... loading ...
پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ غیر فطری اتحادکے نتیجے میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں پر بالآخرنامزدگی سے اسلام آباد میں جاری جوڑ توڑ کی سیاست کا اینٹی کلائیمکس کردیا،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنے اپنے امیدواران نامزد کرنے کے حوالے سے گزشتہ رات تک تجسس برقرار رہا ، دونوں بڑی اور پرانی سیاسی جماعتوں کے مابین ہفتہ بھر اعصابی جنگ جاری رہی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کا فیصلہ سامنے آنے تک اپنا امیدوار نامزد کرنے سے گریز کیا ، کیونکہ لگتاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اکابرین اور انکے بڑے حمایتی سیاسی رفقاء اپنے تجویز کردہ رضا ربانی کے نام پر اتفاق کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری کو آخری حد تک لے جانا چاہتے تھے تاکہ اگر تو سابق صدر زرداری اپنے روایتی حریف سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی تجویز مان لیتے تو یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی اخلاقی ،سیاسی اور اعصابی برتری ہوتی اگر نہیں مانتے جوکہ نہیں مانی گئی تو صدر زرداری کو اپنی اس مفاہمت کی سیاسی قیمت چکانا ہوگی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے عمدہ چال چلتے ہوئے گیند اپنے روایتی حریف سابق صدر زرداری کے کورٹ میں پھینکے رکھی ، ملک کے موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں نوازشریف نے یہ ترپ کا پتہ پھینکا تھا ،وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز اس حوالے سے دلچسپ صورتحال رہی پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی ’’پہلے آپ پہلے آپ‘‘ کے محاورے کے مصداق ایک دوسرے کی جانب دیکھتی رہیں ،اس اعصابی جنگ کی بدولت ملک بھر کے عوام چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کی نامزدگی کے عمل میں اتوارکی رات تک متجسس رہے دونوں سیاسی جماعتوں کے اس کھیل کی بناء پر عوام کی چیئرمین سینیٹ کے انتخابی عمل میں مسلسل دلچسپی برقرار رہی ، تاہم کپتان عمران خان نے پی ٹی آئی کے اپنے سینیٹروں کو بلوچستان کے آزاد گروپ سینیٹروں کی جھولی میں ڈالنے کی ’’پہل‘‘کرکے سابق صدر آصف علی زرداری کی مشکل آسان کرنے میں عمدہ چال ثابت ہوئی ، کپتان نے اپنی اس سیاسی پہل سے نہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنے ساتھ غیر فطری اتحاد میں شامل ہونے کی ’’دعوت گناہ‘‘دی بلکہ یہ سابق صدر ایک زرداری سب پر بھاری کو فیس سیونگ بھی فراہم کرنے کی بھی کوشش تھی ،تاکہ سابق صدر زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو باآسانی دباسکیں کیونکہ چیئرمین سینیٹ کے لیے بطور امیدوار نامزدگی کے لیے تمام انتخابی مہم اور جوڑ توڑ کے عمل میں میاں رضا ربانی نہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے اندر نظریاتی شخصیات میں بلکہ ملک بھر کے سینئر ترین اکثریتی سیاست دانوں میں ’’ہارٹ فیورٹ‘‘شخصیت کے طورپر ابھر کر سامنے آئے، اس طرح کی قدآور اور متفقہ شخصیت کو مسترد کرنا سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے سیاسی طورپر ’’ بھاری ‘‘ ثابت ہونے کا امکان ہے ۔
جبکہ کپتان عمران خان کا مسلسل یہ موقف رہا ہے کہ وہ آصف علی زرداری کے ساتھ کسی اتحاد میں شامل نہیں ہونگے ، اب اگر وہ بالواسطہ یا بلا واسطہ ان کے ساتھ کسی اتحاد میں شامل ہورہے ہیں تو یہ ان کا ایک بڑا سیاسی یوٹرن ہوگا، جس کی انہیں بھی بہرحال سیاسی قیمت چکانا پڑے گی ، اب پاکستان پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے چیئرمین سینیٹ کے لیے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی ٹھہرے جب کہ ن لیگ کی جانب سے راجہ ظفرالحق کانام سامنے لایاگیا۔ تادم تحریک ایوان بالاکے نئے قائد اوران کے نائب کاانتخاب عمل میں آچکاہوگا جو بھی امیدوار چیئرمین سینیٹ بننے میں کامیاب ہوگا اس کا تقابل ہروقت سابق قدآور چیئرمین رضا ربانی سے ہوگا جوکہ ائندہ منتخب ہونے والے کسی بھی چیئرمین کے لیے کٹھن چیلنج ہوگا ۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...