہ کے خطبے سے پہلے ہوتاہے ،اس کے لیے مسجد کے بیرونی اسپیکر کھول سکتے ہیں یانہیں؟
جواب:مسجدکے بیرونی اسپیکرکھولنے سے مقصود اگروعظ ہواورلوگوں تک دین کی باتیں پہنچاناہواورکسی کواس سے ایذاء نہ پہنچتی ہوفی نفسہ اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔مفتی محمود حسن گنگوہی رحمہ اللہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں:
سوال:لاؤڈاسپیکرمسجدمیں رکھ کراس میں وعظ ونصیحت اس نیت سے کرناکہ جولوگ مسجدمیں نہیں آتے ان کے کانوں میں بھی دین کی باتیں پہنچ جائیں جائزہے یانہیں؟
جواب:یہ بھی جائزہے…جولوگ مسجد میں نہیں آتے ان کے کانوں میں بھی دین کی باتیں پہنچانے کی غرض سے لاؤڈاسپیکرکوبھی دوسری اشائے موقوفہ کی طرح بقدرحاجت استعمال کرنا جائزہے۔ (فتاویٰ محمودیہ 15/32 )
البتہ اگر اہل محلہ یابیماروں کواس سے اذیت ہوتی ہوتوپھربیرونی اسپیکروں کااستعمال درست نہیں ۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل 3/264)
حجامہ کروانا
سوال:کچھ عرصہ سے حجامہ کے بارے میں سنا ہے کہ یہ علاج کروانا چاہیے ، اس کے بارے میں آگاہ کردیں۔
جواب:حجامہ یعنی پچھنے لگوانا ایک طریقہ ء علاج ہے جسے بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بطور علاج کے اختیارفرمایاتھا۔کئی احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ علاج ثابت ہے۔بخاری ومسلم کی حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سب سے بہترین علاج قراردیاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو بھی اس کی ترغیب دی ہے۔ترمذی شریف کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم 21،19،17 تاریخوں کو پچھنے لگوانے کے لیے سب سے بہتر قرار دیا ہے ۔
عورت کو جنت میں کیا ملے گا؟
سوال:مرد کو جنت میں حوریں ملیں گی توعورت کوکیاملے گا؟
جواب:منکوحہ مسلمان عورت کے بارے میں احادیث میں صراحت ہے کہ وہ اپنے شوہر کو ملے گی۔غیرمنکوحہ مسلمان عورت کو اختیار دیا جائے گاکہ وہ کسی جنتی مردسے نکاح کرلیں اور اگر موجودہ لوگوں میں سے کسی کوبھی پسندنہ کرے تواللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک جنتی مرد پیدا فرمائیں گے جواس کے ساتھ نکاح کرے گا۔
فقیہ الامت مفتی محمودحسن گنگوہی رحمہ اللہ اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریرفرماتے ہیں:
’’عورتوں کوان کے خاوندملیں گے،جوان کے لیے انتہائی راحت کاذریعہ ہوں گے،کسی اورطرف ان کی نظرنہیں جائے گی بلکہ خیال بھی نہیں آئے گا‘‘۔(فتاویٰ محمودیہ، جلد: 1، صفحہ: 687، ط:دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی)
مفتی رشیداحمدلدھیانوی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں:
’’کنواری اورمطلقہ عورتوں کوجنت میں اختیار دیا جائے گاکہ جس مردکوچاہیں پسندکرلیں ،اگرکسی کوبھی پسندنہ کریں تواللہ تعالیٰ ان کے لیے مذکر حورپیدافرمائیں گے‘‘۔ (احسن الفتاویٰ جلد : 9 ،صفحہ:44،طبع:ایچ ایم سعیدکراچی)
اورجس عورت نے دوتین شادیاں کی ہوں اس کے بارے میں دو قول ہیں (1) پہلا قول یہ ہے کہ وہ جس شوہرکے پاس رہناچاہے اس کو اختیار ہو گا۔(2)دوسراقول یہ ہے کہ وہ عورت آخری شوہرکوملے گی‘‘۔ (فتاوی حقانیہ ، جلد 2 ، صفحہ : 127 ، طبع:دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک)
دعائے قنوت یاد نہ ہو تو کیا پڑھے ؟
سوال:میرے ایک دوست ہیں ،ان کودعائے قنوت یادنہیں ہے،انہوں نے پوچھاہے کہ وہ اورکوئی دعاپڑھ سکتے ہیں
جواب:اگردعائے قنوت یادنہیں ہے تویادکرلینی چاہیے،اورجب تک دعائے قنوت یادنہیں ہوتی اس وقت تک دعائے قنوت کی جگہ وترمیں
’’ رَبَّنَا آتِنَا فِی الدّْنیَا حَسَنَۃً وَفِی الآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ‘‘پڑھے۔اس سے دعائے قنوت کاثواب ملے گا۔(فتاویٰ شامی،کتاب الصلوۃ،باب الوتروالنوافل،2/7،ط:سعید)
❭䨀ᄑ
عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں، ذہنی ٹارچر کا الزام، سہیل آفریدی فرنٹ فٹ پر کھیلیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر نامزد بانی بہت غصے میں تھے کہا کہ یہ مجھے ذہنی ٹارچر کر رہے ہیں، کہا جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ...
پشاور و صوابی انٹرچینج میں احتجاج جاری، پارٹی قیادت میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے سہیل آفریدی کا صوابی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ،احمد نیازی کی میڈیا سے گفتگو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے پشاور اور صوابی میں پی ٹی آئی کا احتجاج جاری ہے جبکہ احتجاج...
معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہے ہیںکاروباری شخصیات اور سرمایہ کار قابل احترام ہیں مختلف ورکنگ گروپس کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کیلئے عملی اقدامات اُ...
سوشل میڈیا پر 90 فیصد فیک نیوز ہیں، جلد کریک ڈاؤن ہوگا،کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کررہا ہے اداروں میں مسئلہ چل رہا ہے ،بہت جلد آپ یہاں آئیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا، محسن نقوی تینوں صوبوں میں افغان باشندوں کیخلاف کارروائی جاری ، پختونخوا میں تحفّظ دیا جا رہا ہے، ج...
حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کریگی، کھلے ہوئے مین ہول موت کو دعوت دینے کے مترادف ہیں، معصوم بچے کی لاش گیارہ گھنٹے کے بعد ملی ،بی آر ٹی ریڈ لائن پر تیسرا واقعہ ہے،اپوزیشن ارکان کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے،بچے کی تصویر ایوان میں دکھانے پر ارکان آبدیدہ، خواتین کے آنسو نکل ...
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں خو...
صوبے میں کسی اور راج کی ضرورت نہیں،ہم نہیں ڈرتے، وفاق کے ذمے ہمارے 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ پیسے ہیں بند کمروں کی پالیسیاں خیبر پختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی نجی ٹی وی سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ص...
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، ...
متوقع نئے گورنر کے لیے تین سابق فوجی افسران اور تین سیاسی شخصیات کے نام زیر غور تبدیلی کے حوالے سے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا، گورنر راج کے لیے فیصل کریم کنڈی کو رکھنے یا ان کی جگہ...
اسرائیل کی بے دریغ بربریت نے غزہ کو انسانیت ،عالمی ضمیر کا قبرستان بنا دیا ہے صورتحال کو برداشت کیا جا سکتا ہے نہ ہی بغیر انصاف کے چھوڑا جا سکتا ہے ، اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی قانون کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے جنگی جر...
آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کا اختیار نہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے کسی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے وفاق کمزور ہو،تقریب سے خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ،آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے ا...
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول...